31/10/2025
دنیائے حسن کی شان ہو میں گلگت بلتستان ہوں
میں پاکستان کی آن ہوں میں گلگت بلتستان ہوں
یکم نومبر صرف ایک تاریخ نہیں ، یہ گلگت بلتستان کے جذبے، قربانی اور فخر کی علامت ہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح برف پوش پہاڑوں کے فرزندوں اور مجاہدوں نے غلامی کی زنجیریں توڑ کر آزادی کا سورج طلوع کیا۔یکم نومبر اُن جانبازوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے ایمان اور حوصلے سے اس دھرتی کو آزادی بخشی۔اہلیانِ گلگت بلتستان کو جشنِ آزادی گلگت بلتستان مبارک۔۔۔۔۔