02/04/2026
ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان ایک قابل ذکر بیٹسمین ہے۔ انہوں نے فرحان کی بیٹنگ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وکٹیں گرنے کے باوجود شاندار انداز میں کھیلتا رہتا ہے۔ بریتھ ویٹ نے کہا کہ فرحان ہر طرح کی کنڈیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ تی20 ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے دکھا چکا ہے کہ وہ دنیا کا نمبر ون کھلاڑی بن سکتا ہے۔