KN Media Group کشمیر نیوز میڈیا گروپ

KN Media Group کشمیر نیوز میڈیا گروپ Mirza Zahid Baig 0923470786313

مظفرآباد ، آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے بعد مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ م...
12/01/2023

مظفرآباد ، آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے بعد مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔

مختلف کونسلز میں خواتین، یوتھ اور کسانوں کی نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 18سے 19جنوری2023دن 3بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن

20جنوری کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کی جائے گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن

21سے 23جنوری تک کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، محمد غضنفر خان

24اور 26جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے دیئے جائیں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن

27جنوری کو دن 2بجے تک کاغذات نامزگی واپس لیے جا سکیں گے۔الیکشن کمیشن

27جنوری دن 2بجے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں پر یکم فروری 2023 کو دن 10 بجے تا سہ پہر02 بجے تک پولنگ ہو گی.سیکرٹری الیکشن کمیشن

28/04/2022

مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کا اوپن کچن جہاں مستحق خاندانوں کے لئے کھانے اور افطاری کے سامان کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے ۔110خاندانوں میں ان کے گھر کی دہلیز پر مسلم ہینڈز کے والینٹرز کھانا اور افطاری کا سامان پہنچاتے ہیں اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائیں آمین رپورٹ مرزا زاہد بیگ

کوٹلی(کشمیر نیوز اپ ڈیٹ) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے15سال بعد تاریخی رمضان پیکج...
31/03/2022

کوٹلی(کشمیر نیوز اپ ڈیٹ) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے15سال بعد تاریخی رمضان پیکج کا اعلان،حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے رمضان المبارک میں فی من آٹا پر 400 روپے کی سبسڈی دی جائیگی-وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مجموعی طور پر 56 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائیگی- کے تمام شہریوں کو فی من آٹا 400 روپے سستا فراہم ہوگا۔

01/03/2022

کوٹلی (خصوصی رپورٹ)۔بین الاقوامی یوم شہری دفاع کے موقع پر کوٹلی میں محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام ریلی اور پروگرام۔کا انغقاد
ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل اے سی کوٹلی نعیم احمد چوہدری اے ڈی شہری دفاع راجہ رفیق ضلعی افسران کوٹلی سکولوں کے طلبا و طالبات رضا کاروں اور سماجی تنظیموں کے نمایندگان کی شرکت
دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے.عوام کی تکالیف دور کرنا ہی ہمارا مطمع نظر ہونا چاہیے ۔سماجی تنظیموں اور شہری دفاع کے رضاکار وں کی خدمات لائق تحسین ہیں
یوم شہری دفاع کے نوقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل کا بحثیت مہمان خصوصی خطاب

بریکنگ نیوزوزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر ایک روزہ سوگ ...
01/03/2022

بریکنگ نیوز

وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کی وفات پر ایک روزہ سوگ ،تعطیل کا اعلان کردیا

کل 02 مارچ ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں ایک روزہ سوگ اور عام تعطیل ہو گی

نومنتخب ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف کی وزیرصحت آزاد کشمیر ڈاکٹر انصر ابدالی کے گھر ان کے چچا کی وفات پہ فاتحہ خوانی
20/02/2022

نومنتخب ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف کی وزیرصحت آزاد کشمیر ڈاکٹر انصر ابدالی کے گھر ان کے چچا کی وفات پہ فاتحہ خوانی

کوٹلی(کشمیر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی کوٹلی کی تنظیم سازی مکمل ۔پارٹی صدر چوہدری محمد یسین کی منظورہ سے پ...
02/02/2022

کوٹلی(کشمیر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی کوٹلی کی تنظیم سازی مکمل ۔پارٹی صدر چوہدری محمد یسین کی منظورہ سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیدعامر شاہ ایڈووکیٹ سٹی صدر ردیف بشیر سینئر نائب صدر شاید کمال جنرل سیکرٹری راجہ سکندر ایڈووکیٹ اور ممتاز مغل نائب صدر راجہ سکاف چیف آرگنائزر سید نوید محی الدین ڈپٹی سیدنوید محی الدین ڈپٹی سیکرٹری تاج سلطانہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سہیل اسحاق سیکرٹری نشر و اشاعت بنائے گئے ہیں پارٹی صدر چوہدری محمد یسین نے جملہ عہدیدران سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ کوٹلی شہر میں پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے

نیوز اپ ڈیٹکوٹلی آزاد کشمیر :-ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی سید شفقت حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے تعلیمی ادارہ جات دس روز ...
01/02/2022

نیوز اپ ڈیٹ
کوٹلی آزاد کشمیر :-ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی سید شفقت حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے تعلیمی ادارہ جات دس روز کے لئے بند کرنے کے لئے تحریک کر دی
تعلیمی ادارہ جات میں کررونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے رینڈم سمپلنگ ممکن نہیں ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی .ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل نے حسب تحریک ڈی ایچ او کوٹلی پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی ادارہ جات کو دس روز 2فروری سے10 فروری تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔کوٹلی میں کررونا کی شرح 19 فی صد سے زیادہ ہو گئ ہے ۔عوام سماجی فاصلے اور ماسک کو یقینی بنائیں امجد مغل ڈی سی کوٹلی

افسوس ناک خیرإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ  فتح پور تھکیالہ آزاد کشمیر  کی عظیم روحانی اور علمی  شخصیت  تحص...
07/07/2021

افسوس ناک خیر
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

فتح پور تھکیالہ آزاد کشمیر کی عظیم روحانی اور علمی شخصیت تحصیل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل سید قمر ابرار نکیالوی کے والد محترم قبلہ پیر سید ابرار حسین شاہ نکیالوی آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں
اپ معروف صحافتی تنظیم آزاد کشمیر یوین آف جرنلسٹس کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر بھی رہے طویل عرصہ نوائے وقت کے لئے خدمات انجام دیں ۔ شعبہ صحافت کی دنیا میں بھی اپنا ایک ممتاز مقام رکھتے تھے
مرحوم انتہائی نفیس اور بااخلاق با کردار انسان تھے، مرحوم کی وفات سے نکیال کی فضاء سوگوار،
رب جلیل سے دعا ہے کہ
مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے امین اور لواحقین کو صبروجمیل پر اجر عظیم عطاء فرمائے،آمین یا رب العالمین ۔ سابق وائس چئیرمین پریس فاؤنڈیشن محمد امجد چوہدری ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن زمرد چوہدری یاسر حسن پریس کلب کوٹلی صدر عامر آزاد راٹھور جنرل سیکرٹری مرآ زاہد بیگ ۔سابق صدر پریس کلب سید ساجد الرب یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رہنما شوکت علی ناز سابق صدر پریس کلب شاہنواز بٹ سنٹرل یوین کے سابق سیکرٹری جنرل کاشف شبیر شہباز علی حیدری ماجد آرایئں ریاض کیانی رزاق کیانی سلیم بٹ بشارت بخاری حافظ ندیم ادریس فاروقی طارق لون ڈوگرہ ذوالفقار ملک عنصر بیگ شوکت قمر سمیت جملہ ممبران نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

عید الفطر کے موقع پر المناک حادتہ ۔،،11افراد جاں بحقکوٹلی(خصوصی رپورٹ)خانکاہ ذوگراں شیخو پورہ میں افسوس ناک سانحہ۔ ایک ہ...
15/05/2021

عید الفطر کے موقع پر المناک حادتہ ۔،،11افراد جاں بحق
کوٹلی(خصوصی رپورٹ)خانکاہ ذوگراں شیخو پورہ میں افسوس ناک سانحہ۔ ایک ہی گھرانے کے 11افراد گاڑی نہر میں ڈوبنے سے انٹقال کر گئے۔تمام افراد اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔القمر بوتیک کوٹلی کے نام سے حسن روڈ پر کاروپار کرنے والے قمر بھائ کی فیملی گاژی میں سوار تھی ۔عمران کی زوجہ اور بیٹا سبحان بھی حادثے کا شکار ہوئے ۔سبحان دارارقم سکول کوٹلی میں قرأن حفظ کر رہا تھا۔اس افسوس ناک واقغے کی اطلاع کوٹلی میں ملتے ہی افسوس کی لہر دوڑ گئی

آسلام آباد(خصوصی رپورٹ } وفاقی کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دیصحافیوں سے خبرکے ذرائع نہیں پوچھے جا سکیں گ...
07/05/2021

آسلام آباد(خصوصی رپورٹ } وفاقی کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی
صحافیوں سے خبرکے ذرائع نہیں پوچھے جا سکیں گے وزیر اطلاعات فواد چوہدری
ورکنگ جرنلسٹس کو دوران رپورٹنگ تحفظ دینا اداروں کی ذمہ داری ہو گی

08/03/2021

ماں جی ویلفئیر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین شعیب ساگر جنجوعہ کا خصوصی انٹرویو

سرکآری ادارہ جات میں کرونا وبا کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر بآئیو میٹرک حاضری پر تا حکم ثانی پابندی عائد ۔ڈی سی کوٹلی ...
05/03/2021

سرکآری ادارہ جات میں کرونا وبا کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر بآئیو میٹرک حاضری پر تا حکم ثانی پابندی عائد ۔ڈی سی کوٹلی کا مراسلہ

ڈیٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم تبدیل ۔نئے ڈیٹی کمشنر کوٹلی امجد علی خان مغل تعیناتنوٹیفیکیشن جاری
23/02/2021

ڈیٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم تبدیل ۔نئے ڈیٹی کمشنر کوٹلی امجد علی خان مغل تعینات
نوٹیفیکیشن جاری

خبر غمکوٹلی آزاد کشمیر:-مینیجنگ ڈائریکٹرچنارلیب کوٹلی راجہ مہتاب خان کے والد محترم اس جہان فانی سےکوچ کر  گئے  نمازجنازہ...
19/02/2021

خبر غم

کوٹلی آزاد کشمیر:-مینیجنگ ڈائریکٹرچنارلیب کوٹلی راجہ مہتاب خان کے والد محترم اس جہان فانی سےکوچ کر گئے نمازجنازہ انکے آبائی گاوں بھمبر (بزرگوار) میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کےعلاوہ عوام علاقہ نےشرکت کی رب جلیل سےدعاھے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے،آمین

چوہدری محمد رفیق شاہین ایڈووکیٹ کانٹے دار مقابلے کے بعد 167ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ بارکوٹلی کےصدر منتخب خواجہ حق نواز بٹ نے 165...
13/02/2021

چوہدری محمد رفیق شاہین ایڈووکیٹ کانٹے دار مقابلے کے بعد 167ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ بارکوٹلی کےصدر منتخب خواجہ حق نواز بٹ نے 165ووٹ حاصل کیے جبکہ سردآر صہیم رفیق 239ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل راجہ ارشد لطیف تھے ۔راجہ شمیم کیانی بلا مقابلہ نائب صدر اور گوہر ایوب ملک بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں ۔چیئرمین الیکشن کمیشن راجہ مسعود ایڈووکیٹ تھے۔انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے

12/02/2021

ملک کے دیگر حصوں کی طرح آزادکشمیر کے شہروں میرپور کوٹلی مظفر آباد باغ راولاکوٹ ۔جہلم ویلی اٹھمقام اور ددیگر مقامات پرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کا مرکز تاجکستان، گہرائی 80 کلو میٹر تھی ۔فی الحال کسی جانی یا مالی ںقصان کی اطلاع نہیں ملی

30/01/2021

کوٹلی میں برسٹر سلطان کا ایک روزہ دورہ جے کے ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Address

Near District Courts Kotli
Gam Kotli
11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KN Media Group کشمیر نیوز میڈیا گروپ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KN Media Group کشمیر نیوز میڈیا گروپ:

Share