
17/06/2025
ایران سے 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے
ذرائع نے بتایا کہ ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین ہیں۔
، تاہم ایران سے پہنچے والوں میں 45 طلبہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔