24/09/2025
فورٹ عباس: لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی لمپی اسکن جیسی خطرناک بیماری کی بروقت ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ کسانوں اور مویشی پال حضرات کے مطابق جانوروں کی اموات سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس سے ان کی روزی روٹی شدید متاثر ہوئی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا جائے، تاکہ آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
ادھر، مقامی عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی سرگرمیاں صرف دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔