
28/08/2025
خان آف منگ فاونڈیشن کی چیئر پرسن خولہ خان نے اپنی ٹیم جس میں جنرل سیکرٹری فرح زوالفقار اور نسرین گردیزی شامل تھیں، کے ھمراہ گروپ کی انتہائ قابلِ قدر ممبر عابدہ کے بھائ کی وفات پر تعزیت کی اور دعا کی، اللہ پاک عابدہ کے بھائ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. اس موقع پر جنرل سیکرٹری نے گزشتہ دو مہینے میں فاؤنڈیشن کے تحت ھونے والی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا.ان میں
1.دھمیال میں واٹر بورنگ پراجیکٹ
2 روزگار سپورٹ
دھمیال میں کشمیری اور سادات برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت واٹر پورنگ پراجیکٹ کیا جس میں خان آف منگ فاونڈیشن کی طرف سے 50،000 سپورٹ کی گئی. الحمداللہ یہ کامیاب رہا اور تقریباً 35 گھروں کو پینے کا صاف پانی ملنا شروع ھو گیا ھے
دوسرا دوسرا بزنس سپورٹ کے تحت مظفرآباد میں ایک خاتون شگفتہ بتول اور اوراس کے شوہر ساجد کو LED بلب پنانے کی مشین اور را میٹیریل حریدنے کے لئے 50000 فراہم کیا گیا. یہ ایک فیملی بزنس ھے جو سب گھر والے مل کہ کر سکتے ہیں. اس فیملی نے الحمداللہ کام شروع کر دیا ھے اور ھولسیل میں دکانداروں اور کنٹرکشن والوں کے زریعے سیل شروع ھو گئی ھے
خولہ خان نے کہا کہ ھماری فاؤنڈیشن کا مقضد لوگوں کی مشکلات کم کر کے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ھے. اور مستقبل میں بھی بزنس سپورٹ کے لئے کام جاری رہے گا
اس موقع شرکاء.نے پاکستان ور آزاد کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پہ افسوس کا اظہار کیا اور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بھی مدد کا اعلان کیا اور تمام اراکین سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیں. اس موقع پر چئیر پرسن نے اپنی جان سے 20.000 کی دیا