Fort Abbas News

Fort Abbas News A Project of A News
Fort Abbas News Update Breaking News
FORTABBAS NEWS
LOCAL NEWS

03/06/2026
کیا فورٹ عباس والے کو بھی خیال ایا۔
03/06/2026

کیا فورٹ عباس والے کو بھی خیال ایا۔

کیا خیال ھے
03/06/2026

کیا خیال ھے

کون جیتے گا
03/06/2026

کون جیتے گا

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ...
28/05/2026

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ۔انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔

بریکنگ نیوز: کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر خودکش حملہ، 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی.**کوئٹہ (ویب ڈیسک):** بلوچستان کے دار...
24/05/2026

بریکنگ نیوز: کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر خودکش حملہ، 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی.

**کوئٹہ (ویب ڈیسک):** بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین پر ہونے والے ایک خوفناک خودکش دھماکے میں عید منا کر گھروں کو لوٹنے والے 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
📍 **وفاقی وزیرِ ریلوے کی تصدیق:**
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق، کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ٹرین کے انجن سمیت 3 کوچز پٹری سے اتر گئیں، جبکہ 2 کوچز مکمل طور پر الٹ گئیں۔

📍 کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی:
ذرائع کے مطابق، کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر ہونے والے اس خودکش حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

📍 ریسکیو اور امدادی کارروائیاں:
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

عید کے موقع پر پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کے بعد ملک بھر میں فضا سوگوار ہے۔

یہ منافقت نہیں طاقت ہے بھائی طاقت۔ جن کے پاس طاقت ہو وہ ایسے ہی کرتے ہیں۔کوئی قانون اسے روک نہیں سکتااوریہی قدرت کاقانون...
17/05/2026

یہ منافقت نہیں طاقت ہے بھائی طاقت۔ جن کے پاس طاقت ہو وہ ایسے ہی کرتے ہیں۔کوئی قانون اسے روک نہیں سکتااوریہی قدرت کاقانون ہے۔ طاقتور بنو۔

بہاولنگر: ایس سی امتحانات میں غفلت کا معاملہ،17 اساتذہ کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل، 60 دن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات...
05/05/2026

بہاولنگر: ایس سی امتحانات میں غفلت کا معاملہ،17 اساتذہ کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل، 60 دن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات ۔۔

بہاولنگر (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے ایس ایس سی فرسٹ سالانہ امتحانات 2026 کے دوران ڈیوٹی میں غفلت اور بے ضابطگیوں پر نامزد 17 اساتذہ کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل فورٹ عباس سوہیل سعید کو انکوائری کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل ہارون آباد احمد رضااور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل چشتیاں حیات بابرکو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی مذکورہ اساتذہ پر مِس کنڈکٹ، نااہلی، ڈیوٹی میں غفلت اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ الزامات میں امتحانی مراکز پر مناسب نگرانی نہ کرنا، ڈسپلن اور شفافیت برقرار رکھنے میں ناکامی اور امتحانی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق متعلقہ افسران و اہلکار 7 دن کے اندر انکوائری کمیٹی کو تحری دفاع پیش کریں گے۔ اگر مقررہ مدت میں جواب نہ دیا گیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس کوئی دفاع موجود نہیں اور وہ الزامات تسلیم کرتے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن یوسف مشتاق کو ڈیپارٹمنٹل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے جو انکوائری کے دوران قانونی معاونت فراہم کریں گے۔ انکوائری کمیٹی کو 60 دن کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات* چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام کی ساکھ اور طلبہ کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

29/03/2026

I got over 100 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Address

Main Bazar
Fort Abbas
62020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fort Abbas News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fort Abbas News:

Share

Category