Soch News ..سوچ نیوز

Soch News ..سوچ نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Soch News ..سوچ نیوز, Media/News Company, Gam Kotli.

15/05/2026

اسمارٹ لاک ڈاؤن نا منظور صدر انجمن تاجران فتح پور تھکیالہ مزید کیا کہا جانئیے اس ویڈیو میں

فتح پور تھکیالہ صوبن کنڈالہ امیدوار اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ چوہدری ثاقب ریاض ایڈووکیٹ نے صوبیدار (ر) عارف صاحب، چوہد...
14/05/2026

فتح پور تھکیالہ صوبن کنڈالہ
امیدوار اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ چوہدری ثاقب ریاض ایڈووکیٹ نے صوبیدار (ر) عارف صاحب، چوہدری بابر، چوہدری رحمان، سلیم گجر، عرفان چوہدری اور ایم ڈی سوچ نیوز کی پھوپھو مرحومہ کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب، درجاتِ بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔
چوہدری ثاقب ریاض ایڈووکیٹ نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

10/05/2026

فتح پور تھکیالہ نے آج ایک بار پھر سیاسی تاریخ رقم کر دی ✊
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دورۂ فتح پور تھکیالہ کے موقع پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا، جہاں ہر طرف جوش، جذبہ اور بھرپور عوامی طاقت دیکھنے میں آئی۔
بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام میں نوجوانوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ فتح پور تھکیالہ میں
عوام کی مضبوط آواز بن چکی ہے 💚
اس تاریخی جلسے میں امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ کی متحرک اور بھرپور قیادت مرکزی توجہ بنی رہی، جنہوں نے مختصر وقت میں عوام اور نوجوانوں کو متحرک کر کے مخالفین کو واضح پیغام دے دیا کہ میدان خالی نہیں۔
علاقے بھر سے آنے والے قافلوں، ریلیوں اور کارکنان کے جوش و جذبے نے جلسے کو ایک بڑے عوامی پاور شو میں تبدیل کر دیا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق فتح پور تھکیالہ کی عوام نے بھرپور شرکت کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ ترقی، خدمت اور مثبت سیاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
جلسے کے دوران کارکنان کی جانب سے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا جبکہ مقررین نے عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے کردار اور علاقائی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق آج کا یہ جلسہ فتح پور تھکیالہ کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے 🔥

03/05/2026

معرکہ حق۔مئ میں کیا کیا ہوا
تمام واقعات دیکھیں اور پاک فوج پر فخر کریں

فتح پور تھکیالہ, مورخہ 10 مئی 2026 بروز اتوارمسلم لیگ (ن) فتح پور تھکیالہ کے زیرِ اہتمام “محرکۂ حق” پروگرام منعقد کیا ج...
02/05/2026

فتح پور تھکیالہ, مورخہ 10 مئی 2026 بروز اتوارمسلم لیگ (ن) فتح پور تھکیالہ کے زیرِ اہتمام “محرکۂ حق” پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام صاحب بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

انشاء اللہ امیدوارِ اسمبلی حلقہ فتح پور تھکیالہ انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ کی قیادت اور موجودگی میں مہمانِ خصوصی کا تاریخی، شاندار اور فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔
حلقہ بھر سے تمام لیگی رہنماؤں، کارکنان، یوتھ ونگ، سوشل میڈیا ٹیم اور نظریاتی کارکنان کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انشاء اللہ فتح پور تھکیالہ کی سرزمین ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔سکریٹری اطلاعات یوتھ ونگ فتح پور تھکیالہ انضمام کریلوی

تحصیل فتحپور تھکیالہ، ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ڈبسی کے گاؤں دوٹھیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہدری ہمایوں بانیاں کو پا...
02/05/2026

تحصیل فتحپور تھکیالہ، ضلع کوٹلی کی یونین کونسل ڈبسی کے گاؤں دوٹھیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہدری ہمایوں بانیاں کو پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا ممبر منتخب کیا جانا ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ان کی ذاتی جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ خطے کے نوجوانوں کے لیے ایک واضح سمت بھی متعین کرتا ہے۔

چوہدری ہمایوں بانیاں، ڈاکٹر اے ایچ بانیاں مرحوم کے صاحبزادے ہیں، اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات پہلے ہی ایک مضبوط ساکھ قائم کر چکی ہیں۔ ان کی تقرری سے پالیسی سازی کے عمل میں مقامی سطح کی نمائندگی مزید مؤثر ہونے کی توقع ہے۔

آزاد کشمیر کی مرکزی سیاست میں بڑی جماعتوں کی جانب سے باصلاحیت اور متحرک نوجوانوں کو کلیدی ذمہ داریاں سونپنا ایک مثبت اشارہ ہے، جو ادارہ جاتی تسلسل، قیادت کی نئی قیادت کی تیاری، اور طویل المدتی استحکام کے لیے سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔

30/04/2026

صوبن: معروف شخصیت کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا، علاقہ بھر میں سوگ
صوبن میں معروف سماجی و صحافتی شخصیت ایم ڈی سوچ نیوز کی پھوپھو اور چوہدری معروف صاحب کی ہمشیرہ، صوبیدار (ر) عارف صاحب، چوہدری بابر، چوہدری رحمان، سلیم گجر اور عرفان چوہدری کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں علاقے بھر سے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ نمازِ جنازہ صاحبزادہ عرفان اولوی نے پڑھائی۔
بعد ازاں میاں ظفر دیوان شاہ خاکی اور حافظ کفیل گورسی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
اہلِ علاقہ نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

28/04/2026

اولی: کنسلٹنٹ ٹو وزیراعظم طارق رفیق اولوی کا شاندار استقبال، ہائی سکول میں عظیم الشان جلسہ منعقد
اولی (نمائندہ خصوصی) — کنسلٹنٹ ٹو وزیراعظم بننے کے بعد جناب طارق رفیق اولوی پہلی مرتبہ اپنے آبائی گاؤں اولی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ وزیر حکومت چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کی قیادت میں ان کے ہمراہ تھا، جس نے علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر لی۔
ہائی سکول اولی میں اس موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے دوران مقررین نے طارق رفیق اولوی کی بطور کنسلٹنٹ ٹو وزیراعظم تقرری کو علاقے کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی موجودگی سے علاقائی مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی۔
وزیر حکومت چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولی سمیت پورے حلقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور یہ قافلہ عوامی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔
جلسے میں عوامی جوش و خروش دیدنی تھا، جبکہ شرکاء نے اپنے قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجتماعات سے علاقے میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی۔

27/04/2026

اولی جلسہ: حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کا خطاب
اولی: حاجی جاوید اقبال بڈھانوی صاحب نے اولی میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری طارق رفیق اولوی کا وزیراعظم کے مشیر کے عہدے پر تقرر پورے علاقے کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور اسی جذبے کے تحت مین سڑک اور ہائی سکول جیسے منصوبے مکمل کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ باقی ماندہ مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

چوہدری طارق رفیق اولوی کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ پروگرام اولی: وزیراعظم کے مشیر (Consultant to Prime Minister) مقرر ...
25/04/2026

چوہدری طارق رفیق اولوی کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ پروگرام
اولی: وزیراعظم کے مشیر (Consultant to Prime Minister) مقرر ہونے پر جناب چوہدری طارق رفیق اولوی کے اعزاز میں مورخہ 27اپریل بروز سوموار ایک شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح 10 بجے مقام ٹوپیاں پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد ایک بڑے قافلے کی صورت میں جلوس پروگرام کے مرکزی مقام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اولی کی جانب روانہ ہوگا، جہاں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
استقبالیہ قافلہ حاجی جاوید اقبال بڈھانوی صاحب (وزیر خوراک و ٹیوٹا) کی قیادت میں روانہ ہوگا، جبکہ اس موقع پر ظفر اقبال ملک صاحب، عامر یاسین صاحب، رفیق نئیر صاحب اور ولید انقلابی صاحب سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

Address

Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soch News ..سوچ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share