
01/09/2025
افغانی تو عاجز لوگ تھے
ہماری جوتی ہمارے پاؤں سے اتار کر اپنے ہاتھوں میں لیکر اسے اچھے سے پالش کر کے دوبارہ ہمارے پاؤں کے سامنے ترتیب سے رکھنے والے
ہمارے گلی محلے میں سے کچرہ اٹھا کر ٹھکانے لگانے والے
ہمارے بچوں کو چھلیاں ابال کر نمک مصالحہ ڈال کر کھلانے والے
ہمارے بازاروں میں پھلوں کے ٹھیلے لگا کر روزی کمانے والے
سادی کپڑے جوتی کی دکان بنا کر کم خرچ کر ہزار کی جوتی ہزار کا جوڑا پانچ سو سات سو میں آوازیں لگا کر بلا کر ہماری من مرضی کے ریٹ پر ہمیں دینے والے
ہماری مسجدوں کے پہلی صف کے نمازی۔❤
ہمارے ماحول معاشرے میں ٹوپی اور برقعے کا کلچر عام رکھنے والے
ہمارے بازاروں میں ہاتھوں میں شاپر مسواک دانداسہ لیے کھڑے
ہمارے مکانوں کی بنیادیں کھودنے والے
ہمارے کھیتوں سے گُررررررر گُررررررر کٹر چلا کر لکڑیاں کاٹ کر دینے والے
گینتی بیلچہ اٹھاۓ چوک چوراہوں پر مزدوری کے انتظار میں بیٹھے
پلاسٹک کے برتن موٹر سائیکل پر لاد کر پھیری کر کے ہمارے دیہاتوں میں بیچنے والے
سوکھی روٹی لوہا لین کے صدائیں لگا کر اپنے بچوں کی روزی کمانے والے
ہمیں لچھے دار پراٹھے اور نشیلی چاۓ بنا کر کھلانے پلانے والے
مچھلی سٹائل تکون سٹائل شہد مکھن چاکلیٹ پیزا آلو قیمہ والے پراٹھے متعارف کروانے والے ہمیں کھلانے والے
منڈیوں میں ہاتھ ریڑھی چلا کر سبزی فروٹ پک اینڈ ڈراپ کرنے والے
واللہ آپ نے ہماری جتنی خدمت کی اتنی کوئی قوم آج تک نہ کر سکی ہے نہ آئندہ تاریخ میں ہماری خدمت کرے گی
تم ہمارے دلوں کے شہزادے تھے ہو اور تاقیامت رہو گے تم سے ہمارے گلی محلوں کی ہماری بستیوں کی رونق تھی تم ہمارے بھائی تھے ہو اور رہو گے ۔
لیکن یار ہمیں معاف کردینا ،
پھر نئی ہجرت کوئی درپیش ہے
خواب میں گھر دیکھنا اچھا نہیں
کچھ شرپسند عناصر کی وجہ سے ہم پوری کمیونٹی کو غلط نہیں کہہ سکتے