European Pathways

  • Home
  • European Pathways

European Pathways European Pathways delivers reliable information to help you move to Europe with confidence!

Founder is Sahar Hafeez, a PhD researcher in Europe, dedicated to assisting you with honest advice and the latest information.Whatsapp https://wa.me/351920494129

✅️⭐️اکثر پوچھا جانے والا سوال ہے کہ ⭐️اپنی اوورآل پروفائل کو ایڈمیشن یا اسکالرشپ کے لئے کیسے بہتر بنائیں؟اور⭐️اگر میری C...
04/09/2025

✅️⭐️اکثر پوچھا جانے والا سوال ہے کہ

⭐️اپنی اوورآل پروفائل کو ایڈمیشن یا اسکالرشپ کے لئے کیسے بہتر بنائیں؟

اور

⭐️اگر میری CGPA کم ہو، جیسے کہ 2.7 یا 2.9 ہے، یا اس رینج میں ہے، تو کیا مجھے یورپ میں ایڈمیشن مل سکتا ہے؟

اگر آپ کو پبلک سیکٹر کم فیس والی یونیورسٹیز میں‼️ ایڈمیشن لینا ہے یا فلی فَنڈڈ اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں، تو وہاں چونکہ کمپیٹیشن زیادہ ہوتا ہے، اس کے لیے آپ کو اپنی اوور آل پروفائل کو بہتر کرنا ہوگا۔

جیسا کہ میں نے پہلے بھی کافی دفعہ لکھا ہے کہ صرف سی جی پی اے نہیں آپ کی اوورآل پروفائل دیکھی
جاتی ہے۔

‼️⭐️پروفائل کو ایمروو کرنے کی کچھ ٹیپس⭐️‼️

✅️ریلیونٹ فیلڈ میں آن لائن کورسز، اسکلز یا سرٹیفیکیشنز آپ کی پروفائل کو اسٹینڈ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

‼️‼️یہاں تک کہ بہت سے پروگرامز اور اسکالرشپس میں ان لوگوں کو پریفرنس دی جاتی ہے۔

✅ ️اگر آپ نے ریلیونٹ فیلڈ میں انٹرنشیپس کی ہیں یا کوئی کام کیا ہے ایون والنٹیر ورک بھی ہو تو اس کو اپنی سی وی میں ضرور شامل کریں۔

✅️ اسٹیٹمنٹ آف پرپز (ایس او پی) میں اپنی اسٹرینتھس کو ہائلائٹ کریں اور یہ بتائیں کہ آپ نے کم سی جی پی اے کے باوجود اپنی اسکلز کو کیسے بہتر بنایا۔

✅ ️اپنے پروفیسرز یا انڈسٹری مینٹورز سے اچھے اور ویل ریٹن ریکمینڈیشن لیٹرز حاصل کریں جو آپ کی محنت اور capabilities کو شو کریں۔

✅ ️انگریزی پروفیشینسی ٹیسٹس جیسے کہ IELTS، PTE، TOEFL وغیرہ بھی آپ کی پروفائل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

✅ ️اگر آپ نے ریسرچ کی ہے اور آپ کے ریسرچ پیپرز یا پروجیکٹس پبلیشڈ ہیں تو یہ آپ بھی آپکی پروفائل کو سٹرونگ بناتے ہیں۔

✅ ️یہاں زیادہ تر یونیورسٹیز صرف سی جی پی اے نہیں آپ کی اوورآل پروفائل کو زیادہ ایمپورٹنس دیتی ہیں۔

اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو آپ انہیں کمنٹس سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔ میں آپ کے جنرل کویسچنز کے جوابات کمنٹس سیکشن میں دوں گی۔

- Sahar Hafeez

⭐️⭐️Masters in Belgium🇧🇪⭐️⭐️⭐️✅️ بیلجیم میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے دو اہم انٹیکس ہیں۔ پہلا انٹیک فال انٹیک ہے جس کے ل...
03/09/2025

⭐️⭐️Masters in Belgium🇧🇪⭐️⭐️

⭐️✅️ بیلجیم میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے دو اہم انٹیکس ہیں۔ پہلا انٹیک فال انٹیک ہے جس کے لیے ایپلیکیشنز عام طور پر ستمبر میں اوپن ہوتی ہیں اور کلاسز کا آغاز نیکسٹ ائیر ستمبر میں ہوتا ہے۔ دوسرا انٹیک اسپرنگ انٹیک ہے جس کے لیے ایپلیکیشنز عام طور پر ستمبر سے نومبر کے
درمیان اوپن ہوتی ہیں اور کلاسز کا آغاز فروری میں ہوتا ہے۔

⭐️✅️ بیلجیم ماسٹرز پروگرامز کی فیس مختلف یونیورسٹیوں اور پروگرامز کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر فیس €2,500 سے €7,500 سالانہ تک ہوتی ہے۔ تاہم، مخصوص پروگرامز جیسے ایم بی اے یا میڈیسن کی فیس €15,000 سے €20,000 تک ہو سکتی ہے۔ بیلجیم میں اسکالرشپس اور فنانشل ایڈ پروگرامز بھی دستیاب ہیں، جیسے KU Leuven کی ماسٹر مائنڈ اسکالرشپ (Master Mind Scholarship)، جو €10,000 تک کی گرانٹ فراہم کرتی ہے۔

⭐️✅️ ماسٹرز پروگرام میں ایڈمیشن لینے کے لیے آپ کو 180 ECTS کی مکمل انڈرگریجویٹ ڈگری کی ضرورت ہوگی۔ لینگویج پروفیشینسی کے لیے آپ کو IELTS یا TOEFL یا Duolingo ریکوائرڈ ہوگا۔ ایپلیکیشنز کے ساتھ آپ کو اکیڈمک ٹرانسکرپٹس سی وی، اسٹیٹمنٹ آف پرپز ، 2 ریکمینڈیشن لیٹرز اور پاسپورٹ کی کاپی فراہم کرنی ہوگی۔

⭐️✅️ ۔ آپ کو ایک بلاکڈ اکاؤنٹ اوپن کرنا ہوتا ہے جس میں تقریبا €13,750 کی رقم جمع کرانی ہوگی تاکہ آپ کے اخراجات پورے ہو سکیں۔ آپ اسکالرشپس یا سپونسر کے کے ذریعے بھی فنانشل پروف دے سکتے ہیں۔

⭐️✅️ بیلجیم میں اسٹوڈنٹ ویزا پر آپ کو ہفتے میں 20 گھنٹے تک پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت ہے۔

⭐️✅️ بیلجیم میں پرمننٹ ریزیڈنسی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم پانچ سال تک بیلجیم میں رہنا ہوگا


⭐️✅️ بیلجیم میں مختلف عالمی معیار کی یونیورسٹیز ہیں جو انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ماسٹرز پروگرامز پیش کرتی ہیں:
KU Leuven
Université Libre de Bruxelles (ULB)
Vrije Universiteit Brussel (VUB)
University of Antwerp
Université de Namur

⭐️✅️ بیلجیم میں رہائشی اخراجات
€700 سے €1,200 ماہانہ تک ہو سکتے ہیں،

⭐️✅️بیلجیم میں ماسٹرز پروگرامز کے لیے آپ اپنے منتخب پروگرام کے مطابق یونیورسٹی کے پورٹل پر جا کر ایپلیکیشن جمع کر سکتے ہیں۔ ہر یونیورسٹی کا اپنا ایپلیکیشن پورٹل ہوتا ہے

اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو کمنٹس سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔ مختلف ممالک کے مختلف پروگرامز کی ڈیٹیلڈ رہنمائی کے لیے pinned پوسٹ ضرور چیک کریں۔

- Sahar Hafeez

بات کرتے ہیں ویزا ٹائپس پر۔ آج میں آپ کو کچھ ویزا ٹائپس کے بارے میں بریفلی گائیڈ کروں گی۔،                 یورپ جانے کے ...
28/08/2025

بات کرتے ہیں ویزا ٹائپس پر۔
آج میں آپ کو کچھ ویزا ٹائپس کے بارے میں بریفلی گائیڈ کروں گی۔

، یورپ جانے کے کون کون سے لیگل ویز ہیں؟✅️


Study visa⭐️

یہ ویزا اسٹوڈنٹس کے لیے ہوتا ہے جو یورپ میں ہائ۔ ایجوکیشن پرسیو کرنا چاہتے ہیں۔اس کے لیے آپ کے پاس انٹرمیڈیٹ، بیچلرز،ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری ھونا لازمی ھے۔ اس کے لیے عموماً بینک اسٹیٹمنٹ یا بلاک اکاؤنٹ
مینڈیٹری ھوتاھے

Job seeker visa⭐️

اس ویزا سے آپ یورپ آ کر اپنی فیلڈ میں جاب سرچ کر سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ 6 سے 12 ماہ کا ہوتا ہے

Digital Nomad Visa⭐️

یہ ریموٹ ورکرز کے لیے ہے جو اپنی جاب یا فری لانسنگ آن لائن کر رہے ہوتے ہیں اور یورپ میں لیگل رہنا چاہتے ہیں۔

Startup or business visa⭐️

جو لوگ یورپ میں اپنا نیا بزنس یا اسٹارٹ اپ شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ روٹ آویلیبل ہے۔ بزنس آئیڈیا اور انویسٹمنٹ پروف ریکوائرڈ ہوتا ہے۔

Highly skilled Visa aka Work visa⭐️

یہ ویزا اسکلڈ پروفیشنلز کے لیے ایشو کیا جاتا ہے جن کی ڈیمانڈ یورپ میں ہوتی ہے۔ عام طور پر ایمپلائر اسپانسرشپ ریکوائرڈ ہوتی ہے۔

Investment route aka Golden visa⭐️

کچھ یورپی ممالک انویسٹمنٹ کے ذریعے ریزیڈنس پرمٹ دیتے ہیں (جیسے رئیل اسٹیٹ یا کیپیٹل انویسٹمنٹ)۔ اسے گولڈن ویزا بھی کہتے ہیں۔

Family reunification⭐️

اگر آپ کے قریبی فیملی ممبرز یورپ میں لیگل رہ رہے ہیں، تو اس ویزا کے ذریعے آپ ان کے ساتھ لیگل ری یونائٹ ہو سکتے ہیں ۔

اپنی پروفائل کے مطابق آپ اپنے لیے بیسٹ ویزا ٹائپ ✅️سیلیکٹ کر سکتے ہیں

- Sahar Hafeez

‼️‼️ ایڈمیشن اور اسکالرشپ کے لیے اہم ڈاکیومنٹس✅ آپ کو ہر جگہ اپلائی کرنے کے لیے یہ ڈاکیومنٹس ضرور چاہییں۔‼️ آئیڈنٹیٹی ڈا...
27/08/2025

‼️‼️ ایڈمیشن اور اسکالرشپ کے لیے اہم ڈاکیومنٹس

✅ آپ کو ہر جگہ اپلائی کرنے کے لیے یہ ڈاکیومنٹس ضرور چاہییں۔

‼️ آئیڈنٹیٹی ڈاکیومنٹ (پاسپورٹ)
‼️ تعلیمی ڈاکیومنٹ (ٹرانسکرپٹس/ڈگری)
‼️ریفرنس لیٹرز
‼️ اکیڈمک سی وی
‼️ ریسرچ پروپوزل/اسٹڈی یا ریسرچ پلان
‼️اسٹیٹمنٹ آف پرپز/لیٹر آف موٹیویشن
‼️انگلش پروفیشینسی ٹیسٹس جیسے IELTS، PTE اور دیگر ضروری ٹیسٹس GRE/GMAT وغیرہ


✅ اسکالرشپس اور ایڈمیشن کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔

✅ تمام attested تعلیمی دستاویزات
آن لائن ٹریننگ اور والنٹیئر ورک سرٹیفکیٹس
اسکین کریں. PDF فارمیٹ میں اپنے نام سے محفوظ کریں۔

✅ آپ کو اپنی ڈاکیومنٹس کی IBCC، HEC اور MOFA سے Attestation کروانی ہوں گی (اگر ضروری ہو تو appostille بھی کروائیں)۔

✅ سی وی پروفیشنل اور متاثر کن ہونا لازمی ہے۔
🌟 (اگر آپ یورپ میں اپلائی کر رہے ہیں تو CV کو یوروپاس فارمیٹ میں بنائیں)
🌟 ورنہ ایک سادہ اور پروفیشنل CV بنائیں۔
🌟 سی وی سب سے اہم ڈاکیومنٹ ہے، اسے بہترین بنائیں۔کہیں سے کاپی پیسٹ نہ کریں۔

✅ پی ایچ ڈی کے لیے اپلائی کرتے وقت بہتر ہے کہ اپنے دلچسپی کے شعبے کے مطابق ریسرچ پروپوزل لکھیں۔

✅ لیٹر آف موٹیویشن اور اسٹیٹمنٹ آف پرپز لکھیں۔ یونیورسٹی کی ریکوائرمنٹس کے مطابق لیٹر آف موٹیویشن اور اسٹیٹمنٹ آف پرپز لکھنا ہوتا ہے۔

✅ ریفرنس لیٹرز اپنے پروفیسرز سے لے سکتے ہیں۔

✅ انگلش پروفیشنسی سرٹیفکیٹ تیار رکھیں۔

اپنی تیاری مکمل رکھیں اور ہر ڈاکیومنٹ کو بہترین انداز میں تیار کریں۔ نیکسٹ پوسٹ میں ان شاء اللہ آپ کے مزید
سوالات کا جواب دوں گی۔

- Sahar Hafeez

First posted in November 2024 ✅

Never give up 🙌
27/08/2025

Never give up 🙌

26/08/2025



یورپ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے ایج یا اسٹڈی گیپ کا کوئی ایشو نہیں ہوتا ✅۔اگر آپ گیپ کو اچھے طریقے سے جسٹیفائی کر د...
20/08/2025

یورپ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے ایج یا اسٹڈی گیپ کا کوئی ایشو نہیں ہوتا ✅۔

اگر آپ گیپ کو اچھے طریقے سے جسٹیفائی کر دیں تو کسی بھی یونیورسٹی میں ایڈمیشن مل سکتا ہے۔

چائنہ کے پی ایچ ڈی اسکالرشپس اور جاپان کے MEXT اسکالرشپ کے لیے ایج لمٹ 35–40 ہوتی ہے۔
۔ لیکن یورپ میں ایسا نہیں ہے۔
یہاں زیادہ تر یونیورسٹیز آپ کی اوورآل پروفائل دیکھتی ہیں، ایج، گیپ یا لو CGPA پر ایڈمیشن ریجیکٹ نہیں کرتیں۔

مثال کے طور پر

⭐️ میرے ہسبینڈ کے اک جاننے والے جن کو پورے پروسیس کا ہم نے ہی گائیڈ کیا تھا۔سعودی عرب سے آئے، ان کی ایج 40 ہے۔

⭐️ یہاں ایک پاکستانی انکل ہیں جن کی ایج 60-55 ہے اور وہ پچھلے سال پی ایچ ڈی کے لیے آئے ہیں۔

دونوں کو کوئی اسٹوڈنٹ ماننے کو تیار نہیں تھا۔اتفاق سے بس کارڈ بنوانے بھی وہ اکٹھے چلے گئے تو اسٹاف بار بار پوچھتا رہا "واقعی آپ اسٹوڈنٹ ہیں؟" 🤭۔

👉 تو پلیز آپ بھی اسٹڈی گیپ، ایج یا لو CGPA کی فکر چھوڑیں۔
صرف ڈاکیومنٹس پراپرلی تیار کریں اور اپلائی کریں۔

- Sahar Hafeez

(اسٹڈی گیپ پر ایک الگ پوسٹ پہلے بھی لکھ چکی ہوں، وہ بھی پڑھ سکتے ہیں👇۔)

17/08/2025
14/08/2025

Quick Info 2:
پی ایچ ڈی کیلیئے ایک ہی ای میل ملٹیپل پروفیسرز کو نہ بھیجیں۔ای میل کو پروفیسر کے ایریا آف انٹرسٹ کے مطابق پرسنلائز کریں، اس سے ایکسیپٹنس چانسز بڑھ سکتے ہیں۔

14/04/2023

Why SEO is important⁉️

✅SEO, or search engine optimization, is important for several reasons, including:

📶Increased Visibility: SEO can help your website rank higher in search engine results pages (SERPs), making it more visible to potential customers who are actively searching for products or services like yours.

📈Improved User Experience: By optimizing your website for search engines, you can also improve the user experience for visitors to your site. This can include improving site speed, making it easier to navigate, and ensuring that content is relevant and engaging.

💥Cost-Effective: SEO can be a cost-effective way to drive traffic to your website, as it is often less expensive than other forms of digital marketing such as pay-per-click (PPC) advertising.

💫Long-term Results: While SEO can take time and effort to implement, the results are typically longer-lasting than other forms of digital marketing. By consistently optimizing your website for search engines, you can continue to attract new customers over time.

🥇Competitive Advantage: In today's digital landscape, having a strong online presence is essential for businesses to remain competitive. SEO can give you an edge over your competitors by helping you rank higher in search engine results pages and attract more customers to your website.

Overall, SEO is an important tool for businesses looking to improve their online visibility, attract more customers, and remain competitive in today's digital marketplace.

Education and learning

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when European Pathways posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share