
02/07/2025
🌿 *غلہ ڈھیر یوتھ آرگنائزیشن* 🌿
باجوڑ سانحہ — اظہار افسوس و یکجہتی
آج باجوڑ میں پیش آنے والا دل دہلا دینے والا دھماکہ پورے ملک کیلئے شدید رنج و الم کا سبب بنا ہے۔
غلہ ڈھیر یوتھ آرگنائزیشن اس المناک سانحے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شہداء کے سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
ہم حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، تاکہ معصوم جانوں کا اس طرح ضیاع مزید نہ ہو۔
**اللہ رب العزت شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد شفا عطا کرے، اور وطن عزیز کو ہر قسم کی دہشت گردی و ظلم سے محفوظ رکھے۔ آمین۔*