31/08/2025
امبیج ہوٹل اینڈ فش فارم مرنگ، یاسین
چودہ اگست کو آنے والے سیلاب نے مرنگ کے علاقے میں تباہی مچائی۔ امبیج ہوٹل اینڈ فش فارم کا تقریباً پچاس فیصد حصہ سیلاب کی نذر ہوگیا، مچھلیاں ہلاک ہوگئیں اور مقامی لوگوں کی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ علاقے کی سڑکیں تباہ ہیں اور آمد و رفت میں مشکلات ہیں۔ افسوس کہ اب تک نہ حکومت کی طرف سے اور نہ ہی کسی ادارے کی جانب سے کوئی امداد فراہم کی گئی ہے۔