
17/04/2024
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں GIMS - MBBS بیچ 02 کے آخری سال کا امتحان چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ نے فروری 2024 میں لیا اور پھر آخری سال کا نتیجہ چانڈکا یونیورسٹی نے 8 اپریل 2024 کو دیا لیکن گمبٹ میڈیکل کالج کا نتیجہ کچھ وجوہات کی بنا پر اعلان نہیں کیا گیا۔ اور ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود یہ مسئلا ابھی تک حل نہیں ہو پایا ہے اور اس مسئلے کو نظرانداز کیا جارہا ہے، ہم بیچ 2 کے فائنل ائیر کے تمام طلباء گمبٹ کے ڈائریکٹر اور پرنسپل کو ایک بار پھر عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں تاکہ کنفیوژن کو دور کیا جا سکے اور نتیجہ بحال کیا جا سکے تاکہ طلباء کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔