Humara FM 90 (Official)

Humara FM 90 (Official) Faisalabad's # 1 Radio Station. Brand Philosophy

Brand Name

Humara has its origins in Hum. An Urdu word which translates to ‘Our’ in English language.

This word spells ownership. ‘Humara’ brand philosophy extends from the belief that content drives ownership and loyalty towards a particular frequency. Brand Elements

Colors in the brand symbolize diversity in our audience with respect to age, gender, and psychographic profile. These colors extend our promise to entertain and mesmerize a wide range of audiences. The font extends its friendline

ss towards the listeners and the waves depicted in the logo, are ‘waves of change’. Promise & Positioning

We hope that the content and RJs of Humara FM 90 will uphold the promise of ownership. The content will help position Humara brand across a wide range of audiences, extending from teens to mature listeners, motorists to household and to the rich and poor alike. We hope that Humara FM 90 will be a station of first choice for the masses of Pakistan! Contact Us: http://www.humara.fm/contact.html

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیاپشاور: صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج...
24/05/2025

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا
پشاور: صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوندکاری کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آلہ سماعت کی تنصیب کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، مشیر اطلاعات نے کہا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا رڈ پلس کے تحت صوبے بھرمیں ایک کروڑ چھ لاکھ افراد کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ صحت کارڈ کے اجراء سے اب تک بیالیس لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیاپاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر...
19/05/2025

راولپنڈی میں پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو شعیب اختر نے ایک مضبوط پیغام قرار دے دیا
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ پلے آف اور فائنل میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نابالغ بچوں کی شادی کرانے پر 5 سے 7 سال قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گاکم عمر بچوں کی شادی کرانے پر قید اور جرمانے کی سز...
18/05/2025

نابالغ بچوں کی شادی کرانے پر 5 سے 7 سال قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
کم عمر بچوں کی شادی کرانے پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر
قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری دیدی۔

بل کے متن کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہونگے، نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل دونوں فریقین کے کمپیوٹررائز شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا۔بل کے مطابق نابالغ دلہن یا دولہے کو شادی پر مائل یا مجبور کرنے، ترغیب دینے اور زبردستی کرنے والا شخص بھی زیادتی کا مرتکب قرار دیا جائے گا، نابالغ دلہن یا دولہے کی شادی کرانے پر 5 سے 7 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ کہ 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت اور جرمانہ بھی ہو گا۔

27/04/2025

HUM FM90 NEWS| Dr Shoaib Bin Shakeel| Lower Back Pain| Javaid Akhtar



HUM FM90 NEWS
(A Part of HUM Network)
Director : News & Current Affairs : SYED USMAN
Producer / News Head : JAVAID AKHTAR
For Advertising : 03218657400 | : 03126508888

Address

Susan Road Bal Plaza Madina Town
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humara FM 90 (Official) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humara FM 90 (Official):

Share

Category