GB Writes

GB Writes گلگت بلتستان کے تازہ ترین اور تیز ترین نیٹ ورک سماجی,سیاسی ثقافتی, گانے,معاشی اور دیگر خبروں کے لئے اس پیج کو لائک فالو کریں شکریہ۔

26/08/2025

جرمنی نے ایک امریکی دفاعی کانٹریکٹر کو چین کو خفیہ انفارمیشن پہنچانے کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

26/08/2025

یا اللہ ملک پاکستان اور عوام کی حفاظت فرما۔
قوم سے وطن سے جو مخلص نہیں انکو غرق کرے ۔
امین

شکیوٹ یوتھ کے جوان رات کے اس پہر سیلاب متاثرین تالی داس کے لیے امداد  جمع کر رہے ہیں جو جلد متاثرین میں تقسیم کرینگے
26/08/2025

شکیوٹ یوتھ کے جوان رات کے اس پہر سیلاب متاثرین تالی داس کے لیے امداد جمع کر رہے ہیں جو جلد متاثرین میں تقسیم کرینگے

26/08/2025

گوجرانوالہ میں دریائے چناب پر مرالہ بیراج کے مقام پر 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ، خانکی بیراج وزیرآباد میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ، ملحقہ علاقوں سے شہریوں کےلئے فوری انخلا کا الرٹ جاری۔

26/08/2025

لاہور میں سیلاب کا خدشہ ۔۔۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب واقع پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر سرکاری انتظامیہ کی جانب سے اعلانات شروع ۔۔۔

26/08/2025

24 برس سے کوئی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، پاکستانی محکمہ موسمیات

پاکستان میں حالیہ تباہ کن فلیش فلڈز کو ’کلاؤڈ برسٹ‘ سے منسوب کیا جا رہا ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 سال سےکلاؤڈ برسٹ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق حالیہ تباہی انتظامی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔

26/08/2025

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 6 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان۔

26/08/2025

ابھی ابھی راوی کے قریب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پانی کی مقدار ہر منٹ کے بعد بڑھ رہی ہے۔ لاہور بھی خطرے سے دوچار ہے ۔

26/08/2025

موسلادھار بارشوں اور بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید ترین سیلاب کا خطرہ
اگلے 48 گھنٹے اہم قرار

ارشد حسین ولد ابراھیم استور میکال حال مقیم دنیور شروٹ کل سہپیرگھر سے نکلا تھا ابھی تک گھر واپس نہیں أیا ہے گھر والے پریش...
26/08/2025

ارشد حسین ولد ابراھیم استور میکال حال مقیم دنیور شروٹ کل سہپیرگھر سے نکلا تھا ابھی تک گھر واپس نہیں أیا ہے گھر والے پریشان ہے کسی برادر کو نظر أییے تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03118850208
03555760646

26/08/2025

ہنزہ
سیشن جج ضلع ہنزہ کی طرف سے وجاہت خانزادہ کی وارنٹ گرفتار ی جاری کردیا۔یاد رہے وجاہت خانزادہ سوست دھرنے میں نعرے لگاکر عوام کو بھررپور جوش دلارہے تھے

وفاقی وزیر  انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے تین چرواہوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا جنہوں نے غذر میں جھیل پھٹنے کے برو...
26/08/2025

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کے تین چرواہوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا جنہوں نے غذر میں جھیل پھٹنے کے بروقت خبردار کر کے تقریباً 300 افراد کی جانیں بچائیں۔

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیف اللہ انجینئر امیر مقام نے منگل کے روز گلگت بلتستان (جی بی) کے تین چرواہوں کو تعریفی شیلڈز سے نوازا جنہوں نے غذر ضلع میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے سے بروقت خبردار کر کے تقریباً 300 افراد کی جانیں بچائیں۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور ممبر کشمیر کونسل محمد حنیف ملک بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزارت میں ہونے والی تقریب کے دوران وسعت خان،انصار اور محمد خان کو تعریفی شیلڈز پیش کیں اور ان کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا: "آپ ہیرو ہیں۔ آپ کی بروقت اطلاع کی بدولت پورا پاکستانی قوم، بشمول میری ذات، آپ پر فخر کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "آپ کی دی گئی ابتدائی وارننگ سے علاقے کو بروقت خالی کرایا جا سکا اور سینکڑوں جانیں بچ گئیں۔ انسانیت کی یہ خدمت ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی۔"

Address

Gilgit

Telephone

+923554713925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB Writes:

Share