Fateh Jang 93 Welfare Group

Fateh Jang 93 Welfare Group Fateh Jang 93 Welfare Group is a community-driven initiative founded by the proud alumni of Fateh Jang High School, Class of 1993.

United by memories, guided by compassion — our mission is to serve and uplift the local community through welfare activities

🇦🇺 آسٹریلیا نے سب کو حیران کر دیا! 🇵🇸کل سڈنی میں فلسطین کے حق میں تاریخی مظاہرہکل سڈنی ہاربر برج پر 90,000 سے زائد افراد...
04/08/2025

🇦🇺 آسٹریلیا نے سب کو حیران کر دیا! 🇵🇸
کل سڈنی میں فلسطین کے حق میں تاریخی مظاہرہ

کل سڈنی ہاربر برج پر 90,000 سے زائد افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مارچ کیا۔ یہ مظاہرہ غزہ میں جاری ظلم کے خلاف آواز اور فوری امداد کے مطالبے کے لیے کیا گیا۔

🔴 منتظمین کے مطابق مظاہرین کی اصل تعداد پولیس کے اندازے سے تین گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ احتجاج آسٹریلیا کی تاریخ کے بڑے ترین مظاہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

✊ فلسطین کے لیے آواز بلند ہوتی جا رہی ہے۔ انصاف، امن اور آزادی کا پیغام دنیا بھر میں گونج رہا ہے۔


🍃 کوہاٹ کا قدرتی خزانہ – امرود 🍃قدرتی حسن سے مالا مال کوہاٹ نہ صرف اپنے خوبصورت مناظر کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں اگنے وال...
03/08/2025

🍃 کوہاٹ کا قدرتی خزانہ – امرود 🍃
قدرتی حسن سے مالا مال کوہاٹ نہ صرف اپنے خوبصورت مناظر کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں اگنے والے لذیذ امرود بھی اپنی مثال آپ ہیں۔
🌿 تصویر میں نظر آنے والے یہ خوبصورت، ہرے پیلے امرود کوہاٹ کی زرخیز زمین اور صاف ستھری فضا کا تحفہ ہیں۔

ان امرودوں کی خوشبو، تازگی اور ذائقہ دل کو بھا جاتا ہے۔
یہ صرف پھل نہیں، بلکہ قدرت کے قریب ہونے کا ایک احساس ہیں!

🌸 سرسبز پتے، نرم ہوا، اور ان کے بیچ یہ رس بھرے امرود — جیسے فطرت مسکرا رہی ہو۔

اگر آپ کبھی کوہاٹ آئیں، تو ان نعمتوں کو ضرور محسوس کریں۔

*📡🚨اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گزشتہ رات پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
03/08/2025

*📡🚨اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گزشتہ رات پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

*محفوظ رہیں! محتاط رہیں!*عام شاہراؤں پر مفت سم کارڈ بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں۔آپ کے فنگر پرنٹس اور شناختی معلومات کا غل...
03/08/2025

*محفوظ رہیں! محتاط رہیں!*
عام شاہراؤں پر مفت سم کارڈ بیچنے والوں سے ہوشیار رہیں۔
آپ کے فنگر پرنٹس اور شناختی معلومات کا غلط استعمال مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
سم کارڈ خریدنے کے لیے ہمیشہ با اعتماد ڈیلر یا فرنچائز کا انتخاب کریں۔
خود بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی احتیاط کی تلقین کریں

ڈاکٹر اتسوشی کمال اوکُودا، پروفیسرِ سیاسی نظام، یونیورسٹی آف کیو، جاپان 🇯🇵 نے صرف ایک قرآن کی آیت کی روشنی میں اسلام قبو...
02/08/2025

ڈاکٹر اتسوشی کمال اوکُودا، پروفیسرِ سیاسی نظام، یونیورسٹی آف کیو، جاپان 🇯🇵 نے صرف ایک قرآن کی آیت کی روشنی میں اسلام قبول کیا۔

وہ خود بیان کرتے ہیں: "میری زندگی پہلے بہت پریشان کن، بے ہدف اور اخلاق سے عاری تھی۔ میں سچائی سے ناواقف تھا…"
یہی وہ لمحہ جب انھوں نے سورہ الحجر، آیت ۲۶ پڑھی، جو بتاتی ہے کہ انسان کو زمین کی مٹی سے تخلیق کیا گیا — اور یہی آیت ان کے دل میں ایمان کی شمع روشن کرنے کا سبب بنی! 🌱

"اس لمحے میں نے اسلام قبول کیا۔ مجھے یقین ہے یہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت تھی!"

اب ڈاکٹر اوکُودا تعلیم، دعوت اور تحقیق کے ذریعے جاپان اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچانے میں سرگرم ہیں۔ ان کی مثال ہمیں سکھاتی ہے کہ سچائی کی تلاش ایک انسان کو بے رحمی سے نور کی راہ پر لے آتی ہے۔

🔁 اس شاندار قصے کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔
🤲 اللہ ہمیں بھی سچائی کی تلاش نصیب فرمائے۔ آمین!

---

#اسلام #قرآن ُودا #سچائی

میری شمس الاسلام سے دشمنی تھی اور میں نے ہی اسے قتل کیا ہے، جس سے میرے دوستوں، خاندان اور رشتے داروں کا کوئی تعلق نہیں ہ...
02/08/2025

میری شمس الاسلام سے دشمنی تھی اور میں نے ہی اسے قتل کیا ہے، جس سے میرے دوستوں، خاندان اور رشتے داروں کا کوئی تعلق نہیں ہے، میں ایک پرامن پاکستانی شہری تھا، آج مجھے قانون سے ناانصافی کی وجہ نے مجرم بنا دیا جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز سینئر وکیل شمس الاسلام کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

پاکستان کی برتری دیکھیں،انڈیا میں ڈالر 81 روپے کا، بنگلہ دیش میں 106 روپے کا، افغانستان میں 68 روپے کا ہے، تینوں ملکوں ک...
02/08/2025

پاکستان کی برتری دیکھیں،
انڈیا میں ڈالر 81 روپے کا، بنگلہ دیش میں 106 روپے کا، افغانستان میں 68 روپے کا ہے، تینوں ملکوں کی کرنسی ملا کر 255 روپے بنتے ہیں،
اکیلا پاکستان ہے جہاں ڈالر283 روپے کا ہے، کیا بات ہے!

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، نوٹیفیکیش...
01/08/2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

30/07/2025

اٹک

ڈھوک فتح ڈھوک فتح پنڈ غلام خان میں چوری کی واردات ویڈیو کو ذیادہ سے ذیادہ شیئر کریں تاکہ ملزمان پکڑے جائیں

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کےنمبرز کےحوالے سے بڑا فیصلہ۔اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگابلکہ مالک کےنام پر نمبر جاری ہوں گے۔ف...
30/07/2025

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کےنمبرز کےحوالے سے بڑا فیصلہ۔

اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگابلکہ مالک کےنام پر نمبر جاری ہوں گے۔

فیصل آ باد سمیت پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہونگی مالکان کےنام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کےنمبرز کےحوالے سےبڑا فیصلہ۔

اب نمبرز گاڑی کو نہیں بلکہ مالک کےنام پر نمبر جاری ہوں گے۔

پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہونگی مالکان کےنام پر ہوں گی۔

گاڑی ٹرانسفر کرنے پر نمبرپلیٹ اتارکر پرانا مالک اپنے پاس رکھےگا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود خریدار کے پاس نمبر پلیٹ آویزاں کرسکےگا۔

نمبر پلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانا نمبر سرنڈر کرکے نیا نمبر نئی گاڑی کیلئےخرید سکیں گے۔

نمبرپلیٹس کیٹگریز کیمطابق موٹرسائیکل اور گاڑی کو آویزاں کیاجاسکےگا

پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنےپرمعمولی 500 سے 8 ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق نئےنظام بارے قوانین میں ترامیم ورو لزبناکر سمری حکومت کوبھجوا دی گئی

اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا

سکیورٹی ایشوز سےنمبرز کو گاڑی کی وجہ سےمالکان پرمنتقلی کی جارہی ہے.

بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل ویڈیو و...
30/07/2025

بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل
ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او کو 24 میں گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،
ڈی پی او قصور معصوم بچی کے گھر پہنچے، سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور گلدستہ پیش کیا

*آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا، بچی مردہ حالت میں برآمد*آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف ...
29/07/2025

*آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا، بچی مردہ حالت میں برآمد*

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔

تیندوا گھر کےصحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا۔

بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

Address

Chand Hotel , Khor Road, Fateh Jang, District Attock
Fatehjang
43350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fateh Jang 93 Welfare Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share