
17/09/2025
شیر اعظیم خان گاؤں دائین ، تحصیل اشکومن اور پورے جی بی کا فخر ہے۔ سیاسی سماجی معملات میں سب سے آگے آگے نظر آتے ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے لیے قربانیاں بھی کسی سے ڈکی چھپی نہیں ہیں۔ پارٹی کے نظریاتی رکن ہے۔14اگست کے سیلاب میں ان کا گاؤں دائین شدید متاثر ہوا ،تیس گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ سو سے زیادہ گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پینے کے پانی اور آبپاشی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ تاریخی پل بھی سیلاب کی نظر ہوگیا۔ ایسے میں شیر اعظیم خان اپنے گاؤں کے لوگوں کے درمیان موجود رہا اور شروع دن سے بحالی کے کاموں میں مصروف رہے اور ایک مہینے سے بھی زیادہ کا وقت گزرنے کے بعد بھی شیر اعظیم اپنی تمام تر مصروفیات پس پشت ڈال کر لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ حلانکہ سیلاب میں ان کے اپنے زاتی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن اپنے نقصان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی بحالی کے کاموں میں دن رات ایک کر کے لگا ہوا ہے۔ ہم اہلیان علاقہ کو اپنے اس اعظیم بیٹے پر فخر ہیں۔ ہم اعظیم کی اس خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور آپ کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ جس محنت اور لگن سے آپ اپنے لوگوں کی مدد کررہے ہیں قابل تعریف ہیں۔ مولا کائینات آپ کو ایسی طرح مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی توفیق عنایت کریں۔مولا کریم آپ کو خوش اور آباد رکھیں۔ امین