Umm e Mahmood Islamic Institute

Umm e Mahmood Islamic Institute Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umm e Mahmood Islamic Institute, Digital creator, Faisalabad, Faisalabad.

امِ محمود اسلامک انسٹیٹیوٹ
خواتین، بچیوں اور بچوں کے لیے آن لائن قرآنی تعلیم کا قابلِ اعتماد مرکز۔
ہر سطح کی طالبات کے لیے تلاوت، تجوید، ترجمہ و تفسیر کی سہولت۔
وقتاً فوقتاً مختصر دینی کورسز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

05/09/2025

حقیقی عشق نبی اور عاشق نبی ﷺ

عبدالله جیل وارڈن 31 اکتوبر 1929ءکو جب غازی علم الدین شہید کو پھانسی ہونا تھی، اس سے ایک روز پہلے میں حسب معمول غازی کی کوٹھڑی کا پہرہ دے رہا تھا۔ پیدل چلتے ہوئے میں کوٹھری سے ذرا فاصلے پر عام قیدیوں کی بیرک کی طرف آ گیا۔ مڑ

کر کیا دیکھتا ہوں کہ غازی کا کمرہ خوبصورت اور دلکش روشنیوں سے بھر گیا ہے۔ میں یہ سمجھا کہ شاید غازی علم الدین شہید نے اپنے کمرے کو آگ لگا لی ہے۔ اتنے میں کیا دیکھتا ہوں کہ نور کا ایک بادل ہے جو تیزی سے آسمانوں کی طرف چلا گیا۔ چنانچہ میں بھاگم بھاگ غازی کی کوٹھری کی طرف بھاگا۔ اندر گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ پورا کمرہ بہترین اور مسحور کن خوشبوئوں سے معطر اور منور تھا۔ غازی حالت سجدہ میں زار و قطار رو رہے تھے۔

تھوڑی دیر بعد اٹھے تو میں نے ان کی قدم بوسی کی اور خود بھی بے اختیار رونا شروع کر دیا۔ پھر میں نے عرض کیا، غازی صاحب یہ کیا ماجرا تھا ؟ غازی صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔ میں نے پھر عرض کیا کہ حضرت آپ یہ اہم راز اپنے سینے میں لے کر نہ جائیں اور اس واقعہ کی ، تفصیلات ضرور بتائیں

بہر حال غازی نے میرے بے حد اصرار پر فرمایا، عبدالله تمھیں معلوم ہے کہ مجھے کل پھانسی ہو رہی ہے۔ میری دلجوئی اور حوصلہ افزائی کے لیے شافع محشر، حضور خاتم النبيين حضرت محمد مصطفى صلى الله علیہ وسلم اپنے خاص صحابۂ کرام کے ساتھ یہاں خود تشریف لائے اور بڑی محبت اور شفقت فرمائی۔ اس موقع پر حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ نے مجھ سے پوچھا کہ تمھیں پھانسی کا خوف تو نہیں ہے؟ میں نے

عرض کیا حضور

بالکل نہیں۔ فرمایا

بیٹا اگر کوئی خوف ہے تو آئو ہمارے ساتھ چلو۔ میں نے پھر عرض کیا۔ حضور نہیں، ایسی کوئی بات نہیں۔ میں تو بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ پھر پیارے آقا و مولا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک رکھ کر فرمایا پھانسی کے وقت جیل حکام تم سے تمہاری آخری خواہش پوچھیں گے، تم کہنا کہ میرے ہاتھ کھول دیں۔ میں پھانسی کا پھندا چوم کر خود اپنے گلے میں ڈالنا چاہتا ہوں تاکہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے۔

دوسرا یہ کہ تم روزہ رکھ کر آنا میں تمام صحابۂ کرام اور فرشتوں کے ہمراہ حوض کوثر پر تیرا استقبال کروں گا اور ہم سب روزہ اکٹھے افطار کریں گے۔
سبحان اللّہ

05/09/2025

Address

Faisalabad
Faisalabad
37450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umm e Mahmood Islamic Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share