25/07/2026
ٹھنڈی باں سیداں میں مسلم لیگ (ن) نکیال کے زیرِ اہتمام شاندار کارنر میٹنگ، معززین علاقہ کی بھرپور شرکت، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
نکیال مورخہ 22 جولائی بروز بدھ آبائی گاؤں ٹھنڈی باں سیداں میں مسلم لیگ (ن) نکیال کے زیرِ اہتمام ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کریلوی خاندان کے بزرگ، معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سردار منصور خان کی میٹنگ میں خصوصی شرکت
میزبانی کے فرائض سید تہذیب حسین شاہ زرگرنے انجام دیے
کارنر میٹنگ میں سیکرٹری اسد مجید عبدالمجید حسین شاہ صاحب، سید منظور شاہ صاحب، سید جمیل شاہ صاحب، سید امداد شاہ صاحب، سید قمر ابرار شاہ صاحب، سید علی احمد شاہ صاحب، سید ضیاء الرحمن شاہ صاحب، سید صغیر شاہ صاحب، سید انتظار شاہ صاحب، سید مظہر شاہ صاحب، سید حبیب شاہ صاحب، سید حسیب الرحمن شاہ صاحب، سید اخلاق شاہ صاحب، سید عبدالرؤف شاہ صاحب، سردار عمران صاحب، سردار سرفراز ماحی صاحب، سید شاہ نواز صاحب، سید شہباز شاہ صاحب، حافظ سید بلال شاہ صاحب، سید تنویر گلزار شاہ صاحب، سید مشفق شاہ صاحب، سید عرفان گلزار شاہ صاحب، سید رفاقت شاہ صاحب، سید عمر علی شاہ صاحب، سید طارق شاہ صاحب، سید شیریان شاہ صاحب، سید عرفان ریاض شاہ صاحب سمیت دیگر معززین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہے اور ان شاء اللہ اس اعتماد پر ہر صورت پورا اترا جائے گا۔
تقریب کے میزبانوں نے تمام معزز مہمانوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی رابطہ مہم مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔