Sadae Nakial News صدائے نکیال

Sadae Nakial News صدائے نکیال خبروں اور اشتہارات کے لئیے رابطہ کریں

09/07/2025

واہ اس عمر میں بھی کیا کمال ہے
دو بزرگوں نے محفل لوٹ لی

نکیال سے کوٹلی اور نکیال میں ناقص پیٹرول فروخت ہونے کی شکایات ،گاڑیاں راستے میں بند متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ پیٹرول ...
09/07/2025

نکیال سے کوٹلی اور نکیال میں ناقص پیٹرول فروخت ہونے کی شکایات ،گاڑیاں راستے میں بند
متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ پیٹرول کے میعار کو
چیک کیا جائے

اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے
09/07/2025

اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے

09/07/2025

فتح پور تھکیالہ
غربی نکیال
معروف تاجر چوہدری بابو مشتاق کا سفر آخرت
ممتاز عالم دین مفتی عبدالرحمن جامی مرحوم کی مغفرت اور بلندی دراجات کی دعا فرما رہے ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

خوشخبری مہنگائی کے اس دور میں  *ریڈ فاؤنڈیشن کالج نکیال (بوائز و گرلز)* لایا والدین کے لیے *خوشخبری*۔ایسے تمام بچے جنہوں...
09/07/2025

خوشخبری

مہنگائی کے اس دور میں *ریڈ فاؤنڈیشن کالج نکیال (بوائز و گرلز)* لایا والدین کے لیے *خوشخبری*۔
ایسے تمام بچے جنہوں نے میٹرک کا امتحان دیا ہے ریڈ فاؤنڈیشن کالج نکیال میں مورخہ *10 جولائی سے 20 جولائی* کے دوران داخلہ لینے کی صورت میں فرسٹ ائیر کی *کتابیں* *بالکل فری* ملیں گی۔
اہلیان نکیال کے بچے اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتے ھیں۔
ایڈریس:
ا- ریڈ فاؤنڈیشن بوائز کالج نکیال، نزد تحصیل ھیڈ کوارٹر نکیال
رابطہ نمبرز: 03455648271
03464020951
۲- ریڈ فاؤنڈیشن گرلز کالج نکیال، مجہان روڈ رتی گلی نکیال
رابطہ نمبرز: 03464545093
03556102379
03432052109
03465015234

آزاد کشمیر پولیس: ریاست کے محافظ، لیکن سب سے زیادہ نظر اندازآزاد جموں و کشمیر کا محکمہ پولیس — وہ ادارہ جو ہر موسم، ہر ح...
09/07/2025

آزاد کشمیر پولیس: ریاست کے محافظ، لیکن سب سے زیادہ نظر انداز

آزاد جموں و کشمیر کا محکمہ پولیس — وہ ادارہ جو ہر موسم، ہر حالات اور ہر خطرے میں ریاست کی حفاظت پر مامور ہے — آج بدترین معاشی ناانصافی کا شکار ہے۔ یہ وہ فورس ہے جو ریاست کی سلامتی کے لیے 24 گھنٹے چوکنا رہتی ہے، لیکن اس کے بدلے جو مالی مراعات دی جا رہی ہیں، وہ نہایت افسوسناک اور شرمناک ہیں۔

ناقابلِ یقین حد تک کم اور فریز شدہ الاؤنسز:

محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو آج بھی درج ذیل الاؤنسز دیے جا رہے ہیں:

راشن الاؤنس: 2000 روپے

ہاوس رینٹ: 1500 روپے

میڈیکل الاؤنس: 1500 روپے

واشنگ الاؤنس: 150 روپے

فکس ٹی اے/ڈی اے: 11000 روپے

رسک الاؤنس: 3550 روپے

سواری الاؤنس: 1932 روپے

یہ الاؤنسز نہ صرف کئی سالوں سے فریز ہیں بلکہ موجودہ مہنگائی کی شرح سے مکمل طور پر مطابقت کھو چکے ہیں۔

یہ سوالات ریاست کے ضمیر سے ہیں:
2000 روپے میں مہینے بھر دو وقت کا کھانا کہاں سے ممکن ہے؟
1500 روپے میں آزاد کشمیر کے کسی بھی علاقے میں کرایہ پر مکان کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟

1500 روپے میں علاج ممکن ہے؟ جب کہ ایک عام دوا کی قیمت ہی 1500 روپے ہے؟

150 روپے میں یونیفارم یا سادہ کپڑوں کی استری تک ممکن نہیں۔
1932 روپے سواری الاؤنس میں 3 دن کا بھی خرچہ پورا نہیں ہوتا۔

3550 روپے کا رسک الاؤنس — یا مذاق؟

پولیس اہلکار خطرناک مجرموں، دہشت گردوں، ڈاکوؤں، اور ریاست دشمن عناصر کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ لوگ جان کی بازی لگا کر امن قائم رکھتے ہیں، لیکن ان کی جان کی قیمت صرف 3550 روپے ماہانہ لگائی گئی ہے۔ اس کے برعکس ایسے محکمے جنہیں جان کا خطرہ نہیں، انہیں تین گنا زیادہ رسک الاؤنس مل رہا ہے۔

ناانصافی کی ایک اور مثال:

یوسف رضا گیلانی کے دور میں پورے ملک میں پولیس کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، لیکن آزاد کشمیر حکومت نے صرف 60 فیصد اضافہ کر کے محکمہ پولیس کو ہمیشہ کے لیے تنخواہی تفاوت میں دھکیل دیا۔

بالا افسران کے لیے مراعات، ماتحتوں کے لیے محرومیاں:

محکمہ پولیس میں گریڈ 16 سے 22 کے افسران کو ایڈمنسٹریشن الاؤنس دیے گئے، جو ان کا حق تھا، لیکن کنسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے اہلکار مکمل طور پر محروم رکھے گئے۔ اس سے ماتحت ملازمین میں شدید مایوسی اور احساس محرومی نے جنم لیا ہے۔
حکومت کی پراسرار خاموشی:

وزیر خزانہ عبدالمجید خان نے اسمبلی میں پولیس کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد کی جانب سے حکومت کو مراسلہ بھی ارسال کیا جا چکا ہے، مگر حکومت اب تک خاموش ہے۔ یہ خاموشی اس حساس مسئلے پر مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔
فوری مطالبات:

ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. تمام الاؤنسز کو مہنگائی کے مطابق فوری طور پر اپڈیٹ کیا جائے۔

2. 3550 روپے رسک الاؤنس کو بڑھا کر حقیقتاً جان کے خطرے کے مطابق مقرر کیا جائے۔

3. ڈسپیرٹی الاؤنس پولیس ملازمین کو بھی دیا جائے۔

4. سواری، راشن، ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنسز زمینی حقائق کے مطابق ریگولر کیے جائیں۔

5. گریڈ 5 سے 16 تک کے ملازمین کو بھی ایڈمنسٹریشن الاؤنس دیا جائے۔

6. فریز تمام مراعات کا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
بصورتِ دیگر...

اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پولیس فورس میں پھیلتی بددلی، معاشی تنگی اور احساسِ محرومی ریاست کے لیے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔
ریاست اپنے محافظوں کو ان کا حق دے — تاکہ وہ اپنا فرض مزید خلوص اور اطمینان سے ادا کر سکیں۔

ضروری اطلاع برائے آرمی پینشنرز
09/07/2025

ضروری اطلاع برائے آرمی پینشنرز

افسوس ناک خبرلائف لائن فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے اہم کارکن، عاطف نزیر جن کا بائیک گزشتہ رات آئیلان کوٹھیاں سلائیڈنگ کی زد میں آ...
09/07/2025

افسوس ناک خبر
لائف لائن فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے اہم کارکن، عاطف نزیر جن کا بائیک گزشتہ رات آئیلان کوٹھیاں سلائیڈنگ کی زد میں آیا تھا جان کی بازی ہار گئے ہیں، دعا ہے اللہ پاک لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

09/07/2025

فتح پور تھکیالہ
بارش شروع
موسم خوشگوار

ان للہ وانا الیہ راجعوننکیال غربیچوہدری بابو مشتاق صاحب غربی نکیال والے وفات پا گے ہیں . مرحوم کی نماز جنازہ آج دن کے 3 ...
09/07/2025

ان للہ وانا الیہ راجعون
نکیال غربی
چوہدری بابو مشتاق صاحب غربی نکیال والے وفات پا گے ہیں . مرحوم کی نماز جنازہ آج دن کے 3 بجے غربی نکیال میں ادا کی جائے گی ۔
اللّٰہ تعالیٰ انکی کامل مغفرت فرمائیں ۔

وارننگ الرٹ 🚨 ایک انتہائی خطرناک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔ خدا نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو لوگ آپ کو اپنی وضاحت کرنے کا موقع...
08/07/2025

وارننگ الرٹ 🚨

ایک انتہائی خطرناک سرگرمی شروع کر دی گئی ہے۔ خدا نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو لوگ آپ کو اپنی وضاحت کرنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرکے یا نیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر مذہب اور صحابہ کرامؓ کے بارے میں نفرت انگیز، فحش مواد، اور توہین آمیز مواد کا اشتراک کرنے کا رجحان جاری ہے۔

ایسی صورت حال میں اگر کوئی آپ کو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی نفرت انگیز یا غیر اخلاقی پوسٹ بھیجتا ہے تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرا بیان ریکارڈ پر رکھا جائے۔

نوٹ: میں اپنی جان قربان کر سکتا ہوں، لیکن میں پیارے آقا حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیتؓ و صحابہ اکرامؓ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا۔. لکھنا تو دور سوچ بھی نہیں سکتا
مظہر الیاس ایڈمن صدائے نکیال نیوز

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کی  متاثرہ خاندان کی جانب سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو بزریعہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نکیا...
08/07/2025

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کی متاثرہ خاندان کی جانب سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو بزریعہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نکیال درخواست ۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کی ذیلی کمیٹی (وکلاء ایکشن کمیٹی/لیگل کمیٹی) کے ذریعہ سیز فائر لائن نکیال دھروتی کے متاثرہ خاندان ، ملک صغیر کو انصاف دلانے کے لیے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو بذریعہ اسسٹنٹ کمشنر نکیال درخواست دے دی۔ اس مطالبہ سمیت سیز فائر لائن کے عوام کے مطالبات حقوق کے لیے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال نے جسٹس فار سیز فائر لائن نکیال مہم لانچ کر دی ہے۔ جس پر تحصیل کی کور کمیٹی کی مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ بارے سیز فائر لائن نکیال پیش کیا جائے گا۔

یادرہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر کور کمیٹی ، میرپور ڈویژن کے سربراہ امتیاز اسلم صاحب نے بھی ملک صغیر کے ساتھ ناانصافی پر بھرپور کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ۔

درخواست کی ایک مکمل فائنل جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ، ممبر کور کمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر امتیاز اسلم صاحب کو بھی دی جائے گی ۔

سیز فائر لائن کے عوام کے اتنی ناانصافی ہو رہی ہے کہ چھ سالوں سے آپریشن ہونے کے باوجود ان کے جسموں میں بھارتی گولوں کے ٹکڑے ابھی بھی موجود ہیں ۔

26 فروری 2019 کو اس متاثرہ خاندان کے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے تھے اور چار زخمی ہوئے تھے۔ 26 فروری 2019 کو تیرہ سال نوجوان کا آپریشن ہوا ، اب تکلیف ہونے پر 28 جون 2025 کو دوبارہ آپریشن ہوا اور جس سے گولوں کے ٹکڑے نکالے گئے ہیں ۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال سیز فائر لائن کے عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی و بازیابی کے لیے جدوجہد کرے گی ۔ اب ان علاقوں کے عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی ۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کی قیادت عوام کو کسی صورت میں مایوس نہیں ہونے دے گی ۔ نہ ہی استحصال کا شکار ہونے دیں گے
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال

Address

Nikial

Telephone

+923464943194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadae Nakial News صدائے نکیال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadae Nakial News صدائے نکیال:

Share

Category