Itehad e Zarghun Khel اتحاد زرغون خیل

Itehad e Zarghun Khel اتحاد زرغون خیل Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Itehad e Zarghun Khel اتحاد زرغون خیل, News & Media Website, Darra, Federally Administered Tribal Areas.

21/11/2025

یہ وہ شخص ہے جو آج ہمارے زرغن خیل کے پرامن چیک پوسٹ پر موجود رضاکاروں کے اوپر بار بار ڈرون کیمرہ اُڑاتا رہا۔اور پھر وہ ویڈیو سرباز آئی ڈی سے اپلوڈ ہو گئی تو واضح ہے کہ کس نے یہ کیمرہ اڑایا تھا
ہم اپنی جگہ پرامن ہیں، مگر ایک بات خوب سمجھ لو:
اگر تمہاری طرف سے کسی بھی قسم کی حرکت یا پہل کی گئی تو پھر اس معاملے کو انجام تک پہنچانا بھی ہم خوب جانتے ہیں۔

اور یہ بھی یاد رکھو کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ان فیک آئی ڈیز کا اصل ماسٹر مائنڈ کون ہے — سلمان عرف سلیمان قاری — اور اس کے ساتھ شامل باقی چند لوگ بھی ہمارے سامنے ہیں۔
جو بھی شخص فیک آئی ڈی چلا کر قوم زرغن خیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا،
تو اس کے ساتھ بالکل الگ اور سخت طور پر نمٹا جائے گا۔

تازہ خبرزرغن خیل نے زوڑ کلی میں اپنے علاقے کی سکیورٹی اور نظم و ضبط کے پیشِ نظر چیک پوسٹ قائم کی ہے۔ قوم کے تمام افراد پ...
20/11/2025

تازہ خبر

زرغن خیل نے زوڑ کلی میں اپنے علاقے کی سکیورٹی اور نظم و ضبط کے پیشِ نظر چیک پوسٹ قائم کی ہے۔ قوم کے تمام افراد پُرامن طریقے سے ڈنڈوں کے ساتھ اپنی جگہ موجود ہیں۔ ان کا مقصد واضح ہے کہ سنی خیل متنازعہ علاقے میں جاری غیر قانونی کوئلے کا کام فوری طور پر بند کرے۔

اگر غیر قانونی سرگرمی ختم نہ کی گئی تو زرغن خیل کی جانب سے کوئلے کی نقل و حمل اور متعلقہ سامان مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

علاقے میں کسی فائرنگ یا ناخوشگوار واقعے کی کوئی بات درست نہیں۔ حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں اور قوم کے رضاکار اپنی ڈیوٹی منظم اور پرسکون ماحول میں سرانجام دے رہے ہیں۔

نوٹ: چیک پوسٹ اس وقت تک قائم رہے گی جب تک سنی خیل کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔

02/11/2025

آج بروز اتوار شینی کلے میں زرغن خیل قومی دفتر میں کمیٹی ممبران کا ایک شاندار اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران کو موجودہ صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر کمیٹی مشران نے تمام ممبران سے رائے لی اور انہیں پرامن رہنے کی تلقین کی۔
کمیٹی ممبران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کندی سنی خیل سے تعلق رکھنے والے تمام افراد جو قوم کے ساتھ سرسایہ جمع کرانا چاہتے ہیں، ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہماری خواہش ہے کہ زرغن خیل قوم متحد، منظم اور مضبوط ہو۔
ان شاءاللہ زرغن خیل قوم اپنے اجداد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے مفادات کا حصول پُرامن طریقے سے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

اطلاع برائے ممبران قومی غونڈاقوم کے تمام حجرہ ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مشران کی مشاورت سے قومی اجلاس اتوار، 2 تاریخ...
30/10/2025

اطلاع برائے ممبران قومی غونڈا

قوم کے تمام حجرہ ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مشران کی مشاورت سے قومی اجلاس اتوار، 2 تاریخ بوقت 2:30 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے اجلاس میں 31 تاریخ سرسایہ جمع کرنے کی آخری تاریخ مقرر تھی، بعد میں مشران نے مہلت بڑھا کر 5 تاریخ مقرر کی۔ جن ممبران نے تاحال سرسایہ جمع نہیں کیا، وہ فوراً جمع کریں تاکہ آئندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

شکریہ

اطلاع برائے تمام حجرے — قوم زرغن خیل تمام حجرہ جاتِ قوم زرغن خیل کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر کندی سے منتخب شدہ دو یا تین ن...
04/10/2025

اطلاع برائے تمام حجرے — قوم زرغن خیل
تمام حجرہ جاتِ قوم زرغن خیل کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر کندی سے منتخب شدہ دو یا تین نامزد ممبران بروز اتوار بوقت 3:00 بجے دن گورنمنٹ ہائی اسکول زرغن خیل میں مشران کے ساتھ بلندر پہاڑ کے مسئلے کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں۔

براہِ کرم صرف وہی منتخب نمائندگان اجلاس میں شرکت کریں جو اپنے حجرے کی جانب سے نامزد کیے گئے ہیں۔

شکریہ

Address

Darra
Federally Administered Tribal Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Itehad e Zarghun Khel اتحاد زرغون خیل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share