Phander Today

Phander Today پھنڈر ٹو ڈے میڈیا نیٹ ورک آگاہی ، تعلیمی اور نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ مشاغل کے فروغ میں کوشاں ہیں ۔

24/08/2026

ہنزہ ہائی وے اور گلگت ایئرپورٹ ہمارے سامنے واضح مثالیں ہیں۔

ہنزہ اور گلگت کے عوام ہم سے زیادہ طاقتور اور بااثر تھے، لیکن کیا سڑک اور ایئرپورٹ بننے کے بعد وہاں کے متاثرین کو ان کا جائز معاوضہ ملا؟ کیا انہیں ان کے حق کے مطابق معاوضہ دیا گیا؟

آج وقت ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے متحد ہو جائیں، اپنی آواز بلند کریں اور اپنے جائز حقوق حاصل کریں۔ اگر آج ہم نے اپنے حق کے لیے آواز نہ اٹھائی تو کل پچھتاوے کے سوا ہمارے پاس کچھ نہیں ہوگا۔

آئیں! ایک مٹھی بنیں، ایک آواز بنیں۔
اپنے حق کے لیے متحد ہوں، اپنے مستقبل کے لیے جدوجہد کریں۔

ہمارا حق دو، جی ایس آر بناؤ۔۔۔
اتحاد ہماری طاقت ہے، اور ہمارا حق ہماری آواز ہے۔

ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی ۔

تھوئی حرب یاسین ویلی
21/08/2026

تھوئی حرب یاسین ویلی

برانداس یاسین تھوئی کا سنگم
21/08/2026

برانداس یاسین تھوئی کا سنگم

یاسین برانداس
21/08/2026

یاسین برانداس

19/08/2026

گولاغمولی غذر💜

صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن سے تفصیلی ملاقاتملاقات کے دوران حلقے میں بجلی کے نظام ...
17/08/2026

صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن سے تفصیلی ملاقات

ملاقات کے دوران حلقے میں بجلی کے نظام سے متعلق عوامی مسائل اور ان کے فوری حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر درج ذیل اہم امور زیرِ غور آئے:

1. تھنگئی کے لیے اضافی ٹرانسفارمر کی فراہمی۔
2. سوسوٹ میں خراب اور خستہ حال ٹرانسفارمر کی جگہ نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی۔
3. ضرورت کے مطابق مختلف مقامات پر اضافی بجلی کے پولز کی تنصیب۔
4. جی ایس آر کی زد میں آنے والے پولز کی بروقت تنصیب اور متبادل انتظامات۔
5. شمران سربند کی مرمت سے متعلق انکوائری اور اس معاملے کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے اقدامات۔

صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ نے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے فوری اور مستقل حل پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بات کی۔

عبدالجہان صاحب کی بجلی بحران کے حل کے لیے اہم پیش رفت، ٹرانسفارمرز، پولز اور پاور ہاؤسز پر خصوصی توجہغذر: گلگت بلتستان ا...
15/08/2026

عبدالجہان صاحب کی بجلی بحران کے حل کے لیے اہم پیش رفت، ٹرانسفارمرز، پولز اور پاور ہاؤسز پر خصوصی توجہ

غذر: گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ نمبر 2 کے ممبر عبدالجہان نے ضلع غذر میں بجلی کے مسائل کے مستقل حل اور عوام کو بہتر بجلی کی فراہمی کے لیے متعدد اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالجہان نے کہا کہ ضلع میں بجلی کی شارٹ فال پر قابو پانا اور بجلی کے نظام کو پائیدار بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حلقے میں جہاں جہاں ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے، انہیں اپنی اے ڈی پی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، جبکہ ہنگامی ضرورت کے لیے اضافی ٹرانسفارمرز بھی دستیاب رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پونیال، گوپس اور پھنڈر میں بھی بجلی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ٹرانسفارمرز رکھے جائیں گے، تاکہ کسی علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں عوام کو طویل انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عبدالجہان کا کہنا تھا کہ گوپس اور پھنڈر میں محکمہ برقیات کے خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے ورکشاپس قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں موجود ورکشاپ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، تاکہ خراب ٹرانسفارمرز کو بار بار گلگت منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اے ڈی پی میں بجلی کی ترسیل کے لیے پولز بھی شامل کریں گے، تاکہ محکمہ برقیات کے پاس پولز کی عدم دستیابی کا جواز باقی نہ رہے۔ جہاں ضرورت ہوگی وہاں نئے پولز نصب کیے جائیں گے، جبکہ ایک پول سے دوسرے پول کے درمیان مناسب فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ شارٹ سرکٹ اور دیگر تکنیکی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

عبدالجہان نے بتایا کہ شمرن نالہ میں 1.5 میگاواٹ بجلی گھر کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور منصوبے کے لیے فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق تقریباً 77 کروڑ روپے کے اس منصوبے کے لیے جلد ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے کے آر ایس پی کے تعاون سے شمرن نالے میں 1.5 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر پر بھی جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

بھتریت پاور ہاؤس کے چینل میں لیکیج کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینل کے اندر اسٹاک پائپ ڈالے جائیں گے، جس سے لیکیج کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقے میں موجود بجلی گھروں کی بوسیدہ مشینری کی مرمت کروائی جائے گی، جبکہ جو مشینری مکمل طور پر ناکارہ یا انتہائی خراب ہے اسے تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

عبدالجہان نے مزید کہا کہ پھنڈر 80 میگاواٹ پاور پراجیکٹ پر بھی کام کیا جائے گا، تاہم اس بڑے منصوبے کی تکمیل میں وقت درکار ہوگا۔

عبدالجہان کے مطابق ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد غذر میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانا، شارٹ فال اور فنی خرابیوں پر قابو پانا اور عوام کو بجلی کی بہتر اور مستقل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Jahan .

آج پھندر میں ٹرانسپورٹ ایسوسیشن کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔خصوصاً ...
15/08/2026

آج پھندر میں ٹرانسپورٹ ایسوسیشن کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔

خصوصاً تالی داس اور ینگال روڈ، جو جھیل کے قریب نیا تعمیر ہونے والا راستہ ہے، کے حوالے سے ڈرائیور حضرات نے شدید مشکلات کی نشاندہی کی۔ سڑک پر مناسب مٹی نہ ہونے اور روڈ کی مکمل پلاننگ نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کا نچلے پتھروں سے ٹکرانا معمول بن چکا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی نے ڈرائیورز کے مسائل کو فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچایا اور موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر صاحب اور پی ڈی این ایچ اے سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ سڑک کو آئندہ ایک دو روز میں کلیئر کرکے آمدورفت کے لیے بہتر بنایا جائے گا۔

عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور بنیادی سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان شاء اللہ، عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

باتھریٹ ویلی اور چشی نالہ کے معزز عوام کے لیے بہترین خبر!​رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی (GBA-20 غذر) جناب عبدالجہان صاحب کی خ...
14/08/2026

باتھریٹ ویلی اور چشی نالہ کے معزز عوام کے لیے بہترین خبر!
​رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی (GBA-20 غذر) جناب عبدالجہان صاحب کی خصوصی دلچسپی، انتھک محنت اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم اور پیش رفت ہوئی ہے۔
باتھریٹ ویلی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے علاقے میں ایک نئے ٹیلی کام سائٹ کی باضابطہ منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔
​چشی نالہ: موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک کی کوریج یقینی بنانے کے لیے تمام موبائل کمپنیوں کو نئے سائٹ کے فوری قیام پر غور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
۔​PTA نے اس تمام پیش رفت کے حوالے سے گلگت بلتستان کونسل کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔
​آپ کے منتخب نمائندے عبدالجہان صاحب ہر لمحہ حلقے کے مسائل کے حل اور ہر وادی تک جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ انشاء اللہ، غذر کا مستقبل اور بھی روشن ہوگا!

Address

10
Ghizar
15301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Phander Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Phander Today:

Shortcuts

Share