11/09/2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم دورۂ انگلینڈ۔
پہلے ون ڈے میچ کے سنچری میکرز فرحان یوسف اور عثمان خان کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو۔
ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ مشکل تھی، عثمان خان۔
ہمارا منصوبہ ابتدائی اوورز میں وقت لے کر کھیلنا تھا، عثمان خان۔
انگلینڈ کی کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، عثمان خان۔
مشکل حالات کے لیے پاکستان میں بھرپور تیاری کی تھی، عثمان خان۔
باقی تین میچوں میں بھی اچھی کارکردگی جاری رکھنا چاہتے ہیں، عثمان خان۔
پاکستان کے لیے مزید میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، عثمان خان۔
دو ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کچھ دباؤ تھا، فرحان یوسف۔
گیند سیم ہو رہی تھی اور سپنرز کو بھی مدد مل رہی تھی، فرحان یوسف۔
ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد سے مشکل صورتحال میں مدد ملی، فرحان یوسف۔
صورتحال کے مطابق اپنے پلان پر قائم رہنے کی کوشش کی، فرحان یوسف۔
پاکستان انڈر 19 نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 کو 177 رنز سے شکست دی۔
پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کا دوسرا ون ڈے 12 ستمبر کو گلڈفورڈ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا میچ 14 ستمبر اور آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔