میرا گاؤں برج Burj-Fathe Jang

میرا گاؤں برج Burj-Fathe Jang برج۔ تحصیل فتح جنگ اور اس کے مضافاتی علاقے کی دینی و معاشرتی اطلاعات کے لیے یہ پیج تشکیل دیا گیا ہے.

27/06/2025

ان شاء اللہ تعالٰی حسب روایت نہایت تزک و احتشام سے سالانہ شہید اعظم کانفرنس دس محرم الحرام شریف کو منعقد ھو گی ۔

14/06/2025

”برج“ کے فلاحی و رفاہی امور میں بھرپور عملی شرکت
علماء ومفتیان عظام
قراء و حفاظ کرام زندہ باد🙋‍♂️

”کر بَھلّا تے ہَووِی بَھلؔا“”اک آءری سو کاری“ (ایک اچھا اہتمام و انتظام کرنے والا منتظم (آءری) ہو تو سینکڑوں لوگ اس کے م...
14/06/2025

”کر بَھلّا تے ہَووِی بَھلؔا“

”اک آءری سو کاری“ (ایک اچھا اہتمام و انتظام کرنے والا منتظم (آءری) ہو تو سینکڑوں لوگ اس کے معاون و کارکن (کاری) بن جاتے ہیں ۔

تعطیلات عید الاضحی کے دوران برج گاؤں میں جو فلاحی کاموں کا آغاز کیا گیا تو بقول شاعر:

“لوگ آتے گئے کارواں بنتا گیا“

کے مصداق اہل محبت نے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا شروع کیا تو کئی ایسے کام بھی شروع ہوئے اور پایہ تکمیل کو پہنچنے لگے جن پر پہلے کسی کو دھیان و توجہ یا اس کی بحالی کی توقع بھی نہ ھوتی تھی ۔

گزشتہ روز جب راستے کی بھرائی کے پشتے پر (ڈی پی سی) کے لیے بجری ڈالی گئی تو آخر میں کچھ مال بچ گیا ، ہماری مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے خطیب مولانا قاری محمد امیر ھمدانی صاحب نے اس کا بہترین مصرف تلاش کیا ۔

واٹر ٹینکی کے بغل میں موجود بورنگ اور واٹر پمپ جو ایک عرصے سے ناقابل استعمال ہو کر متروک العمل ھو چکا تھا ، تالاب میں معمولی پانی بھرنے کی وجہ سے اس سے پانی کی توقع پیدا ھو گئی ۔

لہذا اس کی بحالی کے لیے احباب متوجہ ھو گئے ، اور اس کے اردگرد پختہ تھلی (سٹینڈ) اور خوبصورت کیاری بنا دی گئی ۔
فجزاھم اللہ خیرا

وجعلنا من الماء کل شیئ حی (القرآن)پانی کی عظیم نعمت اور اس کے بقاء و دوام حیات کا ذرہعہ ھونے پر قرآن مجید کا فرمان شاہد ...
12/06/2025

وجعلنا من الماء کل شیئ حی (القرآن)
پانی کی عظیم نعمت اور اس کے بقاء و دوام حیات کا ذرہعہ ھونے پر قرآن مجید کا فرمان شاہد عدل ہے ۔

تالابوں کی ضرورت و اہمیت:

ہمارا علاقہ بارانی ہے زراعت اور گھریلو استعمال کے پانی کا بڑا ذریعہ بارشی پانی پر منحصر ہوتا ہے ۔بارشوں کے نہ ھونے کی صورت میں پانی کی بہت تکلیف ھوتی ہے ، ملکی سطح پر بھی زیر زمین پانی کی سطح تشویشناک ہے ۔ بڑے بڑے شہروں میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

پرانے دور میں ہر گاؤں اور آبادی میں اس طرح کے بڑے چھوٹے تالاب (بن ، بنہوڑہ) بکثرت پائے جاتے تھے جو اب معدوم ہوتے جا رہے ہیں ، ان پرانے وقتوں میں ہم نے دیکھا تھا کہ بیس، پچیس فٹ گہرے کنوئیں میں پانی دستیاب ھو جاتا تھا ، مگر اب ایسے کنوئیں خشک ھو چکے ہیں ۔

زیر زمین پانی کی سطح 100 تا ڈیڑھ سو فٹ بلکہ دو تا اڑھائی سو فٹ گہرائی میں پہنچ چکی ہے ۔ اب کنوئیں کی بجائے بورنگ کا سلسلہ ہوتا ہے ۔ اس طرح کے تالابوں میں پانی ختم ہونے پر بور بھی خشک ھو جاتے ہیں ۔

ان حالات میں ایسے پانی کے ذخائر کا ہونا اور ان میں برساتی پانی جمع کرنے کا اہتمام بہت ضروری ہے ۔ اسی پس منظر میں یہ کام شروع کروایا گیا ہے ، اہل محبت تعاون فرما رہے ، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین ۔

تاھم اتنے بڑے منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید اہل خیر کو دعوت پیش کی جاتی ہے ۔
تعاونوا علی البر والتقویٰ

الداعی الی الخیر
حافظ محمد اسحاق ظفر

ماہ ذی الحج میں ہونے والے کام کی کچھ تصویری جھلکیاں

11/04/2025
الحمد للّٰہ رب العالمین مدرسہ نوریہ ضیاء العلوم برج تحصیل فتح جنگ کی نئی درسگاہ مسجد عزیزیہ المعروف دربار والی میں آذان ...
01/03/2025

الحمد للّٰہ رب العالمین
مدرسہ نوریہ ضیاء العلوم برج تحصیل فتح جنگ کی نئی درسگاہ مسجد عزیزیہ المعروف دربار والی میں آذان و با جماعت نمازوں کے ساتھ ساتھ حفظ و ناظرہ کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

تعمیری سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ۔ نئی جگہ ہونے کی وجہ سے ضروریات بہت جن کا ہونا لازم ہے ، اھل خیر رابطہ کر کے اپنے حصے کا کام کر سکتے ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا

حضرت مفتی محمد سلیمان رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے جنازہ گاہ والے ریلوے  گراؤنڈ راولپنڈی کی گوگل میپ لوکیشن 👇https://maps.app....
03/11/2024

حضرت مفتی محمد سلیمان رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے جنازہ گاہ والے ریلوے گراؤنڈ راولپنڈی کی گوگل میپ لوکیشن 👇
https://maps.app.goo.gl/oAQ6cfDCq8gLLKLV6

تقریبات یوم آزادیہر سال 14 اگست کو یوم آزادی کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ تحریک پاکستان کے غازیوں اور شہداء کی یاد م...
13/08/2024

تقریبات یوم آزادی
ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ تحریک پاکستان کے غازیوں اور شہداء کی یاد میں تقریبات اور ان کی ارواح کو ایصال ثواب کیا جاتا ہے ۔
گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم اور اس سے ملحق دینی اداروں میں قرآن خوانی ، و ثناخوانی ، تاریخ پاکستان کے حوالے سے خطابات اور ملی و قومی ترانوں پر مشتمل تقریبات ہوتی ہیں ۔ تنظیم علماء ضیاء العلوم کے جملہ وابستگان ان تقریبات کا پورے جوش و جذبے سے مناتے ہوئے اس جذبے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔
پاکستان بنایا تھا ، پاکستان بچائیں گے ۔
ان شاء اللہ تعالیٰ ان تقریبات کی میڈیا کوریج آفیشل پبلک پیج پر شائع کی جائے گی ۔
ایڈمن
شعبہ تعلقات عامہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی سالانہ تقریبات ان شاء اللہ تعالیٰ 2- اکتوبر تا 6 ۔ اکت...
12/08/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کی سالانہ تقریبات ان شاء اللہ تعالیٰ 2- اکتوبر تا 6 ۔ اکتوبر 2024ء بدھ تا اتوار منعقد ہوں گی۔

ابتدائی اطلاع پر مشتمل اس پوسٹ کو احباب و متعلقین بالخصوص وابستگانِ جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے لیے عام کر دیجئیے ؛ تاکہ وہ اپنے پروگرام ترتیب دیتے ہوئے ان تواریخ کا لحاظ رکھ سکیں ۔ شکریہ

والسلام
حافظ محمد اسحاق ظفر
12-اگست 2024ء

سپریم کورٹ کے غیر شرعی و غیر آئینی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، امتناع قــادیــانیــت آرڈیننس پر شب خون کی اجازت نہیں...
01/08/2024

سپریم کورٹ کے غیر شرعی و غیر آئینی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، امتناع قــادیــانیــت آرڈیننس پر شب خون کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے میں قــادیــانیــت نوازی کی انتہا ، مجرم کو بری ہی نہیں کیا بلکہ مرزائیوں کو خلاف آئین و شریعت وہ کچھ دیا جس کی درخواست بھی نہ کی تھی ۔ قومی اسمبلی کےجن غیور ممبران نے خاتم النبیین ﷺ کی ذات پر ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایوان میں کلمہ حق بلند کیا ، انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
(تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ)

یکم اگست راولپنڈی (پ ر) گلستان مہرِ علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی میں جماعت اہلسنت پاکستان ، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، تحریک لبیک پاکستان، عالمی تنظیم اہلسنت پاکستان ،جمعیت علماء جموں و کشمیر ،پاکستان سنی تحریک، تنظیم علماء ضیاء العلوم (العالمی) ، شباب اسلامی پاکستان ، حلقہ محمدیہ سیفیہ پاکستان ،انجمن جلالیہ پاکستان ، جمعیت طلبہ بزم ارشاد اور آستانہ عالیہ بگہار شریف کے قائدین و نمائندگان اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار کے ممبران کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں 24 جولائی 2024ء کے غیر شرعی و غیر آئینی فیصلے کے منفی اثرات اور قــادیــانیــت نوازی پر مشتمل متنازعہ فیصلے کی واپسی اور استرداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے بارے میں غوروخوض کیا گیا ۔بعد نماز مغرب تا رات گیارہ بجے تک اجلاس جاری رہا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے معزز ممبران سے ملاقاتیں کر کے کیس کے پس منظر اور متنازعہ فیصلے کے مضر اثرات سے آگاہی کے لیے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی اور قائدین تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس کے لیے انتظامی و کنوینئر کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اجلاس نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی کے ممبران محترم عبد القادر پٹیل، محترم صاحبزادہ حامد رضا ، محترم علی محمد خان اور محمدحنیف عباسی کے اسمبلی فورم پرغیر شرعی و غیر آئینی فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے اور کلمہ حق کہنے پر تحسین کی اور طے ہوا کہ ان ممبران سے ملاقات کر کے شکریہ ادا کرتے ہوئے گلدستہ تحسین پیش کیا جائے گا ۔
اجلاس میں ملک گیر ” تحریک تحفظ عقیدہ ختم نبوت“ کے لیے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا اور مطالبات کی ایک فہرست تیار کی گئی ، جس میںآئینی و قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ عوامی شعور کی بیداری اور پرامن احتجاجی پروگرام و ریلیاں منعقد کرنے کے بارے میں غور و خوض کیا گیا ۔ غیر شرعی و غیرآئینی فیصلے کی واپسی ، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کروانے اور رٹ پیٹیشن دائر کرنے کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں آئینی شق کی وضاحت کے لیے ترمیمی و وضاحتی بل لانے اور آرڈیننس کے اجراء کی کوشش کرنا شامل ہیں ۔

ان تمام آپشنز کو حتمی شکل دینے کے لیے تنظیمات اہل سنت کے مرکزی قائدین کی طرف سے حتمی لائحہ عمل کے اعلان کا انتظار ہے ، محقق اہل سنت ، وکیل غازی تحفظ ناموس رسالت علامہ ابوتراب سید حبیب الحق شاہ ضیائی سلطانپوری کی قیادت میں تنظیم علماء ضیاء العلوم العالمی کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ دنوںجمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ حضرت صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری صاحب اورتنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مرکزی صدر مفتی منیب الرحمن ہزاروی صاحب مرکز اسلام جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی میں استاذالاساتذہ حضرت شیخ الحدیث علامہ پیر ابوالخیرسید حسین الدین شاہ صاحب چیئرمین سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان و سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ملاقات کر چکے ہیں ، ان شاء اللہ تعالی بہت جلد تنظیمات اہل سنت کے مرکزی قائدین کے گرینڈ اجلاس کے بعد ملکی سطح پر مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔

اجلاس میں حضرت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن ، حضرت پیر سید نوید الحسن شاہ ، علامہ مفتی مفضل جمیل رضوی ، پیر سید انعام الحق شاہ ، پیر سید عنایت الحق شاہ ، پیر محمد عثمان افضل قادری ،پیر سید حبیب الحق شاہ ، علامہ حافظ محمد اسحاق ظفر،صاحبزادہ محمد فراز سیفی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، علامہ امتیاز احمد صدیقی ، مفتی محمد حنیف قریشی ، ڈاکٹر عبد الناصر لطیف ، مولانا عبد الحمید ضیائی، مولانا محمد اسلم ضیائی ، مولانا عطاء الرحمن دھنیال ، مولانا سید امتیاز حسین شاہ ، مولانا رفاقت علی جلالی ،مفتی عبد المصطفیٰ بلال سیفی ، راجہ عمران خلیل ایڈووکیٹ ، محترم شہزاد رضا مبشر،مولانا محمدصدیق ملک ضیائی ، مولانا محمد ارشد ضیائی ، غلام مرتضی ہزاروی ، محمد اویس قریشی واراکین بزم ارشاد و تنظیم علماء ضیاء العلوم شامل تھے ۔

رپورٹ : محمد کامران عباسی
(ناظم اطلاعات)تنظیم علماء ضیاء العلوم (العالمی) راولپنڈی
یکم اگست 2024ء

Address

محلہ شرقی۔ برج ۔ تحصیل فتح جنگ ، ضلع اٹک
Fatehjang

Telephone

+923335113548

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when میرا گاؤں برج Burj-Fathe Jang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to میرا گاؤں برج Burj-Fathe Jang:

Share