
03/07/2025
چلاس: بونر بیس کیمپ میں غیر ملکی سیاح خاتون حادثے میں جاں بحق
چلاس (نمائندہ خصوصی) – بونر بیس کیمپ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی کوہ پیما خاتون کولاوشاوا کلارا (Kolouchava Klara) آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان دورانِ ٹریکنگ پیش آیا۔ مرحومہ کلارا 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں مقیم تھیں اور 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوئیں۔ ٹیم 17 جون کو بیس کیمپ پہنچی جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ کلارا کی ٹیم کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔