15/04/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ نشاط آباد کے ایس ایچ او رانا ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان عابد اور الماس کے قبضے سے ساڑھے چار کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی، جو شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔
علاقہ مکین کافی عرصے سے ان عناصر سے پریشان تھے، اور اب اس کارروائی کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
🎯 کیا ایسی کارروائیاں کافی ہیں یا مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔