05/09/2022
میری فیصل آباد کی عوام سے درخواست ہے کہ KFC کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے جب تک ان کی انتظامیہ معافی نہیں مانگتی !
معاملہ کچھ یہ ہے کسٹمر نے پہلے فوڈ اور بعد میں آئس کریم آرڈر کیا اب جب آرڈر کافی دیر نہ ملا تو اس نے کانٹر پر لڑکے سے پوچھا جس نے کہا کہ آپ کا فوڈ جا چکا ہے جبکہ کسٹمر کا کہنا تھا نہیں ملا ۔۔ اس بات پر بحث شروع ہوئی حالانکہ کیمرے میں سب دیکھا جا سکتا تھا وہاں کھڑے کسٹمر سے پوچھا جا سکتا تھا مگر بحث میں کسٹمر کا غصہ جائز تھا اس کا آرڈر نہیں ملا تھا مگر سٹاف نے بھی آگے سے پوری بحث کی اور اس کو کہا پتہ نہیں کس گاوں سے اٹھ کر آجاتے ہیں جس پر بحث تقرار اور گالم گلوچ تک جا پہنچی جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی باقی اسٹاف بھی کچن سے باہر آکر کر دونوں کسٹمر پر ٹوٹ پڑا جس پر وہ لوگ باہر بھاگے مگر پورا اسٹاف باہر ان کے پیچھے آگیا اور ان کو خوب مارا !
کسی بھی ریسٹورنٹ میں اسٹاف کو مہذب رہنا ہوتا ہے کسٹمر بول بھی جائے آپ کو ٹریننگ ہوتی ہے کہ کسٹمر از رائٹ ! پھر اگر کسٹمر غلط بھی ہے سیکیورٹی گاڑی ہوتا ہے بلائیں پولیس کو فون کریں
آپ کو کس نے حق دیا بولنے کا کہ پتہ نہیں کس گاوں سے اٹھ کر آجاتے ہیں !
آپ کو کس نے حق دیا کہ پندرہ لوگ دو لوگوں کو مارنا شروع کر دیں
عینی شاہد کی زبانی