07/03/2026
خانیوال(۔ )میٹروسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین میاں عبدالباری کے وارثان کے نام رجسٹرڈ اور قبضہ سعد افضال ڈوگر،محمد بلال،میاں خالد کے پاس دونوں فریقین میں رقم کی عدم ادائیگی کے باعث تنازعہ کھڑا ہوگیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے والے حضرات کا مستقبل تاریک لگ رہا ہے انتقال لینے والے پلاٹ مالکان ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیٹھی ٹیم سعد افضال،میاں خالد اور محمد بلال کے پیچھے پیچھے ذلیل و خوار ہورہے ہیں جبکہ پراپرٹی کی رقم کی عدم ادائیگی کے باعث کورٹ نے سٹے آرڈر جاری کردیا،رجسٹرڈ رقبے کے مالکان میں عاصمہ باری،میاں احسن باری،میاں اوشان باری،میاں ہشام باری اور ہادیہ باری دختر میاں عبدالباری نے کورٹ سے رجوع کرلیا متاثرین کی درخواست پر معزز عدالت نے26مارچ2026 تک سٹے آرڈر کے احکامات جاری کردئیے متاثرین کا کہنا ہے کہ میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیٹھی ٹیم نے ہمیں زمین کی رقم ادا ناکی ہے اور رقبہ ہمارے نام رجسٹرڈ ہیں جسکی وجہ سے سوسائٹی کی زمین کے بیان نا ہورہے ہیں ہم نے بارہا مرتبہ سعد افضال ڈوگر،میاں خالد اور محمد بلال کو پراپرٹی کی رقم ادا کرنے کے لئے کہا اور کہلوایا لیکن مسلسل ٹال مٹول سےکام لیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق میٹروسٹی کی پراپرٹی ابھی میاں عبدالباری کے وارثان کے نام رجسٹرڈ پڑی ہیں اور جن لوگوں نے میٹرو سٹی میں پلاٹ خرید رکھے ہیں بیان انکے نام ٹرانسفر نہیں ہورہے چونکہ پراپرٹی کا تنازعہ چل پڑا ہے جبکہ میاں احسن باری کا کہنا ہے کہ میٹروسٹی میں سعد افضال ڈوگر،میاں خالد اور انکی ٹیم نے شہریوں کو پلاٹ فروخت کرکے صرف فائلیں انکو تھما رکھی ہے زمین ہمارے نام پڑی ہے اور انتقال/رجسٹری نہیں ہورہی چونکہ پراپرٹی کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تنازعہ چل رہا ہے میٹرو سٹی میں پلاٹ خریدنے والے حضرات مکمل طور پر احتیاط کریں۔