Z A Qazi

Z A Qazi Happiness is a choice...

ہمارا  مسئلہ  یہ ہے کہ شام  ہوتے  ہیہم اپنے آپ سے تھوڑا فرار چاہتے ہیں پلٹنے  والے !  تجھے  پہلے  ہی  بتایا  تھا کسی بھی...
10/10/2025

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ شام ہوتے ہی
ہم اپنے آپ سے تھوڑا فرار چاہتے ہیں

پلٹنے والے ! تجھے پہلے ہی بتایا تھا
کسی بھی شخص کو ہم ایک بار چاہتے ہیں

10/10/2025
09/10/2025

"جو اوروں کو میسر ہو آزاد کر دیجئے. "🤍

عزت دیجیے۔۔۔۔۔۔پیشہ دیکھ کر نہیں، عمر دیکھ کر نہیں، رتبہ دیکھ کر نہیں، کردار دیکھ کر نہیں۔بس یہ دیکھ کر کہ یہ انسان ہے ا...
09/10/2025

عزت دیجیے۔۔۔۔۔۔
پیشہ دیکھ کر نہیں، عمر دیکھ کر نہیں، رتبہ دیکھ کر نہیں، کردار دیکھ کر نہیں۔
بس یہ دیکھ کر کہ یہ انسان ہے اور انسان خدا کی افضل ترین مخلوق ہے۔ اور اس افضل ترین مخلوق کا حق ہے کہ اس کو عزت دی جائے، اس کا احترام کیا جائے۔ بڑی عمر، اچھا رتبہ، بہترین کردار تو اضافی خوبیاں ہیں لیکن عزت دینے کے لیے کسی کا بس انسان ہونا ہی کافی ہے۔اس لیے عزت دیجیے، سب انسانوں کو، ان کی حیثیت اور مقام سے ماورا ہو کر !

09/10/2025

"علم کا برتن پاک اور صاف رکھو"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علم کا برتن دل ہے۔ دل کی پاکیزگی علم کی قبولیت کی استعداد اورصلاحیت بڑھا دیتی ہے جبکہ دل کی نجاست علم سے محروم کردیتی ہے۔ جو علم کا طلبگار ہو اس کو اپنے باطن کی اصلاح کرنی چاہیے کیونکہ علم ایک بہت ہی لطیف موتی اور قیمتی جوہر ہے جو صرف پاک صاف دل میں سما سکتا ہے۔

=» دل کی پاکی کے دوبنیادی طریقے ہیں؛

۱۔خواہشات سے بچنا
٢۔شبھات سے بچنا
دنیا پرستی، شہرت پرستی، خود نمائی اور اپنے اعمال کا بدلہ چاہنا، ایسے امور ہیں جو انسان کے دل کو آلودہ بنا دیتے ہیں۔
خواہشات انسان کو بدکردار اور بدعمل بنادیتی ہیں جبکہ شبھات سے بے دینی اور الحاد رواج پاتا ہے ۔انسان کا دل علم وحی کے نور سے خالی ہو جاتا ہے اور اس کا دل گمراہیوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے نتیجتا ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

• الشیخ صالح العصیمی فرماتے ہیں:
جس طرح مخلوق تمھیں گندے اور مَیلے لباس میں دیکھے تو تمھیں شرم آتی ہے اسی طرح اللہ تعالی سے حیا کرو کہ وہ تمھارے دل کو دیکھے اور اس میں گندگی اور غلاظت ہو۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
" اللہ تعالی تمھاری شکلوں اور مالوں کی جانب نہیں دیکھتے ہیں بلکہ تمھارے دلوں اور اعمال کی جانب دیکھتے ہیں"(صحیح مسلم:٢٥٦٤)

=» جو اپنے دل کو ہر طرح کی آلودگی سے پاک کرلے علم اس دل میں جاگزیں ہوجاتا ہے اور جو اپنے دل کی حفاظت نہ کرسکے علم رخصت ہوجاتا ہے۔

• سہل بن عبداللہ التستری رحمہ اللہ فرماتے ہیں؛
"حرام ہے کہ دل میں نور آجائے جبکہ دل کے اندر ایسی چیزیں ہوں جو اللہ کو پسند نہیں"
📚 (خلاصۃ تعظیم العلم:ص:۱۴)

=» خواہشات اور شبھات سے اپنے دامن کو بچانے کے لیے علماء حق اور صالحین سے اپنی وابستگی کو مضبوط بنائیں۔
اپنے دل کو مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی محبت اور تعظیم سے مزین کریں۔کوشش کریں کہ آپ کا باطن ظاہر سے زیادہ خوبصورت ہو ہر اس سوچ کا قلع قمع کریں جو آپ کو اللہ اور اس کے رسول دین اسلام اور شعائر اسلام سے دور کرے مساجد اور مدارس سے دور کرے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اپنی محبت اور تعظیم سے مزین فرمائے اور ہر طرح کی فکری آوارگی سے محفوظ فرمائے۔آمین
✒️ عبدالرحمٰن السدیس

08/10/2025

"ہوشیار رہیں کہ ایک ہی جال میں دو بار نہ پڑیں۔"

امریکی مشہور فلمی اداکار ریچرڈ گیئر نے ایک فلم میں بھکاری کا کردار ادا کیا۔ وہ کہتے ہیں:“جب میں نیویارک میں اپنے ایک فلم...
07/10/2025

امریکی مشہور فلمی اداکار ریچرڈ گیئر نے ایک فلم میں بھکاری کا کردار ادا کیا۔ وہ کہتے ہیں:
“جب میں نیویارک میں اپنے ایک فلم کے دوران بھکاری کا کردار ادا کر رہا تھا، تو کیمرے مجھ سے کافی دور تھے۔ لوگوں کو میرے موجود ہونے کا احساس ہی نہیں ہوا۔ اُس وقت مجھے سمجھ آئی کہ غریبی دراصل کیا ہوتی ہے۔ لوگ میرے سامنے سے گزرتے تھے، مگر مجھے حقارت سے دیکھتے تھے۔ صرف ایک مہربان خاتون تھیں جنہوں نے مجھے کھانا دیا۔ یہ میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔”

ریچرڈ گیئر کہتے ہیں:
“ہم اکثر اُن نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو ہمیں حاصل ہیں، اور یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ہمارے پاس رہیں گی۔ اگر ہم کسی ضرورت مند کی مدد کر سکتے ہیں، تو ہمیں ضرور کرنی چاہیے۔”

وہ مزید کہتے ہیں کہ اس تجربے کے بعد جب بھی وہ کسی بھکاری سے ملتے، تو اُسے 100 ڈالر اور کھانا دیتے تھے۔ اُن کے اس رویے سے لوگ اس قدر متاثر ہوتے کہ رونے لگ جاتے۔

(دنیاۓ سنیما)

05/10/2025

اک اور ہاتھ بھی ہے پسِ رقصِ حیلہ جُو
ہم تم تو پتلیاں ہیں، تماشا کسی کا ہے

کیسے کہوں کہ اپنی زباں بولتے ہیں ہم
الفاظ لاکھ اپنے ہوں، لہجہ کسی کا ہے

ممکن نہیں کہ بھیک بھی گھر لے کے جائیں ہم
تابش ہمارے ہاتھ میں کاسہ کسی کا ہے

(عباس تابش)

Address

Ghotki
65070

Telephone

+923111223037

Website

http://www.facebook.com/saazlov

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Z A Qazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share