Voice Of Mubashir

Voice Of Mubashir Welcome to VoiceOfMubashir! Bringing you interviews, current affairs, tourism, culture, and inspiring stories from Gilgit-Baltistan & beyond.

Stay informed, explore new places, and connect with real stories. Subscribe on YouTube:

26/08/2026

𝐀𝐥𝐥 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮 𝐒𝐩𝐞𝐞𝐜𝐡 𝐂𝐨𝐦𝐩𝐞𝐭𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐛𝐲 𝐍𝐄𝐗
𝐆𝐥𝐢𝐦𝐩𝐬𝐞𝐬 | 𝐏𝐫𝐢𝐳𝐞 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧

A few memorable glimpses from the Prize Distribution Ceremony—celebrating talent, confidence, and the powerful voices of our youth! 🎤🏅

Admissions Open:
03117563915

Voice Of Mubashir
Mazahir Hussain
NEX Academy of Skills Development Skardu
LAW by Mazahir

26/08/2026

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار محفل میلاد کا انعقاد
رپورٹ ایم،نذیر،ناصر
-------------------------------------
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ایک پروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلدستۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کالج ہال درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی پُرسوز صداؤں سے گونج اٹھا۔

محفل کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر ایمان افروز اور فکر انگیز تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، اسوۂ حسنہ اور حیاتِ مبارکہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کو صرف محافل تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

اس موقع پر شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام آل سکردو سرکاری کالجز کی طالبات کے مابین حسنِ قرأت کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں پانچ سرکاری کالجز کی طالبات نے شرکت کی۔ مقابلے میں میزبان گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد، گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو اور گورنمنٹ گرلز کالج گمبہ سکردو شامل تھے۔

حسنِ قرأت کے مقابلے میں گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو کی طالبہ یاسمین زہراء نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ سیدہ مدیحہ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسین آباد کی طالبہ شبانہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں ججز کے فرائض خواہر زرینہ تبسم، قاریہ سکینہ بتول اور قاریہ حکیمہ منتظری نے انجام دیے۔

معروف قلم کار، افسانہ نگار، سماجی کارکن اور متعدد کتابوں کی مصنفہ نعیم فاطمہ علوی نے بھی محفل میں خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محض محفل میلاد منعقد کرنے سے ہماری ذمہ داری مکمل نہیں ہوتی بلکہ حقیقی کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ طیبہ کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں، اخلاقِ حسنہ اپنائیں اور اپنے کردار و عمل سے دینِ اسلام کی خوبصورت تعلیمات کو اجاگر کریں۔

محفل سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرتِ رسول ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے کامل نمونۂ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری، عدل اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ سیرتِ رسول ﷺ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے محفل کے کامیاب انعقاد اور حسنِ قرأت کے مقابلے میں بھرپور شرکت پر منتظمین، اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں حسنِ قرأت کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Voice Of Mubashir

25/08/2026

ترویجِ قرآنِ کریم در ماہِ ربیع الاول

الحمدللہ! ماہِ ربیع الاول کی بابرکت مناسبتوں، بالخصوص ولادتِ باسعادتِ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں مرکز حفظ القرآن سکردو کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں ترویجِ قرآنِ کریم کے پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔

قاری شیخ محمد عمیر پاروی صاحب کی زیرِ نگرانی قرآنِ کریم کی تعلیم و ترویج کا یہ بابرکت سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور قرآنِ کریم کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آئیں! آپ بھی اپنے تعلیمی اداروں میں قرآنی پروگرامز منعقد کرکے بچوں کے دلوں میں قرآنِ کریم کی محبت پیدا کرنے اور انہیں تلاوت، حفظ اور تعلیمِ قرآن کی طرف راغب کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

قرآنِ کریم سے وابستگی ہی ہماری حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔

Voice Of Mubashir
Markaz e Hifzul Quran Skardu Baltistan

گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسکردو جناب حمزہ مراد صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کیپٹن (ر) ح...
25/08/2026

گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسکردو جناب حمزہ مراد صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر اسکردو کیپٹن (ر) حارث صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جناب وزیر حسن صاحب کی بین الاقوامی ایم ایم اے فائٹ میں شرکت، خطے کی نمائندگی اور گلگت بلتستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کاوش کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ہم ان معزز افسران کے اس اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایسے مثبت اقدامات نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان میں کھیلوں، بالخصوص مارشل آرٹس، کے فروغ کے لیے بھی ایک مضبوط پیغام ہیں۔

منجانب:
پیٹرن چیف : جناب علی حسین صاحب
چیئرمین: ایڈووکیٹ لیاقت اعظمی صاحب
صدر: جناب سید علی شاہ صاحب
جنرل سیکرٹری: جناب وزیر حسن صاحب
اور گلگت بلتستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے تمام چاروں اضلاع کے صدور

Voice Of Mubashir
Syed Ali
GB Mixed Martial Arts Association/ S T A.
Commissioner Baltistan Division

روزنامہ موتک اخبار سکردورپورٹ:اینکر پرسن مبشرحسن ( Voice Of Mubashir )
25/08/2026

روزنامہ موتک اخبار سکردو
رپورٹ:اینکر پرسن مبشرحسن ( Voice Of Mubashir )

کھرپوچو ٹائمز اخبار 🙏رپورٹ:اینکر پرسن مبشرحسن( Voice Of Mubashir )
25/08/2026

کھرپوچو ٹائمز اخبار 🙏
رپورٹ:اینکر پرسن مبشرحسن( Voice Of Mubashir )

24/08/2026

BEST MEDIA PARTNER AWARD 🏆
الحمدللہ! آل سکردو تقریری مقابلے میں اسپیکر گلگت بلتستان جناب عمران ندیم شگری اور معروف اسلامی اسکالر قبلہ اشرف تابانی صاحب کے دستِ مبارک سے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے۔

Special Thanks to NEX Academy of Skills Development Skardu for this honour and appreciation. ❤️
Voice Of Mubashir

24/08/2026

نیکس اکیڈمی کے سی ای او ایڈووکیٹ مظاہر حسین کی خوبصورت گفتگو کی چند جھلکیاں
نیکس اکیڈمی تقریری مقابلہ
دولتی میڈیکل کالج، سکردو

NEX Academy of Skills Development Skardu
Mazahir Hussain
Voice Of Mubashir

24/08/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم کا خصوصی خطاب
قومی آواز آل سکردو تقریری مقابلے کی پروقار تقریب
دولتی میڈیکل کالج، سکردو
NEX Academy Speech Competition
Voice Of Mubashir
NEX Academy of Skills Development Skardu
Mazahir Hussain

Address

Skardu
Gilgit-Baltistan
16100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Mubashir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share