
14/08/2025
ملک بھر کی طرح سہنسہ میں بھی جشن آذادی شایان شان طریقے سے منایا گیا
سہنسہ (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح سہنسہ میں بھی جشن آذادی شایان شان طریقے سے منایا گیا - 78ویں یومِ آزادی پاکستان و معرکۂ حق کی مرکزی تقریب پائلٹ ہائی سکول سہنسہ میں نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔ صبح 7 بج کر 58 منٹ پر سائرن کی گونج نے فضاء کو حب الوطنی کے ولولے سے بھر دیا۔ اس پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب ہوئی،چوہدری احمد سبحانی اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ و راجہ شکیل احمد ضیاء چیئرمین میونسپل کمیٹی سہنسہ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد، وکلاء، انجمن تاجران، تحصیل افسران اور اسکول کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی، یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قومی ترانہ اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو وطن سے محبت کے جذبے سے مخمور کر دیا۔ جشن آذادی کی دوسری تقریب جوڈیشل کمپلیکس سہنسہ میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری خالد حسین ثاقب نے کیک کاٹ کر جشن آذادی کی تقریب کا آغاز کیا جس میں ججز سول انتظامیہ کے افسران وکلا اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر ملکی سلامتی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی -