The Times Of Ghizer

The Times Of Ghizer گلگت بلتستان

ایڈوکیٹ نادر خان (PMLN) اور شیرفراز( آزاد امید وار ) ، پاکستان استحکام پارٹی میں شامل ، خان اکبر خان کے ساتھ تمام تر ووٹ...
10/05/2026

ایڈوکیٹ نادر خان (PMLN) اور شیرفراز( آزاد امید وار ) ، پاکستان استحکام پارٹی میں شامل ، خان اکبر خان کے ساتھ تمام تر ووٹرز اور سپوٹرز کے ہمراہ جانی و مالی الحاق ، خان اکبر خان کا پہلا سیاسی حملہ ، انشا اللہ اگلا معرکہ اس سے بھی بڑا ہوگا۔۔۔۔

امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی  برائے جی بی اے 20 غذر 2 بختاور شاہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیک ق جوائن کرلیا
06/05/2026

امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی برائے جی بی اے 20 غذر 2 بختاور شاہ نے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیک ق جوائن کرلیا

میں بختاور شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے وائس پریذیڈنٹ کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے  مستعفی ہونے کا اعل...
06/05/2026

میں بختاور شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے وائس پریذیڈنٹ کے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
یہ فیصلہ میں نے انتہائی سوچ بچار کے بعد کیا ہے۔ بدقسمتی سے پارٹی کے اندر نظریاتی سیاست، کارکنوں کی عزت، میرٹ اور اصولی فیصلوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جبکہ ذاتی مفادات اور وقتی سیاسی فائدوں کو ترجیح دی جا رہی ہے، جو میرے سیاسی نظریات اور اصولوں کے خلاف ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ایسی صورتحال میں مزید خاموش رہنا یا اس نظام کا حصہ بنے رہنا اپنے ضمیر اور عوامی اعتماد کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ لہٰذا آج سے میرا پاکستان پیپلز پارٹی سے بطور عہدیدار اور بنیادی کارکن کوئی تعلق نہیں رہا۔
میں اپنے تمام ساتھیوں، کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مرحلے پر مجھ پر اعتماد کیا۔ میری سیاسی جدوجہد عوامی حقوق، انصاف اور اصولی سیاست کے لیے جاری رہے گی۔
بختاور شاہ

غذر: گلگت-شندور روڈ کھولنے کی ہدایت، آغا خان پنجم کے دورہ کے پیشِ نظر انتظامات تیزگلگت بلتستان حکومت کے محکمہ تعمیرات عا...
04/05/2026

غذر:
گلگت-شندور روڈ کھولنے کی ہدایت، آغا خان پنجم کے دورہ کے پیشِ نظر انتظامات تیز
گلگت بلتستان حکومت کے محکمہ تعمیرات عامہ (C&W) غذر ڈویژن کی جانب سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں گلگت-شندور روڈ (GSR) کو کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق روحانی پیشوا آغا خان پنجم کا دورہ 20 سے 25 مئی 2026 تک متوقع ہے۔ اس دوران عوام کی سہولت، آمدورفت کی روانی اور سرکاری انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے گلگت-شندور روڈ کو فعال رکھنا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی بندش عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے اور سرکاری سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، لہٰذا متعلقہ ادارے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس اہم شاہراہ کو مقررہ مدت کے دوران کھلا رکھنے کو یقینی بنائیں۔
مراسلہ ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن غذر کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تمام متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اطلاع عامتردیدی بیانامیدوار گلگت بلتستان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن غذر فدا خان فدا نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میرے حوالے س...
04/05/2026

اطلاع عام
تردیدی بیان
امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن غذر فدا خان فدا نے کہا کہ سوشل میڈیا میں میرے حوالے سے آزاد آمیدوار کی غلط افواںیں پھیلائی جارہی ہے۔ جو بلکل غلط اور بے بنیاد ہیں جس کا میں سختی سے مذمت کرتا ہوں۔میں پی ایم ایل این کے ٹکٹ کا سب سے ذیادہ مظبوط ترین آمیدوار ہوں۔کامیابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔

یاسین حلقہ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ نوجوان طبقہ تبدیلی اور انقلاب کے پُرکشش نعروں کے ساتھ میدان میں موجود ہے، ا...
01/05/2026

یاسین حلقہ میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ نوجوان طبقہ تبدیلی اور انقلاب کے پُرکشش نعروں کے ساتھ میدان میں موجود ہے، اور بظاہر رجحان ایک نئے امیدوار، امان علی عامر، کی طرف بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔ اس رجحان کی ایک ممکنہ وجہ اُن کی مالی حیثیت اور حلقے میں کھل کر ذاتی وسائل کا استعمال بھی ہو سکتا ہے، جو بلاشبہ ایک فوری تاثر پیدا کرتا ہے۔

دوسری جانب ایک ایسا امیدوار بھی موجود ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا استعارہ بن چکا ہے۔ اسلم انقلابی—ایک سادہ اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا فرد—گزشتہ ایک دہائی سے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر فرنٹ لائن پر موجود رہا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود اُس کی جدوجہد، مسلسل موجودگی، اور حتیٰ کہ اپنی ممکنہ تنخوا عوام کے نام کرنے کا اعلان، ایک مختلف نوعیت کی سیاست کی عکاسی کرتا ہے—وہ سیاست جو نعروں سے نہیں بلکہ کردار سے پہچانی جاتی ہے۔

یہ صورتحال حلقے کی عوام کے لیے ایک اہم سوال چھوڑتی ہے: کیا ترجیح وقتی سہولت اور مالی اثر و رسوخ کو دی جائے گی، یا مستقل مزاجی، قربانی اور حقیقی عوامی خدمت کو؟

فیصلہ یقیناً عوام کا حق ہے، مگر یہ فیصلہ آنے والے وقت میں نہ صرف نمائندگی کا معیار طے کرے گا بلکہ ہمارے اجتماعی سیاسی شعور کی سمت بھی متعین کرے گا۔

غذر پریس ریلیز اشکومن کے خوبصورت گاؤں شونس کی یوتھ اور عوام کی خصوصی دعوت پر نوجوان سیاسی رہنما عاطف سلمان امیدوار برائے...
28/04/2026

غذر
پریس ریلیز

اشکومن کے خوبصورت گاؤں شونس کی یوتھ اور عوام کی خصوصی دعوت پر نوجوان سیاسی رہنما عاطف سلمان امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی، پاکستان استحکام پارٹی نے شونس کا اہم دورہ کیا۔ ان کی آمد پر مقامی نوجوانوں اور عمائدین نے بھرپور استقبال کیا اور ایک پُر جوش نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مسائل، ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر عوام اور یوتھ نے عاطف سلمان کی اب تک کی سماجی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی آواز بن کر ان کے مسائل اجاگر کیے ہیں۔ مقامی افراد نے تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کے لیے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔
نشست کے دوران گاؤں شونس کی یوتھ نے آئندہ انتخابات میں عاطف سلمان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ عاطف سلمان نے اپنے خطاب میں عوام کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ یوتھ کے لیے روزگار کے مواقع، تعلیم کی بہتری، صحت کی سہولیات اور بنیادی ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ اشکومن اور بالخصوص شونس گاؤں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

یاسین کی سیاست میں گزشتہ چھتیس سالوں کے دوران پہلی بار ایک ایسا امیدوار سامنے آیا ہے جس نے روایتی سیاسی چہروں کو واقعی پ...
27/04/2026

یاسین کی سیاست میں گزشتہ چھتیس سالوں کے دوران پہلی بار ایک ایسا امیدوار سامنے آیا ہے جس نے روایتی سیاسی چہروں کو واقعی پریشان کر دیا ہے۔ امان علی امیر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پرانے سیاست دانوں کو اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے کہ وہ اپنے حواریوں کے ذریعے الزامات کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جب ایک نئی قیادت عوام میں جگہ بناتی ہے اور پرانے نظام کو چیلنج کرتی ہے تو ایسی ہی ردعمل سامنے آتے ہیں۔ یہی بوکھلاہٹ دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ امان علی امیر ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر رہے ہیں اور یہی ان کی اصل کامیابی ہے

24/04/2026
غذر حلقہ 19 کے نوجوان سیاست دان عاطف سلمان نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر ...
24/04/2026

غذر حلقہ 19 کے نوجوان سیاست دان عاطف سلمان نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مرکزی چیئرمین فتح خان نے مفلر پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا، ۔

بروز جمعہ شام 4:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ استحکام پاکستان پارٹی نزد فوریسٹ کمپلیکس جٹیال میں جی بی اے 19 غذر سے عاطف سلمان ا...
24/04/2026

بروز جمعہ شام 4:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ استحکام پاکستان پارٹی نزد فوریسٹ کمپلیکس جٹیال میں جی بی اے 19 غذر سے عاطف سلمان اپنے عزیز اقارب سمیت کثیر تائیداد میں لیگ نون کو خیر باد کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے

Address

Ghizar

Telephone

+923495729960

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Times Of Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share