20/04/2026
کوٹلی/سہنسہ/ سرساوہ:
قتل کی لرزہ خیر واردات۔۔۔۔
چچا کو بھتیجے نے ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق تھانہ سرساوہ کی حدود میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم ذاکر اللہ ولد حضرت اللہ (ساکن پیخورہ، باجوڑ) کو اس کے بھتیجے مجاہد عباس ولد شیر محمد (ساکن پیخورہ، تحصیل نواگئی، باجوڑ) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سہیل یوسف اور ایس ایچ او تھانہ سرساوہ عبدالغفار نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔پولیس ذرائع