25/01/2022
کوٹلی (سید غلام مجتبیٰ سے) قمر زمان آف ڈگار بچوں کو بلیک میل کرنے کے جرم میں گرفتار. تحصیل ڈڈیال کارہائشی معصوم بچوں کو ورغلا کر ٹریپ کرتا پھر بلیک میل کرکے پیسے لیتا.شاطر ملزم کمسن بچوں کی وڈیوز بھی بناتا. کوٹلی پولیس نے کمال حکمت سے گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق ملزم قمر زمان فیس بک پر خوبصورت لڑکوں کو اپنے جال میں بھنساتا. تازہ ترین واقع میں متاثرہ طالب علم کو میسج کیا کہ تمھاری شکل اس کے مرحوم بھائی سے ملتی ہے. میرے پاس بہت پیسے ہیں تمیں دینا چاہتا ہوں، ملزم نے ایف ایس سی کے طالب علم کو کوٹلی ملاقات کے لیے آنے پر راضی کرلیا پھر ہوٹل کے کمرے میں ڈرا دھمکاکرکپڑے اتارے, برہنہ کر کے وڈیو بنائی اور جبری زیادتی کی کوشش کی. نوجوان جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب تو ہوگیا مگر ملزم نے وڈیو وائرل کرنے کا خوف دلا کر بلیک میل کرنا شروع کردیا دس ہزار بھی وصول کر لیے اور دوبارا ناجایز کام کرنے کے لیے آمادہ کرتا رہا. یہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کوٹلی سہیل یوسف نے ایک سماجی رہنماء ملک ساجد حبیب کے تعاون سے ہکمت عملی تیار کرتے ہویے اسی لڑکے کے زریعہ سے ملزم کو کوٹلی ملاقات کے لیے بلوا اور پہلے سے تاک میں لگی پولیس نے ملزم کو شکنجے میں لے لیا دوران تفتیش ملزم نے نہ صرف تازہ واقع کا اعتراف کیا بلکہ دیگر اس طرح کے کیسز کرنے کا بھی انکشاف کیا. ملزم ظاہری شکل و صورت سے ایک مسکین اور لاغر شخص نظر آتا ہے مگر اس کے اندر ایک خطرناک درندہ بستا ہوا پایا گیا ہے. ایس ایچ او کوٹلی نے جے کے لیکس کو بتایا کہ اس طرح کے مکرو دھندوں پر سختی سے نظر رکھے ہویے ہیں اور سخت سے سخت کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.اس حالیہ کاروائی پر عوام نے پولیس کی کارکردگی کوسرہاتے ہویے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹلی میں سکولوں اور کالجوں کے اردگرد منڈلاتے ہویے بھونڈروں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جاے اور بچوں کوورغلانے والے گروہوں کو بھی لگام ڈالی جاے.