Gilgit Baltistan speaks

Gilgit Baltistan speaks News Update

19/08/2025

🚨 الرٹ 🚨

شاہراہِ بلتستان/ جگلوٹ سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا : ڈپٹی کمشنر سکردو

کتی شو ضلع کھرمنگرکن گلگت بلتستان اسمبلی وصدر مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی تنظیمی وفد کے ساتھ سیلاب زد...
18/08/2025

کتی شو ضلع کھرمنگ

رکن گلگت بلتستان اسمبلی وصدر مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی تنظیمی وفد کے ساتھ سیلاب زدہ علاقہ کتی شو پہنچ گئے جہاں انہوں نے سب سے پہلے سیلاب کی وجہ سے رحلت پانے والی ماں اور بیٹی کے گھرجا کرتعزیت کی اور دونوں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اس کے بعدسیلاب سے متأثرہ جگہوں کادورہ کیا ۔
اس موقع پرقیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کے ساتھ اس مصیبت زدہ گھر میں موجود معذور بیٹے سے دلی ھمدردی کااظہار کرتےہوئے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنےکےعزم کا اظہارِ کیا اسی طرح نقصانات کے معاوضہ کی فوری ادائیگی کیلئے بھی اپنی توان کےمطابق کوشش کرنے کےعزم کااعادہ کیا۔
اہل علاقہ نے مشکل کی اس گھڑی میں خبرگیری کیلئے حاضر ہونے پرشیخ رجائی اور دیگررھنماوں کاشکریہ اداکیا۔
اس وفد میں محترم حسنین کاظمی سیکرٹری تنظیم سازی ،سینئرنائب صدر سیدمبارک کاظمی اور محترم شیخ محمد شریف اور محترم محمد ذولفقار شامل تھے۔

18/08/2025

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کھرمنگ نے
پولیس کنٹرول کھرمنگ کے ذریعے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق انڈس دریا کے پار پاری کھرمنگ میں ایک لاش دیکھی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کھرمنگ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو کر ٹیم نے ابتدائی تحقیقات اور ضروری کارروائی کی گئی۔
ایک 10 سے 12 سال کی عمر کی خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے، ممکنہ طور پر یہ لاش کسی بھارتی خاتون کی ہے۔ پولیس ضروری کاروائی کے بعد جنازہ کو کفن اور نماز جنازہ کے بعد پاری میں امانتاً دفنایا گیا ۔

17/08/2025

شاہراہ بلتستان تمام ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔
ویلڈن کمشنر بلتستان

سکردو: واردات کا نیا طریقہ ایجاد ،منشیات فروش گاڑی کے ٹائر میں چرس ڈال کر سکردو اسمگل کررہا تھا،پولیس کے جوانوں نے سدپار...
08/08/2025

سکردو: واردات کا نیا طریقہ ایجاد ،منشیات فروش گاڑی کے ٹائر میں چرس ڈال کر سکردو اسمگل کررہا تھا،

پولیس کے جوانوں نے سدپارہ چیک پوسٹ سے پٹھانوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا،

ملزمان سے ساڑھے 3 کلو چرس برآمد کی گئی ہے،پولیس جوانوں کا اقدام قابل تعریف ہیں،پولیس کے اعلیٰ حکام سدپارہ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے

05/08/2025

کچورا ثوق ویلی میں رافٹنگ حادثہ، دو افراد لاپتہ

اسکردو کے خوبصورت سیاحتی مقام کچورا ثوق ویلی میں رافٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کشتی الٹنے سے تین افراد ڈوب گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو فوری طور پر زندہ بچا لیا گیا، جبکہ دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے

تمام لاپتہ افراد کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں۔
ریسکیو زرائع

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
30/07/2025

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

07/07/2025

گلگت بلتستان میں دھماکہ کی جھوٹی خبر پھیلا کر سیاحوں کو گلگت بلتستان سے بند کرنے والا کے پی کے کا سپاہی اس پولیس نے عاشورہ کے دوران ناران کے مقام پر گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو غلط خبر دیکر سیاحوں کو واپس بیجھا ہے۔صوبائی گورنمنٹ کو چاہیں اس پولیس والے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کے پی کے حکومت سے رابط کریں ۔ سداقت حُسین خوکر

02/07/2025

سکردو سے گلگت جانے والی مسافر گاڑی شاہراہِ بلتستان پر شوٹ پل کے قریب حادثے کا شکار،
گاڑی میں سوار دو افراد جان بحق ریسکیو ذرائع

کچورہ چیک پوسٹ پر تیز رفتار سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا۔
08/04/2025

کچورہ چیک پوسٹ پر تیز رفتار سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا۔

03/03/2025

اطلاع برائے عوام الناس

شال بائی پاس داسو کے قریب جس پہاڑی میں دراڑ آئی تھی، وہ گرنے کے باعث قراقرم ہائی وے (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ سفر سے گریز کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ جیسے ہی شاہراہ کھلے گی، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کوہستان بالا

اشتہار تلاش گمشدہ:*مسمی کانسٹیبل (ARP) مقصود حسین ولد جبار سکنہ ہنزہ حال مقیم اپر جوٹیال نذد ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر گل...
28/02/2025

اشتہار تلاش گمشدہ:
*مسمی کانسٹیبل (ARP) مقصود حسین ولد جبار سکنہ ہنزہ حال مقیم اپر جوٹیال نذد ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر گلگت عمر 39 سال* آج مورخہ 28 فروری 2025 کو صبح گھر سے نکلے تھے اس کے بعد واپس گھر نہیں آیا ہے۔
گھر والے بہت پریشان ہیں۔
یار دوست,احباب, رشتہ دار اور پولیس گمشدہ مقصود حسین کی تلاش میں مصروف عمل ہے*
جہاں کہیں ملے یا نظر آئے تو فوری طور پر گھر والوں کے نمبرات پر رابطہ کریں
*رابطہ نمبر:*
03129237064
03469237064

Address

Gilgit-Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share