06/10/2026
نوٹنگھم برطانیہ:۔
شاہ نواز رانجھا اور سید مظہر حسین شاہ کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام
مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنما حاجی چوہدری یونس نذیر چھچھتروی اور انکے دوستوں کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا
اس موقع پر نوٹنگھم اور انگلینڈ کے مختلف شہروں سے مسلم لیگ ن کے رہنما،عہدیداران کارکنان دوست احباب اور معززین نے بھرپور شرکت کی
چوہدری یونس چھیچھتروی کی طرف سے بے پناہ پیار و محبت دینے پر انتہائی ممنون و مشکور ہیں یقینا یہ لمحہ ناقابل فراموش ہے‘سید مظہر حسین شاہ کا خطاب
سرگودھا(نمائندہ خصوصی)نوٹنگھم برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے صدر حاجی چوہدری شاہ نواز رانجھا اور سابق سینئروائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا سید مظہر حسین شاہ کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنما حاجی چوہدری یونس نذیر چھچھتروی کی جانب سے ایک پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیااس موقع پر نوٹنگھم اور انگلینڈ کے مختلف شہروں سے مسلم لیگ ن کے رہنما،عہدیداران کارکنان دوست احباب اور معززین نے بھرپور شرکت کی تقریب کے شرکاء نے معزز مہمانوں چوہدری شاہ نواز رانجھا اور سید مظہر حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیااس موقع پر سابق سینئر وائس چیئرمین سید مظہر حسین شاہ نے برطانیہ میں مقیم تمام دوستوں بالخصوص چوہدری یونس چھیچھتروی کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے دوستوں کی جانب سے بے پناہ پیار و محبت دینے پر انتہائی ممنون و مشکور ہیں یقینا یہ لمحہ ناقابل فراموش ہے اور مدتوں یاد رہے گا انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ چوہدری یونس چھیچھتروی جیسے پیارے دوست یہاں پر مقیم ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے وطن پاکستان سے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا اور شاندار استقبال کیا انہوں نے کہا کہ ان دوستوں کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔