نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV

نکیال ٹی ۔وی  Nakyal TV Azad Kashmir Culture,View Point Historical Places ,News, Entertainment

25/07/2025

کوٹلی، محکمہ مال کے شہزاد نامی پٹواری کو بدعنوانی کے الزام میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا

06/02/2025

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کا تعلیمی اداروں میں بچوں کو مضر صحت اشیا خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کوٹلی (پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر ناصر رفیق نے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے بیکریز سمیت کھانے پینے کے آئٹم تیار اور فروخت کرنے ولے کاروباری مراکز کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے تفصیل پیش کرنے،تعلیمی اداروں کی کینٹینز اور شاپس پرمضر صحت آئٹمز پر پابندی یقینی بناتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ خوراک کے عملہ کیساتھ میٹنگ میں فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عملدرآمد کی رفتار اورمعاشرے میں ان قوانین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ضلع میں شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے ان قوانین کو پوری طاقت سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کے قوانین کو ان کی روح کے مطابق سمجھنے اور انھیں نافذ کرنے لی خاطر محکمہ خوراک کے فیلڈ و ٹیکنیکل سٹاف کے لئے بلدیہ ہال میں آئندہ ہفتے 3 روزہ “کیپیسٹی بلڈنگ “ تربیتی ورکشاپ منعقد کرانے کی ہدایت کی جس کی ذمہ داری تین سب ڈویژنل مجسٹریٹس کو سونپی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سے تعلیمی اداروں میں کینٹینز اور شاپس کی رجسٹریشن مکمل کرتے ہوئے فروخت کے لئے ممنوع آئٹمز جعلی برانڈ ز کی سلانٹی ،بسکٹ ،سنیک ،مشروب کی فہرست سمیت رپورٹ طلب کی ،انہوں نے فوڈ اتھارٹی ،لائیو سٹاک اور بلدیہ مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ شہر اور مختلف علاقوں میں اشیا خورد و نوش کے معیار کی ٹیسٹنگ /چیکنگ کے لئے پہلے متعلقہ ایس ڈی ایم سے شیڈول حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی سزاؤں کا ایک مقصد ہوتا ہے ،سزا کا اثر ہونا چاہئے۔ فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے نفاذ کا مقصد شہریوں کی خوراک کا معیار یقینی بناتے ہوئے ان کی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں ہدایت کی کہ ڈی ایف سی ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے قانون شکن عناصر کے خلاف جرمانہ ،استغاثہ کاروبار سیل و ضبطگی سمیت دیگر قانون کارروائی کی رپورٹ دیں۔انہوں نے کھانے پینے کی اشیا سے متعلق کاروبار کی گیٹیگریز کے لحاظ سے رجسٹریشن کرنے بھی حکم دیا اور اس کی ماہانہ رپورٹ طلب کی ۔ انہوں نے بیکریوں میں غیر معیاری آئل کے استعمال پر کہا کہ بیکرزسیکٹرمعیاری اشیا بنانے کے معیار پر پورا نہیں اترتا انہوں نے ڈی ایف سی سے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ایک ایسی بیکری کا وزٹ کرائیں جو معیاری آئٹمز بنانے کے معیار پر پورا اترتی ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں بچوں کی صحت کو غیر معیاری اشیا کے نقصانات سے بچانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کے قوانین کا فوری نفاذ کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ جملہ سکول کینٹینز کو اندر تین ماہ رجسٹر کرکے رپورٹ کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم ،ڈی ایف سی /ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر منور احمد چوہان ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سردار ولید انور،اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی نزاکت حسین ، اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ سیماب اسلم ، اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ تنویر السلام ، اسسٹنٹ کمشنر دولیاہ جٹاں غلام محی الدین ،اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد خورشید خان ، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر رضوان اسماعیل بڈھانوی اور محکمہ خوراک کے دیگر فیلڈ و ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی

09/12/2024

.........🎬...........*PROMO*........🎶............
وطن عزیز ریاست جموں و *کشمیر* کی عقیدت و احترام میں لکھا گیا ملی ںغمہ""*وطن* "کا پرومو ریلیز
شاعر : عکس رامش *امتیاز عالم کھوڑوی*
آواز : *بشیر گجر ہزارہ*
انشا اللہ *11* دسمبر *2024* شام *چار* بجے ریلیز کیا جائے گا ۔۔

Beauty of Nakyal
27/10/2024

Beauty of Nakyal

29/09/2024

آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں اس وقت گھاس کٹائی کا سیزن جاری ہے عوام علاقہ اس سیزن میں اپنے دیگر کام ترک کر کے گھاس کٹائی میں مصروف ہو جاتے ہیں آزاد کشمیر میں گھاس کٹائی کی یہ رسم صدیوں سے چلی آرہی ہے مقامی زبان میں اس ماہ کو اسو بھی کہا جاتا ہے زیادہ آبادی والے علاقوں میں لوگ مل کر گھاس کاٹتے ہیں جس کو مقامی زبان میں لیتری بھی کہا جاتا ہے اس دن ان کی تواضع دن اور رات کو دیسی کھانوں سے کی جاتی ہے جس میں دن کے کھانے میں لسی ساگ مکئی کی روٹی اور رات کے کھانے دیسی گھی مکھن سے ان کی خوب تواضع کی جاتی ہے صدیوں سے چلنے والی یہ روایت بہت سے علاقوں میں آہستہ آہستہ ختم ہو جارہی ہے لیکن آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں آج بھی اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہیں ۔۔۔
Nisar Akbar Chaudhary
Kashmir time International
Singer Waqii Nakyal Wala

19/09/2024

فتح پور تھکیالہ
نکیال کے نواحی گاوں کالا پانی (پیر کلنجر)میں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار
تئن افراد زخمی
پنجاب کا ایک رہائشی جان کی بازی ہار گیا۔میت ہسپتال منتقل
غریب کی میت کو ان کے آبائی گاوں روانہ کرنے کے لئے بازار میں ٹیمیں فنڈ اکٹھا کر رہی ہیں ۔آپ سب سے التماس ہے کہ ٹیموں کی مدد کریں۔شکریہ
اللہ مرحوم کی کامل بخشش فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔ نکیال ہٹلی  سے تعلق رکھنے والا نوجوان قمر ا...
18/09/2024

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔
نکیال ہٹلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان قمر الزماں ولد الہداد اسلام گڑھ میں روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ وفات پاگئے ہیں 😭
موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان، ہر ذی روح نے ایک نا ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس فانی دنیا میں ہر چیز کی بنیاد ہے ماسوائے انسان کے۔۔۔ انسان جہاں تمام مخلوقات میں سے اشرف ہے وہیں زندگی کے معاملے میں سب سے بڑھ کر عدم یقینی کا بھی شکار ہے۔ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کب کہاں کس حالت میں ساتھ چھوڑ جائے۔ ایک سانس کے بعد اگلا سانس لینا نصیب میں ہے یا نہیں اس کی کوئی گارنٹی نہیں، کوئی ضمانت نہیں۔

قدم قدم پر موت کو ساتھ لیے چلنے والا انسان بڑی دور رس پالیسیاں بناتا ہے۔ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے جتن کرتا ہے۔ لیکن کون جانے یہ مستقبل دیکھنے کا موقع بھی ملے گا یا نہیں۔۔۔
سامان سو برس کا پل بھر کی خبر نہیں۔۔۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے انے والی منزلیں اسان عطا فرمائے ماں باپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین

30/08/2024

آزاد کشمیر نیلم کے پہاڑوں پر برفباری 1987 کے بعد 2024 میں اگست میں برفباری رتی گلی، بابوسر ٹاپ،کرومبر جھیل،منور ویلی برفباری

Kashmir time International
Nisar Akbar Chaudhary

آج صبح مورخہ 29 اگست بھاٹہ تااولی جانے والی روڈ کے مناظر والدین اپنے معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول تو روانہ ...
29/08/2024

آج صبح مورخہ 29 اگست بھاٹہ تااولی جانے والی روڈ کے مناظر والدین اپنے معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول تو روانہ کرتے ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں ہوتا کے راستے میں کیچڑ کی وجہ سے ہمارے بچےکسی بڑے حادثےکا شکار بن سکتے ہیں .. کیا یہ غریب لوگوں کےبچے ہیں اس لیے احساس نہیں ہوتا یا اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ کوہی غریب یا کسی غریب کے بچے کی جان جاہے گی تو آنکھیں کھلیں گی ہر پانچ سال بعد آکر لولی پاپ دے کے چلے جاتے ہیں خدا راہ یہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کا تو احساس کر دیں اور اس روڈ پر توجہ دیں

نکیال ۔۔۔۔۔بریکنگ نیوزنکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔تفصیلات کے مط...
24/08/2024

نکیال ۔۔۔۔۔
بریکنگ نیوز
نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرون نے نکیال سیکٹر کے سرحدی گاوں پیر کلنجر پر پرواز کے دوران جب ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فوج نے اُسے مارگرایا۔ڈرون کا ملبہ کھنڈیل پہاڑی سے ریکور کر لیا گیا۔

Address

Gam Kotli

Telephone

+923465260274

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV:

Share

Category