Amir Sultan Urdupoint

Amir Sultan Urdupoint Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Amir Sultan Urdupoint, Media/News Company, Fort Abbas.

UrduPoint Network is Pakistan’s largest multilingual digital media house and is known for serving its audience for the last 20 years, UrduPoint Network has been providing news content to local and international audiences.

03/06/2025

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات کو ادا کیا جائے گا، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سمیت لاکھوں کلمہ گو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہو چکی ہے، مکہ مکرمہ میں مقیم دنیا بھر سے آئے ہوئے تمام عازمین (کل ) بدھ کو منیٰ روانہ ہوں گے، منیٰ میں ایک دن قیام کے بعد جمعرات 9 ذوالحج کو فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے، مسجد نمریٰ میں خطبہ حج سنیں گے جس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کریں گے ، عصر اور مغرب کے درمیان وقوف عرفہ ہو گا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے ، سورج غرب ہونے کے ساتھ ہی نماز مغرب ادا کئے بغیر حاجی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، رات کھلے آسمان کے نیچے قیام کرنے کے بعد نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منیٰ میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے، پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد بال مونڈوا دیں گے اور احرام کھول دیں گے۔
اسی طرح دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے ، اسی دوران حاجی طواف زیارت کےلئے مسجد الحرام جائیں گے۔ تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حاجی مکہ مکرمہ میں اپنی رہائش گاہوں کی طرف لوٹ جائیں گے

03/06/2025
03/06/2025

عوام پر ٹیکسوں کے بم گرنے کو تیار ،
‏قومی اسمبلی اورسینیٹ کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرلیا گیا.صدر نے دونوں ایوانوں کے اجلاس 10جون بروز منگل طلب کئے ہیں.

03/06/2025

ظالم فیصل آباد سے پکڑا گیا۔اداروں نے ابتداٸ کام بہترین کردیا۔اب قانون انصاف کو ثنا کے ساتھ اتنا بڑا ظلم ڈھانے والے کوسزا دیناہوگی۔پورا معاشرہ نور مقدم کی طرح ساتھ ثنا اور ہر بیٹی پر ہوۓ ظلم کے لیے انصاف کے ساتھ کھڑا ہو۔کم عمر بچیوں کو والدین ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس کی تعلیم دیں۔مثبت استعمال کی آگاہی مہم چلاٸ جاۓ۔یہ کیس سب والدین کے لیے موجودہ زمانے میں تربیت اور تعلیم کا کیس ہے۔اٹھارہ سال لازمی عمر شادیٗ ڈراٸیونگ لاٸیسنس کی طرح ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بھی قانون سازی کی جاۓ.عمر کی حد کے ساتھ ٗ مواد پر نظر والدین کو رکھنا ہوگی۔بیٹیوں بہنوں کا خیال والدین ٗ معاشرے کی اولین ترجیح۔کم عمری میں ان ایپس اور ان کے منفی مثبت استعمال کی تعلیم میں تعلیمی ادارے بھی مرکزی کردار ادا کریں۔جیسے بریسٹ کینسر آگاہی مہم چلاٸ جاتیٗ پولیو آگاہی مہم ہےٗ اسی طرح سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر بھی سکول کالجز اپناکردار ادا کریں۔

03/06/2025

کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ماں اُسے واپس جیل لے آئی۔

فرار ہونے والے قیدی کی ماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدی بھاگے تو میرا بیٹا بھی جیل سے بھاگ کر گھر آگیا تھا۔

والدہ نے کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہوگئے تو میں بھی گھر آگیا۔

خاتون نے کہا کہ میں پیدل اپنے بیٹے کو واپس جیل لے کر آئی ہوں

شروعات فورٹ عباس کے گردو نواح سے کریں سو فیصد کامیابی ملے گی آپریشن کی
03/06/2025

شروعات فورٹ عباس کے گردو نواح سے کریں سو فیصد کامیابی ملے گی آپریشن کی

09/01/2025

Address

Fort Abbas
62020

Telephone

+923024117591

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir Sultan Urdupoint posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amir Sultan Urdupoint:

Share