PAK Insight TV

PAK Insight TV Welcome to PAK Insight TV, We don’t just report the news, we break it down to show you the "why" behind the headlines.

What we share : Daily Insights, Current Affairs, Expert Opinions, News updates and Analysis.

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشا...
19/03/2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان۔ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تعلیمی اصلاحات کے تحت پنجاب کے 1,078 سرکاری سکولوں کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے 103 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں جس ک...
19/03/2026

تعلیمی اصلاحات کے تحت پنجاب کے 1,078 سرکاری سکولوں کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے 103 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں جس کا مقصد ڈیجیٹل لرننگ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ان سکولوں میں انٹرنیٹ کنیکٹوٹی یقینی بنانے کے لیے 103.488 ملین روپے کے انٹرنیٹ بلز مختص کیے گئے جس کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کو آن لائن تعلیمی وسائل اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوئی، یہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔

یہ اقدام اے ایس پائر پروگرام(23-2022تا25-2024) کے تحت وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہےجس کا مقصد سکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل تعلیم کا فروغ ہے۔ انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی سے آن لائن تدریس، اساتذہ کی تربیت اور ڈیجیٹل مواد تک رسائی کو فروغ ملنے کی توقع ہے خصوصاً ایسے وقت میں جب تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔دستاویز کے مطابق اے ایس پائر پروگرام کی مجموعی لاگت 6,539.759 ملین روپے ہےجبکہ اس پر اب تک 67 فیصد پیشرفت ہو چکی ہے۔

اس کے اہم اجزا میں 2,401 کلاس رومز کی تعمیر شامل ہے جس کے لیے 5,232 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ان کلاس رومز کے لیے 569 ملین روپے کی لاگت سے فرنیچر کی فراہمی جزوی طور پر مکمل کی جا چکی ہے۔پروگرام کے تحت 3,258 گرلز سکولوں میں بیت الخلا کی بحالی بھی شامل ہے۔ مزید برآں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے تحت 138 نئی آئی ٹی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں جبکہ 1,078 موجودہ لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ 923 سکولوں میں سمارٹ ایل ای ڈی سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں،اس اقدام کے تحت 32,000 اساتذہ کو آن لائن تربیت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل اور فاصلاتی تعلیم کو مؤثر بنایا جا سکے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردا...
15/03/2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہم دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیاز اور عدم برداشت کے خلاف متحد کھڑے ہیں۔ صدر مملکت نے اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن (15 مارچ 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن مسلم کمیونٹیز کو درپیش تعصب اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے اور مذہبی تنوع کے احترام اور رواداری کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن کرائسٹ چرچ کے اس المناک واقعے کی بھی یاد دلاتا ہے جس نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی کئی صورتیں ہیں جن میں نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور مذہبی علامات و عبادت گاہوں پر حملے شامل ہیں، ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس بنیادی اصول کہ قانون کی نظر میں تمام انسان برابر ہیں کے بھی منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا درس دیتا ہے، یہ عقیدے، نسل یا پس منظر سے بالا تر ہو کر تمام انسانیت کے احترام کا داعی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا اسلام کو انتہا پسندی یا تشدد سے جوڑنے کی کوششیں لا علمی کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور باہمی مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ تمام انسان حقوق کے لحاظ سے آزاد اور برابر پیدا ہوئے ہیں، اس اعلامیہ کا آرٹیکل 2 واضح کرتا ہے کہ ہر شخص کسی بھی قسم کی تفریق بشمول مذہبی کے بغیر ان تمام حقوق کا حقدار ہے، یہ اصول ایک منصفانہ عالمی نظام کےلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے کئی بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق کی ہے، ہم بین الاقوامی فورمز اور کانفرنسوں میں اسلامو فوبیا کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ایک بنیادی حق ہے لیکن یہ ایک ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے، اسے نفرت یا تقسیم پیدا کرنے کےلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف قانونی تحفظ کو مضبوط بنائے اور مذہبی رہنماو¿ں، ماہرینِ تعلیم اور ذرائع ابلاغ کے ما بین عملی تعاون کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانی بیرونِ ملک مقیم ہیں، وہ کاروبار چلاتے ہیں، ہسپتالوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان معاشروں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ جب مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھتا ہے تو یہ ان کے احساس تحفظ اور ذرائع روزگار اور تعلیم کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کے عقیدے کی بنیاد پر پرکھا یا رد نہیں کیا جانا چاہیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ غیر مسلم شہریوں کو سرکاری سہولیات، اسکولوں اور ملازمتوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل ہو، مقامی کونسلوں اور قومی مباحثوں میں ان کی آواز سنی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ”بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی“ اور ”مذہبی رواداری کی حکمتِ عملی“ کی منظوری دی ہے،پارلیمنٹ نے نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس ایکٹ 2025 نافذ کیا ہے جبکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور شکایات کے ازالے کےلئے اب ایک آزاد نیشنل کمیشن برائے اقلیت قائم کیا جارہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں دنیا بھر کی حکومتوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور مذہبی رہنماو¿ں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تعصب کو مسترد کریں اور مکالمے اور قانونی ذرائع کے مطابق مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی عقائد کا احترام اور قانون کے تحت مساوی تحفظ کوئی اختیاری اصول نہیں ہیں بلکہ یہ ذمہ داریاں ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ان اصولوں کی حمایت میں اندرون اور بیرونِ ملک مستقل مزاجی سے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا اور اپنا کردار ادا کرے گا۔

اینٹی نار کا ٹکس فورس (اے این ایف )نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے...
14/03/2026

اینٹی نار کا ٹکس فورس (اے این ایف )نےتعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1کروڈ 45 لاکھ سے زائد مالیت کی156.7 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران سخی سرور روڈ ڈی جی خان کے قریب ملزم سے 2کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب 2ملزمان سے 300گرام چرس اورقراقرم ہائی وے روڈ ہری پور کے قریب ملزم سے 500گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 114کلو چرس،37کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔گلیانہ روڈگجرات کےقریب موٹر سائیکل سوارملزم سے 1.2کلو چرس،500 گرام افیون برآمد کرلی۔ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس میں‌ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید جبکہ ایک زخًمی ہوا ہ...
13/03/2026

ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس میں‌ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید جبکہ ایک زخًمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں سٹیشن ہاؤس آفیسرسمیت 6 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے شادی خیل بیٹنی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل رسول خیل چیک پوسٹ کے قریب معمول کے گشت پر تھی۔ اسی دوران سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او اعظم، پولیس ڈرائیور شاہ بہرام سمیت 6 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

شہداء میں انسداد دہشت گردی فورس کے تین اہلکار بھی شامل ہیں جو پولیس کے ساتھ گشت پر تھے۔واقعے میں پولیس اہلکار انصاف الدین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ مین روڈ شادی خیل تا مستی خیل بیٹنی پر پیش آیا جس کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کے تحت پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹیں ...
12/03/2026

آپریشن’’ غضب للحق‘‘ کے تحت پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے ...
12/03/2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ ان پر شادی کے ایک تقریب کے دوران نامعلوم مسلح شخص نے گولی چلادی۔ یہ واقعہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مقامی سیاست دانوں کو فراہم کی جانے والی ناقص سیکورٹی کا واضح غماز ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 88 سالہ فاروق عبدللہ جموں کے علاقے گریٹر کیلاش میں شادی کی تقریب میں شریک تھے کہ پستول سے لیس ایک شخص ان کے قریب پہنچ کر گولی چلانے میں کامیاب ہو گیا تاہم گولی نشانے پر نہیں لگی ۔ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ یہ حملہ جان لیوا بھی ہو سکتا تھا۔حملہ آور کی شناخت کمل سنگھ جموال کے طور پر ہوئی ہے جسے جائے وقوعہ پر فوری طور پر پستول سمیت حراست میں لیاگیا اور اس سے تفتیش کاعمل جاری ہے۔62سالہ کمل سنگھ جموال نے بعد ازاں انکشاف کیا کہ وہ فاروق عبداللہ پر حملہ کرنے کا موقع گزشتہ 20برس سے تلاش کر رہا تھا ۔

وہ نیشنل کانفرنس کے صدر کی میزبانی کرنے والے خاندان کا رشتہ دار بتایا جارہا ہے ۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جموال شوٹنگ کے وقت نشے میں تھا۔شادی کی تقریب میں فاروق عبداللہ کے علاوہ مقبوضہ علاقے کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری سمیت کئی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم اس واقعہ سے تقریب میں موجود مہمانوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبداللہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حملہ آور زیڈ پلس سیکورٹی کور کے باوجود ان کے اتنے قریب پہنچنے میں کیسے کامیاب ہو گیا۔

امریکا نےایران جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی میں پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئےکچھ ممالک پر عائد تیل کی پابندیاں ...
10/03/2026

امریکا نےایران جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی میں پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئےکچھ ممالک پر عائد تیل کی پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔رائٹر ز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع اپنے ریزورٹ میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم کچھ ممالک پر عائد تیل کی پابندیاں عارضی طور پر ختم کرنے پر غور کر ر ہیں ممکن ہے کہ بعد میں انہیں دوبارہ نافذ نہ کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی، تاہم ان کے بقول قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم ہوا ہے۔

آج 10 مارچ 2026 پاکستان کی ٹیلی کام ہسٹری کا ایک بڑا دن ہے کیونکہ اسلام آباد میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز ہو...
10/03/2026

آج 10 مارچ 2026 پاکستان کی ٹیلی کام ہسٹری کا ایک بڑا دن ہے کیونکہ اسلام آباد میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ٹی منسٹر شذا فاطمہ خواجہ نے آج نیلامی کا افتتاح کیا۔
اس نیلامی میں پاکستان کی تین بڑی ٹیلی کام کمپنیاں Jazz، Zong، اور Ufone حصہ لے رہی ہیں۔
پہلے راؤنڈ کی بولی مکمل ہو چکی ہے۔ 2600 MHz بینڈ میں طلب رسد سے زیادہ دیکھی گئی، جس کی وجہ سے اگلے راؤنڈ کے لیے بنیادی قیمت میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔مجموعی طور پر تقریباً 600 MHz سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اگلے 6 ماہ کے اندر پاکستان کے 5 بڑے شہروں (کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ) میں 5G سروسز شروع ہونے کی توقع ہے۔اگلے 4 سے 5 ماہ میں موجودہ 4G سروسز اور انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس نیلامی سے حکومت کو 300 سے 700 ملین ڈالر تک کی آمدنی کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔
حکومت نے فائبر بچھانے کے لیے رائٹ آف وے فیس ختم کر دی ہے تاکہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر تیزی سے پھیل سکے۔ یہ نیلامی مصنوعی ذہانت (AI)، بلاک چین اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے شعبوں میں انقلاب لانے کے لیے سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستان اب ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے جہاں تیز ترین انٹرنیٹ (5G) کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے فری لانسرز اور آئی ٹی سیکٹر کو بہت فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کی جانب سے حالیہ سادگی اور کفایت شعاری مہم کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کو کم کرنا اور سرکاری اخراجات م...
09/03/2026

وزیراعظم کی جانب سے حالیہ سادگی اور کفایت شعاری مہم کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کو کم کرنا اور سرکاری اخراجات میں نمایاں بچت لانا ہے۔
اس مہم کے تحت جو اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے جیسے کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اکثر اراکین نے اپنی تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے لیے نئی گاڑیوں (خاص طور پر بڑی SUVs) کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہے۔ صرف ضروری نوعیت کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
وفاقی ملازمین اور وزراء کے پٹرول کوٹے میں 30 سے 40 فیصد تک کٹوتی کی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال کم سے کم کریں اور غیر ضروری ایئر کنڈیشننگ (ACs) سے گریز کریں۔
حکومتی نظام کو ڈیجیٹلائز (E-Office) کیا جا رہا ہے تاکہ اسٹیشنری اور کاغذ کے اخراجات بچائے جا سکیں۔
وفاقی وزراء کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی ہے، اور جہاں ضروری ہو، وہاں وفد کا سائز کم سے کم رکھنے اور بزنس کلاس کے بجائے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی ہدایات ہیں۔
سرکاری سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات اور میٹنگز میں پرتعیش کھانوں کے بجائے صرف چائے اور بسکٹ (یا سادہ ریفریشمنٹ) پیش کرنے کی پالیسی سختی سے نافذ کی گئی ہے۔
اس مہم کے متوقع اثرات
حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی، تاہم عوامی سطح پر یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ ان پالیسیوں کا نفاذ صرف کاغذوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ عملی طور پر بڑے بیوروکریٹس پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔
اس مہم کا ایک بڑا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں حکمران طبقہ بھی ان کے ساتھ "قربانی" دے رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور ماہرین نے قیمتیں 150 ڈالر ...
09/03/2026

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور ماہرین نے قیمتیں 150 ڈالر تک جانے کی وارننگ دی ہے۔اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ عالمی تیل کی تجارت کے لیے اہم ترین راستہ 'آبنائے ہرمز' بند ہونے کے خدشات اور بحری جہازوں کی نقل و حمل میں رکاوٹ بھی ہےـ جبکہ عراق کی جانب سے بھی تیل کی پیداوار میں 70% تک کمی کی اطلاعات ہیں، کویت اور قطر نے بھی اپنی سپلائی محدود کر دی ہے۔

خطے میں چھِڑی جنگ کی وجہ سے ایندھن کے بحران کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی ...
08/03/2026

خطے میں چھِڑی جنگ کی وجہ سے ایندھن کے بحران کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاکہ ایندھن کے موجودہ وسائل کو دیکھتے ہوے بہتر حکمت عملی سے اس بحران سے نمٹا جا سکے جب تک کے تجارتی سرگرمیاں معمول پر نہیں آجاتی یہ پابندی لازم ہو گی

Address

Street# 2 Sargodha Road
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK Insight TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share