Awaz Digital

Awaz Digital Awaz Digital-The world through our lens! featuring all exclusive stories from Azad Kashmir and abroad

19/07/2025

میئر بلدیہ کوٹلی کے خلاف محنت کش سراپا احتجاج، بھوک ہڑتال کا اعلان۔

17/07/2025

ریاست کا انتظام کسی تیسری قوت کے ہاتھوں میں؟؟؟
آزادکشمیر میں اب انتخابات نہیں ہونگے؟؟؟
حکومت کے خاتمے کے لیے نئی تحریک کا آغاز کر دیا گیا۔۔!

fans

کوٹلی: سرساوہ روڈ پر چوکی کے مقام پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں نوعمر صائم جہانگیر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا...
17/07/2025

کوٹلی: سرساوہ روڈ پر چوکی کے مقام پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں نوعمر صائم جہانگیر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا۔
شدید زخمی ہونے والا صائم جہانگیر سہنسہ کے مقام پراللہ کو پیارا ہو گیا۔
صائم جہانگیر انتہائی محنتی اور مہدب لڑکا تھا اور اس کا شمار سکول کے ذہین طلباء میں ہوتا تھا اور ریڈ فاؤنڈیشن سکول کلاہ میں میٹرک کا طالبعلم تھا۔ دوسرے شدید زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا راولپنڈی زیر علاج ہے۔

نکیال: یونین کونسل موہڑہ کی اہم شاہراہ دھان کے کھیت کا منظر پیش کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق موہڑہ بھوئیل سڑک جگہ جگہ سے ٹو...
12/07/2025

نکیال: یونین کونسل موہڑہ کی اہم شاہراہ دھان کے کھیت کا منظر پیش کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق موہڑہ بھوئیل سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث بارش کے دوران کیچڑ زدہ ہو چکی ہے۔ یہ اہم شاہراہ گہتر کالونی، موہڑہ دھروتی، بسالہ، نارہ بالاکوٹ ،موہڑہ کالونی کو بھوئیل سے ملاتی ہے جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی مستفید ہوتی ہے۔

پہلے سے ہی کھنڈرات میں تبدیل یہ سڑک حالیہ بارشوں کے دوران جگہ جگہ سے تالاب بن چکی ہے جہاں کیچڑ اور گندے پانی سے روزانہ وہاں کے رہائشیوں کا گزر ہوتا ہے جس سے نہ صرف علاقہ مکین اذیت میں مبتلا ہیں بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پہلے سے کھنڈر بنی تنگ سڑک کے کنارے نالی میں کچرا پھینکے جانے اور جگہ جگہ پتھروں کی وجہ سے مزید تباہ حالی کا شکار ہو رہی ہے۔ علاقے کے معززین نے آواز ڈیجیٹل کو بتایا کہ حکومتی سطح پر بھی اس سڑک کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جبکہ سڑک کے قریب کے لوگ اپنی مرضی سے جگہ جگہ ایکسویٹر مشینیں لگوا کر اور نالیوں میں کچرا پھینک کر اس کی تباہی میں برابر کے شریک ہوئے ہیں۔

عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی لیڈر انتخابات میں ووٹ مانگنے کے لیے بھوئیل کا رخ کرنے سے پہلے ان کی اس سڑک کی مرمت کروائیں تاکہ انہیں ووٹ مانگنے کے لیے وعدے کرنے کے بجائے بخوشی واپس جانا پڑے۔

Islamabad: Awaz Digital Senior PML-N leader Sardar Naeem Ahmed Khan, brother of the "Salar-E-Jamhooriyat" Sardar Sikanda...
08/07/2025

Islamabad: Awaz Digital
Senior PML-N leader Sardar Naeem Ahmed Khan, brother of the "Salar-E-Jamhooriyat" Sardar Sikandar Hayat Khan, met with former Prime Minister of Azad Jammu and Kashmir, Raja Muhammad Farooq Haider Khan. The two held a detailed discussion on the current political situation in Azad Kashmir.

08/07/2025

یہاں جیتنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ انتخابات کے لیے جو نظام ہے اس میں تو میں کہیں نظر ہی نہیں آ رہا، امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی نکیال چوہدری بوستان کی گفتگو۔

احسن ارشاق ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے برطانیہ میں یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ راجا نبیل ایڈو...
08/07/2025

احسن ارشاق ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے برطانیہ میں یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ راجا نبیل ایڈووکیٹ کو پارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کے لیے منتخب کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں نو منتخب عہدے داروں کو تین سال کے لیے عہدے دیے گئے ہیں۔
احسن ارشاق ایڈووکیٹ کا تعلق نکیال سے جبکہ راجہ نبیل کا تعلق ڈڈیال سے ہے۔

07/07/2025

دوران پریس کانفرنس راجہ فاروق حیدر کی سرکاری ٹی وی پر سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور فیس بک پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں راجہ فاروق حیدر بار بارسگریٹ کے کش لگا رہےہیں۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیر مقام اور وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی موجود ہیں۔دوسری طرف پاکستان کا سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن بھی اسے براہ راست دکھاتا رہا۔

آزاد‌کشمیر کے مشہور سیاحتی علاقے اڑنگ کیل میں زوردار دھماکہ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلو سلنڈر پھٹنے دھماکہ ہوا ہے جس...
07/07/2025

آزاد‌کشمیر کے مشہور سیاحتی علاقے اڑنگ کیل میں زوردار دھماکہ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلو سلنڈر پھٹنے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی۔
دھماکے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں
مقامی افراد نے ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔


07/07/2025

نکیال میں سیاستدان برادری کارڈ کھیل کر عوام کو آپس میں لڑاتے ہیں، کئی نامور شخصیات کو ق* ل کر دیا گیا، امیر جماعت اسلامی نکیال چوہدری بوستان کا انکشاف، تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیے۔

PTI Azad Kashmir submits disqualification reference against four defected MLAs.Muzafrabad: Awaz Digital  Pakistan Tehree...
07/07/2025

PTI Azad Kashmir submits disqualification reference against four defected MLAs.

Muzafrabad: Awaz Digital Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Azad Kashmir on Monday submitted a disqualification reference against four deviant assembly members to the Speaker Azad Kashmir Legislative Assembly, Chaudhry Latif Akbar.

The reference was submitted on the directives of President PTI Azad Kashmir, Abdul Qayyum Khan Niazi, against floor crossing by the party lawmakers.

The four MLAs include Chaudhry Rafique Nayyar, minister Javed Butt, Akmal Sargala, and Ali Shan Soni. General Secretary PTI Muzaffarabad, Advocate Wahid Bashir Awan, submitted a reference.

It is pertinent to mention that these members, including government ministers, have joined the Pakistan Peoples Party (PPP) ahead of the upcoming election. PTI Azad Kashmir has already suspended the party membership of defected MLAs.

Address

Gam Kotli

Telephone

+923495618107

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz Digital:

Share