23/10/2025
پریس ریلیز
22-10-2025
بالاورستان نیشنل فرنٹ کا اہم اجلاس قائد تحریک نواز خان ناجی صاحب کی ذیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا جس میں مدعو ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ عالمی حالات اور خطہ بالاورستان پر اس کے ممکنہ اثرات' گلگت بلتستان کے آئندہ حالات میں قومی تحریک کی اہمیت اور اس میں قوم پرستوں کا مثبت' موثر اور کارگر کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی کا خصوصی سیشن ہوا نیز اس تناظر میں بی این ایف کے تنظیمی ڈھانچے کا سینٹرل کمانڈ تشکیل دے کر امور کو مزید فعال بنانے کے لئے لائحہ عمل پر غوروخوض کے بعد فی الحال باہمی رابطے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تشکیل اور اس کی وساطت سے تمام کارکنان تک رسائی اور آگاہی کے بعد اگلے ماہ پارٹی کی مرکزی کونسل کی تشکیل اور ذمہ داران کے انتخاب کا طریقہ کار طے پاکر الیکشن کمیشن کے ذمہ داران کا بھی انتخاب عمل میں آیا جو اگلا لائحہ عمل طے کر کے پارٹی کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں طے پایا کہ گلگت بلتستان کے وہ تمام سیاسی مسائل جن کی وجہ سے قومی مستقبل کو نقصان پہنچ سکتا ہو ان میں بی این ایف کا ایک ایک کارکن پارٹی پروگرام کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا تاہم اکثر ایشوز ایسے ہوتے ہیں جن کو سیاسی کی بجائے غیر ضروری سماجی مسائل کہا جا سکتا ہے اور ایسے تمام ایشوز وقتی' کسی کی ذاتی خواہش یا مفاد کی خاطر ابھرتے اور دب جاتے ہیں یا پھر کسی بھی قسم کی ڈکٹیشن پر مبنی ہوتے ہیں ایسے تمام ایشوز اور ان میں پارٹی کی شرکت کے قوائد' حدود نیز پارٹی کے ڈھانچے اور تنظیمی امور کے حوالے سے مشاورت اور ہدایات کے مجاز ذمہ دار قائد تحریک کی سربراہی میں جنرل کونسل کے ذمہ داران ہونگے اور کسی بھی فرد یا کارکن کو ذاتی طور پر فیصلے کا اختیار نہ ہوگا اور ایسا کرنے کی صورت میں پارٹی پر کوئی ذمہ داری عائد نہ ہوگی اور حسب ضابطہ کاروائی کی مجاز ہوگی۔
تمام شرکا نے اہم فیصلوں پر مکمل اتفاق اور عمل درآمد کے لئے اپنا عہد پیش کیا اور قائد تحریک کی قیادت میں قومی تحریک کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی یقین دھانی کرائی۔
سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی
بالاورستان نیشنل فرنٹ
Nawaz Khan Naji Sajid Ali Balawari