
03/07/2025
2025 گجر سنگھ کے لئیے لکی
14 فائنل میں 12 میں میدان مار لیا۔
ایک دن میں 2 ٹائٹل جیتنے کا ایوارڈ بھی گجر سنگھ کے پاس
عمران زاہد اسٹیڈیم میں ہونے والے رائل سپورٹس کا ٹائٹل گجر سنگھ نے جیت لیا۔ اور کل کے ہی دن 98 روڑکا میں بھی گجر سنگھ نے میدان مارا ہے۔ یعنی کے ایک دن میں 2 ٹائٹل جیتے۔
رواں سال 2025 میں گجر سنگھ نے 14 بار فائنل میں رسائی حاصل کی جس میں 2 فائنل ہارے اور 12 فائنل گجر سنگھ نے جیت کر اپنے گاؤں کا مان بڑھایا ہے۔
اتنی بڑی جیت پر ہم اپنے چینل کی طرف سے یاسر وسیم جٹ اور گجر سنگھ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ پاک مزید کامیابیوں سے نوازے۔آمین