Faisalabad Union Of Journalists

Faisalabad Union Of Journalists Faisalabad Union of Journalists (FUJ) dastoor is an affiliated union of Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ).

It works according to PFUJ dastoor constitution.

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَبہت ہی افسوس ناک اطلاعراوالپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق رہن...
23/09/2025

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
بہت ہی افسوس ناک اطلاع
راوالپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق رہنما
اسلام آباد کے سینئر صحافی مظہر اقبال روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں۔
اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین
ان دنوں RIUJ دستور تنظیم سے الگ تھے۔
یہ روزنامہ اسلام اسلام آباد کے چیف رپورٹر رہے بعد ازاں اے ٹی وی میں لمبا عرصہ رہے۔ پھر کیپیٹل اور دیگر میڈیا ہاوسز سے وابستہ رہے۔
متحرک صحافی تھے۔
#ذکرسید

FUJ Dastoor Mehfil e Naat Coverage
18/09/2025

FUJ Dastoor Mehfil e Naat Coverage

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847------------------------------------------...
16/09/2025

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)
دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
تاریخ: 16-09-2025

فیصل آباد() فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی مذہبی امور کمیٹی اور انتظامی امورکمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفلِ میلاد مصطفی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ منتظم اعلیٰ چیئرمین مذہبی امور کمیٹی محمد نسیم شاہ کی دعوت پر محفل پاک میں تاجر رہنماؤں شیخ نصیر یوسف وہرہ، میاں زاہد اسلام اور شیخ زاہد مصطفی نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر پی ایف یو جے دستور میاں سلیم شاہد، رہنما ایف یو جے دستور سجاد حیدر منا، صدر سید ذکر اللہ حسنی، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، نائب صدور اصغر منج اور حسن چوہان، فنانس سیکرٹری فتح اللہ، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج سمیت چیرمین انتظامی کمیٹی پرویزخان خشخاری، دلبرخان خٹک چیرمین ویلفیرکمیٹی، صداقت علی شاہ چیرمین فیسکو کمیٹی، امتیاز بیگ، خلیل بزمی، سلمان راجپوت، ملک غفار دانش چیرمین پولیس کمیٹی، نعیم بیگ، جاوید شاہ، رانا اکبر علی، آفس سیکرٹری افتاب نواز، محمد مظہر، میاں حمزہ، محمد معظم، حاجی تنویر، طاہر چوراہی، شہریار میاں و ایک نیوز ٹیم اور تنظیم کے اراکین بڑی تعداد۔میں موجود تھے۔ محفل میں نعت خوانانِ مصطفی ﷺ نے اپنے منفرد انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کی روح پرور محفل نے شرکاء کے دلوں کو منور اور فضاء کو معطر کر دیا۔ محفل میں نعت خوانانِ مصطفی ﷺ طاہر چوراہی، محمد عبداللہ قادری، محمد اصغر منج، جمیل سراج، سلمان سامی اور شہروز عباد نے اپنے منفرد انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نعتیہ کلام کی روح پرور محفل نے شرکاء کے دلوں کو منور اور فضاء کو معطر کر دیا۔اس موقع پر تاجر رہنما شیخ نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس لیے صحافیوں کو ہمیشہ سچ کے ساتھ خبر عوام تک پہنچانی چاہیے، آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کی خصوصی دعا کے ساتھ مہمانوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

جاری کردہ
شہروز عباد (جنرل سیکرٹری ایف یو جے دستور) ملک جمیل سراج (سیکرٹری اطلاعات ایف یو جے دستور)
03337676104 03269667474

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفےٰﷺ زیر صدارت صدر سید ذکر اللہ حسنی منعقد ہوئی۔ سین...
16/09/2025

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفےٰﷺ زیر صدارت صدر سید ذکر اللہ حسنی منعقد ہوئی۔ سینیئر صحافی و مرکزی نائب صدر میاں سلیم شاہد، قائد دستور سجاد حیدر منا، تاجر رہنماوں شیخ نصیر یوسف وہرہ، شیخ زاہد، میاں زاہد اسلام، جنرل سیکرٹری شہروز عباد مہمان اعزاز تھے۔ محفل ایف یو جے دستور مذہبی امور کمیٹی اور انتظامی کمیٹی کی مشترکہ کاوش تھی جس میں یونین ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے نعت رسول ﷺ. پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ ایک نیوز کے بیورو چیف طاہر چوراہی نے خوبصورت کلام پیش کیا۔ جبکہ چیئرمین مذہبی امور کمیٹی سید نسیم شاہ، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، اصغر منج، ملک جمیل سراج، سلمان سامی، ننھے ثناء خواں عبداللہ شکیل ملک نے بھی حاضری پیش کی۔ تلاوت محمد احتشام خان بن پرویز خشخاری نے کی۔ صدر سید ذکر اللہ حسنی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ محفل کا آغاز نماز عصر باجماعت اے کیا گیااور آخر میں تمام شرکاء کو طعام پیش کیا گیا۔ نماز مغرب کے ساتھ ہی محفل اختتام پذیر ہو گئی۔ مہمانان گرامی نے صحافیوں کے اس سالانہ پروگرام اور محفل میلاد کو سراہا اور اس محفل میں شرکت کو سعادت قرار دیا۔ مہمانان گرامی کو اعزازی یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

13/09/2025
05/09/2025

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام چینل فائیو نیوز آفس سونا بازار ریلبازار میں بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل میلاد مصطفےٰﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ایف یو جے دستور قیادت قائد سجاد حیدر منا، صدر سید ذکر اللہ حسنی، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، سونا بازار کے تاجر رہنماء حاجی ، نائب صدر اصغر منج، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل و ثناء خوان رسول ﷺ سید نسیم شاہ، مرزا نعیم بیگ، کامران حمید سندھو، میاں عمران حمید، جاوید رانا، رانا اکبر علی، خلیل بزمی، پرویز خان خشخاری، سید صداقت علی شاہ، طیب احمد، محمد طیب، آفتاب نواز، جاوید اشرف شاہ، حاجی محمد تنویر، محمد ساجد، معظم علی، کامران مکی، مظہر گجر، سمیت متعدد ممبران نے شرکت کی۔
پروگرام کی خصوصی رپورٹ بشکریہ سن نیوز بیوروچیف کامران حمید اندھو

اطلاع نماز جنازہ شاہد جگنو۔مرحومممبر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور و سینیئر کیمرہ مین بول نیوز ٹی وی فیصل آباد بیورو*...
03/09/2025

اطلاع نماز جنازہ شاہد جگنو۔مرحوم
ممبر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور و سینیئر کیمرہ مین بول نیوز ٹی وی فیصل آباد بیورو

*اطلاع برائے نماز جنازہ*
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے معزز ممبر اور بول ٹی وی کے کیمرہ مین شاہد جگنو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج 3 ستمبر بوقت 2:30 بجے دوپہر بابا قائم سائیں دربار میں ادا کی جائے گی احباب شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔۔
*رابطہ* : ( بھائی) محمد عارف 03007977587

*انتہائی افسوس ناک خبر*فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے دیرینہ کارکن، محنتی اور مخلص نیوز ٹی وی کیمرا مین شاہد جگنو (...
02/09/2025

*انتہائی افسوس ناک خبر*

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے دیرینہ کارکن، محنتی اور مخلص نیوز ٹی وی کیمرا مین شاہد جگنو (بول نیوز میڈیا گروپ) سمندری روڈ پر جان لیوا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

ان کی رہائش 1225 ڈی بلاک غلام محمد آباد فیصل باد ہے

*نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔*

اللھم غفر
سوگواران:
سرپرست اعلیٰ ایف یو جے دستور : میاں منیر عمران
قائد دستور : سجاد حیدر منا
صدر ایف یو جے دستور: سید ذکر اللہ حسنی
جنرل سیکرٹری: شہروز عباد
جملہ عہدیداران مرکزی و ضلع،ممبران ایگزیکٹو باڈی، بی ڈی ایم، کارکنان و فیملی ممبران

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847------------------------------------------...
30/08/2025

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)
دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
تاریخ: 30-08-2025

فیصل آباد() کراچی میں فائیو نیوز کے بیورو چیف ‘کامران زہری’ کے خلاف مبینہ طور پر میئر کراچی کی ہدایات پر مقدمہ درج کرنے اور تاندلیانوالہ میں جیو نیوز فیصل آباد کے رپورٹر و سابق نائب صدر ایف یو جے دستور عرفان اللہ اور کیمرہ مین علی ارسلان پر پیرا فورس کے عملہ کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیرا فورس کے آر ڈی زبیر گیلانی کی جانب سے ٹی وی پر معذرت کرنا خوش آئیند ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی پالیسی کے خلاف کارکن صحافی کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے رویہ کا نوٹس لیا جائے۔آئیندہ ایسے واقعات سے اجتناب ضروری ہے۔ ان خیالات فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید ذکر اللہ حسنی، جنرل سیکرٹری شہروز عباد، رہنما و بیوروچیف فائیو نیوز سجاد حیدر منا، مرکزی نائب صدر میاں سلیم شاہد، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سید نسیم شاہ، نائب صدور اصغر منج، حسن چوہان، جوائنٹ سیکرٹریز میاں عابد حسین، معظم جٹ، فنانس سیکرٹری فتح اللہ، سیکرٹری اطلاعات جمیل سراج نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامران زہری کے خلاف سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کا مبینہ طور انتقامی رویہ قابل مذمت ہے۔ پی پی کی اعلیٰ قیادت اس کا نوٹس لے کر ازالہ کرے۔ علاوہ ازیں ممبران ایگزیکٹو، بی ڈی ایم و دیگر الحاج میاں ابراہیم، احمد جمال نظامی، میاں عمران حمید، اعظم سیالوی، طاہر اقبال، دلبر خٹک، خلیل بزمی، رانا معید، سید صداقت علی،پرویز خان خشخاری، طاہر شہزاد، محمود مرزا، عمارہ کاظمی، جاوید اقبال، مبشر بٹ، اطہر نسیم، عثمان شاہ، آفتاب نواز، سلمان راجپوت، حاجی تنویر نے کہا کہ صحافیوں پر سیاسی یا انتظامی حکام کا اپنے معاملات کے لیے دباو ڈالنا افسوسناک ہے۔ اس رویے کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ ایف یو جے دستور کے صدر سید ذکر اللہ حسنی نے عرفان اللہ سے رابطہ کر کے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ جس پر عرفان اللہ نے ایف یو جے دستور قیادت کا اس معاملہ پر فوری حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پیرا فورس کے آر ڈی کی ٹی وی پر معذرت کو قبول کرنے اور معاملہ ٹھیک ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر ایف یو جے دستور قیادت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ
شہروز عباد (جنرل سیکرٹری ایف یو جے دستور) ملک جمیل سراج (سیکرٹری اطلاعات ایف یو جے دستور)
03337676104 03269667474

Coverage Party Nad FUJ dastoor executive body Meeting
22/08/2025

Coverage Party Nad FUJ dastoor executive body Meeting

*JOURNALISTS JUMP INTO TUBE WELL TO ESCAPE SWELTERING HEAT | FUJ DASTOOR | 386 JAMAN WALI SAMUNDRI**حبس زدہ گرم موسم  سے...
20/08/2025

*JOURNALISTS JUMP INTO TUBE WELL TO ESCAPE SWELTERING HEAT | FUJ DASTOOR | 386 JAMAN WALI SAMUNDRI*
*حبس زدہ گرم موسم سے بچنے کے لیے صحافیوں نے ٹیوب ویل میں چھلانگ لگا دی۔.ایک نیوز چینل ٹیم نے انہیں کیسے بچایا؟؟ دیکھیے چینل کی اس تفصیلی رپورٹ میں!*

JOURNALISTS JUMP INTO TUBE WELL TO ESCAPE SWELTERING HEAT | FUJ DASTOOR | 386 JAMAN WALI SAMUNDRIحبس زدہ گرم موسم سے بچنے کے لیے صحافیوں نے ٹیوب ویل میں چھل...

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847------------------------------------------...
19/08/2025

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس(دستور)
دفتر ذیل گھر کچہری بازار فیصل آباد03006628847
-----------------------------------------------------------------------------------------------------
تاریخ: 19-08-2025
ایف یو جے دستور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد،ربیع الاول منانے کا فیصلہ، کامیاب تفریحی ٹوور پر منتظمین کو مبارکباد
ڈیجیٹل میڈیا پر ٹریننگ اور صحافیوں کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ صدر ایف یو جے دستور

فیصل آباد()فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس زیرصدارت صدر سید ذکراللہ حسنی منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری شہروز عباد، نائب صدر اصغر منج، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سید نسیم شاہ، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج، فنانس سیکرٹری فتح اللہ،سینئر ممبران، ممبران ایگزیکٹوو بی ڈی ایم نے شرکت کی۔ ایف یوجے دستور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ربیع الاول کے حوالے سے شاندار محفل کے لیے تیاری شروع کی جائے۔گزشتہ روز سمندری میں تفریحی دورہ کے یادگار انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دی گئی اور شکریہ ادا کیا گیاجبکہ یونین کے زیراہتمام تفریحی اور تربیتی نشستیں جاری رکھی جائیں گی۔اس موقع پر ایگزیکٹو باڈی کو بتایا گیا کہ مختلف کمیٹیوں جن میں انتظامی، سپورٹس، مذہبی امور، فیسکو، رفاہی کمیٹی،تعلیمی ودیگر کی شاندار خدمات ہیں۔ ایف یو جے دستور کے ممبران کو پونے دو لاکھ کی رفاہی خدمات اپنی مدد آپ کے تحت پہنچائی گئیں۔ خیبر پختونخوا سیلاب متاثرین کے لیے اہل وطن میدان میں آئیں۔ غیر فعال کمیٹیاں بھی فعال کی جائیں گی۔ صحافی کالونی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔ دلبر خان خٹک، میاں عمران حمید، پرویز خان خشخاری،مرزا نعیم بیگ، سید صداقت علی شاہ، حاجی تنویر، محمد طیب، ایم حمزہ، آفتاب نواز، سلمان راجپوت، جاوید اقبال، مبشر سلیم بٹ، مظہرودیگر نے شرکت کی۔قبل ازیں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر سید ذکر اللہ حسنی کی قیادت میں ایف یو جے دستور کے عہدیداران اور ممبران پر مشتمل 35 رکنی وفد نے چک نمبر 385 گ۔ب سلطان پور جامن والی سمندری میں ایک خصوصی تفریحی دورہ میں شرکت کی۔جو ایک نیوز چینل کے بیورو چیف طاہر چوراہی، ڈیجیٹل ہیڈ پنجاب چوہدری شہریار، اور چیئرمین پولیس کمیٹی ملک عبدالغفار دانش کی دعوت پر ڈیرہ ملک احمد ٹوانہ پرمنعقد کی گئی تھی۔وفد کے ڈیرہ پر پہنچتے ہی چوہدری مبشر حیات گجر، حاجی آصف روف ودیگر استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پراستقبال کیا گیا۔ جبکہ دیہاتی طرز پر نشستیں ترتیب دی گئی تھیں۔اس موقع پر سمندری کے مختلف صحافتی اداروں سے وابستہ سینئر ز اعظم رضا، رانا سعید، عبیدالرحمن الٰہی، حافظ یاسر فاروق، چوہدری عمر فاروق بھی شریک ہوئے۔ ٹیوب ویل کے قدرتی ماحول میں ''مینگو پارٹی'' اور پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانوں کی تواضع مختلف اقسام کے آموں اور دیسی کھانوں سے کی گئی۔شدید حبس زدہ موسم کے باوجود صحافیوں نے دیہی اور قدرتی ماحول میں بھرپور انداز میں وقت گزارا، اور اسے روزمرہ کی مصروفیات سے ایک خوشگوار نکتہ قرار دیا۔ممبران نے مینگو پارٹی کے ساتھ ساتھ آپس میں تبادلہ خیال کیا، تجربات بانٹے، اور صحافتی برادری کے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایف یو جے دستور وفد میں صدر سید ذکراللہ حسنی، نائب صدر اصغر منج، سیکرٹری اطلاعات ملک جمیل سراج،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سید نسیم شاہ، ممبران ایگزیٹوالحاج میاں ابراہیم، دلبر خان خٹک، میاں عمران حمید، بی ڈی ایم سید صداقت شاہ، پرویز خان خشخاری، جاوید اقبال،مبشر سلیم بٹ، سینئر ممبران مرزا نعیم بیگ، سلمان راجپوت،ایم حمزہ، میاں کامران یاسین، حاجی محمد تنویر،معظم علی، محمد ساجد، رانا ندیم شہزاد،رانا محمد خان، کامران حمید سندھو، سیدجاوید شاہ، آفتاب نواز، مظہر، ملک فیضان، ملک شکیل،شہروزممبران کے بچوں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
جاری کردہ
شہروز عباد (جنرل سیکرٹری ایف یو جے دستور) ملک جمیل سراج (سیکرٹری اطلاعات ایف یو جے دستور)
03337676104 03269667474

Address

1st Floor Office # 5 Zail Ghar Kachehry Bazar
Faisalabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923006628847

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Union Of Journalists posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad Union Of Journalists:

Share