23/01/2026
کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی، جب کہ ملبے سے مزید انسانی باقیات برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پلازہ میں تقریباً 1200 دکانیں تھیں اور حکام کے مطابق متعدد لاشیں ناقابلِ شناخت ہونے کے باعث ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ اب تک چند متاثرین کی شناخت کی جا چکی ہے۔