Muhammad Arslan Bashir

Muhammad Arslan Bashir Tech Enthusiast | Gardener | Food Lover Tech Enthusiast | Gardener | Food Lover | Freelancer

15/07/2025

مون سونی موسم میں (پھر سے) محتاط رہیں۔۔۔

آج کل پاکستان میں مون سون عروج پر ہے اور ایسے موسم میں نمی اور حبس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے انواع و اقسام کے کیڑے مکوڑے اور طرح طرح کے رینگنے والے حشرات الارض اپنے بلوں سے باہر آجاتے ہیں۔ ثوبیہ عامر کے مطابق ایسے میں چند احتیاطی تدابیر کی اشد ضرورت ہے تاکہ ناگہانی تکلیف سے۔۔۔ اللہ کی مدد کے ساتھ بچا جا سکے۔

1۔ کپڑے اور جوتے ہمیشہ جھاڑ کر پہنیں، کپڑوں کو تین مرتبہ جھاڑ کر پہننے کا حکم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دیا ہے۔

2۔ اپنے دھلے یا میلے کپڑوں کو غسل خانوں میں مت لٹکائیں۔

3۔ میلے کپڑوں کی باسکٹ یا ٹب بھی غسل خانوں میں نہ رکھیں اور اگر رکھنا ہی ہو تو کوشش کریں کہ یہ ڈھکن والے ہوں۔

4۔ گھر کی صفائی ستھرائی کی چیزیں جیسے جھاڑو یا فرش اور صفائی والا کپڑا جھاڑ کر استعمال کریں۔

5۔ گیراج، صحن یا کوریڈور میں پڑی چیزوں کو دیکھ بھال کے اٹھائیں۔

6۔ ننگے پاؤں نہ پھریں۔

7۔ گھر میں موجود ڈرینیج اور پائپوں کے منہ کو اچھی طرح جالیوں سے بند کریں۔

8۔ باورچی خانے میں کوئی بھی چیز ڈھکے بغیر نہ رکھیں خاص طور پر رات کے وقت۔

9۔ پانی کے برتنوں اور کھانے پینے والی چیزوں کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔

10۔ رات کے وقت کوئی بھی کھانے کی چیز کو فرش پر پڑا نہ رہنے دیں۔

11۔ اگر گھر کے صحن، گیراج، چھت یا کسی اور جگہ اینٹیں روڑے پتھر وغیرہ پڑے ہیں اور انہیں ہٹانا ہو تو بہت دھیان سے ہٹائیں کیونکہ ایسی جگہیں سانپ، بچھو اور دیگر حشرات الارض کو بہت پسند ہوتی ہیں۔

12۔ ایک بڑی بوتل میں کیڑے مار دوائی کا مکسچر تیار رکھیں اور بوقت ضرورت چھڑک دیں۔ بوتل کے اوپر سپرے والی نوزل لگا لیں جو کہ بازار سے آسانی مل جاتی ہے۔ اس بوتل کے اوپر کاغذ پر لکھ کر چپکا دیں کہ اس میں کیا ہے اور بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

13۔ گھر کے کونوں کھدروں اور صوفوں بیڈز وغیرہ کےنیچے دھیان سے صفائی کریں۔

14۔ پانی یا کوئی بھی کھانے پینے والی چیزوں کو دیکھے بغیر مت استعمال کریں۔

15۔ گھر میں موجود الماریوں کے پٹ چیزیں نکالنے یا رکھنے کے بعد کھلے نہ چھوڑیں۔

16۔ اگر کسی الماری کے خانے میں کپڑے عرصہ دراز سے تہہ ہوئے پڑے ہیں تو انہیں احتیاط سے اٹھائیں اور استعمال کریں۔

17۔ اس کے علاوہ بجلی کی چیزوں کو ننگے پاؤں اور گیلے ہاتھوں اور گیلے کپڑوں کے ساتھ ٹچ نہ کریں۔

18۔ اگر پانی بجلی والی موٹر صحن میں ہے تو اسے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ کر رکھیں۔

19۔ ایسا کوئی بھی سوئچ بورڈ جو ایسی جگہ ہے جہاں بارش کا پانی آتا ہے، اسے لکڑی کی چھڑی سے، خشک جوتے سے، خشک ہاتھوں یا خشک کپڑوں سے ٹچ کریں۔

20۔ بچوں سے ہرگز پانی کی موٹر کا یا دیگر سوئچ آن آف نہ کروائیں۔

21۔ خواتین کچن میں کام کرتے ہوئے اور الیکٹرک ہوم اپلا ئینسز استعمال کرتے وقت اپنا خاص خیال رکھیں اور بالکل بے احتیاطی نہ کریں۔

22۔ اس کے علاوہ گیلے فرش پر قدم جما کر اور احتیاط سے چلیں۔

23۔ اپنے گھر کے بزرگوں کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ ان کے آنے جانے کی جگہ خشک ہو، اگر زیادہ ضعیفی ہو تو خود پکڑیں یا انہیں چھڑی پکڑ کر چلنے پر اصرار کریں۔

24۔ گھر میں کوئی پالتو جانور ہیں یا باڑے میں مویشیوں کے لیے خشک اور صاف جگہ کا بندوبست کریں۔

25۔ گارڈن کی کیاریوں اور گملوں میں گھاس اور جڑی بوٹیاں نہ اگنے دیں، اگی ہیں تو نکال دیں، ایک ہی جگہ پر بہت سے گملوں اور پودوں کا رش نہ ڈالیں۔ بند جوتا پہن کر اور دستانے چڑھا کر گارڈننگ کریں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو، ہمارے بچوں، ہمارے بزرگوں، ہماری خواتین اور سب چھوٹے بڑوں کو حادثات اور آفاتِ ناگہانی سے محفوظ رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔


23/06/2025

چاہئے تو یہ تھا کہ سب اسلامی ممالک جہاں جہاں امریکی فوجی اڈے ہیں وہ امریکہ کو وہاں سے بھگا دیتے مگر ایسا ممکن نہیں ہے شاید۔

23/06/2025

ایران نے قطر میں موجود امریکی ائیر بیس العدید پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔

حالات سے تو اب یہی لگ رہا ہے کہ یہ جنگ اب ایران اسرائیل کے درمیان محدود نہیں رہے گی بلکہ تمام عرب ممالک اس کی زد میں آئیں گے۔

قطری حکام کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل تو چاہتا ہی یہی تھا کہ یہ جنگ پھیلے اور وہ پھیل رہی ہے۔
ایران تو اس جنگ میں اکیلا ہے لیکن ایسا بھی ممکن ہے کہ پس پردہ باقی عرب ممالک امریکہ کے ساتھ ملے ہوں۔ امریکہ اس بات کی طرف اشارہ بھی کرچکا ہے کہ ایرانی نیوکلئیر سائٹس تباہ کرنے کے بعد جن جن ممالک نے مذمت کی تھی وہ امریکہ کے اس فیصلے میں امریکہ کے ساتھ تھے۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!آپ سب دوستوں کو میری طرف سے یوم النحر مبارک ہو۔اپنی ان خوشیوں میں اہل غزہ و فلسطین کو ب...
07/06/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آپ سب دوستوں کو میری طرف سے یوم النحر مبارک ہو۔

اپنی ان خوشیوں میں اہل غزہ و فلسطین کو بھی ضرور شامل کیجیے گا۔

"کچھ دن پہلے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ایک ٹک ٹاکر نے قتل کردیا"اصل وجہ کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اس ٹک ٹاکر کو کس وجہ سے قتل ...
04/06/2025

"کچھ دن پہلے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ایک ٹک ٹاکر نے قتل کردیا"
اصل وجہ کسی کو بھی نہیں معلوم کہ اس ٹک ٹاکر کو کس وجہ سے قتل کیا گیا۔ تفتیش کے مطابق جس لڑکے نے قتل کیا وہ ثناء یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی کی جانب سے بارہا انکار پر اس میٹرک کے طالب علم لڑکے نے گولیاں مارکر لڑکی کا قتل کر دیا۔

میں نے کافی سارے لنڈے کے لبڑلز اور نام نہاد انسانیت کے علمبرداروں کی پوسٹس دیکھیں اور پڑھیں جو اس سارے معاملے کو اسلام اور اسلام پسندوں سے جوڑ رہے ہیں۔
حالانکہ کوئی بھی شخص چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو اس قتل کی حمایت نہیں کرے گا۔
بس ان لبڑلز کو اسلام کے خلاف بھونکنے کا موقع چاہیے ہوتا ہے خود ان کا دین سے رتی بھر بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

فلسطین، غزہ میں کتنے ہی معصوم بچوں کو، ماؤؤں کو، بہنوں کو اور بیٹیوں کو ناحق قتل کردیا گیا اور ابھی بھی کیا جارہا ہے مگر ان لبڑلز کی زبانوں کو تالا لگا ہوا ہے۔

ثناء یوسف کے قاتل کو سزا ملنی چاہیے کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

27/08/2024

اس سے بڑا جاہل اور گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اپنے ایمان کی فکر چھوڑ کر صحابہؓ کے ایمان میں نقص نکالے
،جن سے اللہ راضی ہوچکا۔

ارشد ندیم کے جیتنے کے بعد کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ وہ ملک ہیں کوئی کہ رہا تھا کہ وہ کھرل ہیں تو کوئی راجپوت کہ رہا تھا تو آ...
11/08/2024

ارشد ندیم کے جیتنے کے بعد کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ وہ ملک ہیں کوئی کہ رہا تھا کہ وہ کھرل ہیں تو کوئی راجپوت کہ رہا تھا تو آج ارشد ندیم نے خود ہی بتا دیا کہ وہ سکھیرا برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

08/08/2024

Congratulations Arshad Nadeem and Pakistan🇵🇰🇵🇰 🥇🥇

16/02/2024

**آج کی حدیث مبارکہ
**
*Hadees of the day*

**رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا*
*کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ‘ نہ کسی مردے سے کوئی الو نکلتا ہے ، نہ کسی ستارے کی کوئی تاثیر ہے اور نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے*
*ابو داؤد 3912*

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Arslan Bashir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Arslan Bashir:

Share