Startup Gilgit Baltistan

  • Home
  • Startup Gilgit Baltistan

Startup Gilgit Baltistan 𝕊𝕥𝕒𝕣𝕥𝕦𝕡 𝕘𝕚𝕝𝕘𝕚𝕥 𝔹𝕒𝕝𝕥𝕚𝕤𝕥𝕒𝕟 ℕ𝔼?

24/07/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Mir Bagoro, Munir Hussain Mir Offical, J A Baig, Shahid Arzoo, Asjad Nazeer Baig Ali, Abbas Ali, Saleem Abbas

19/07/2025

چلاس میں بڑی کارروائی،///
ناران سے آنے والی گاڑی پر چھاپہ، چھ مشتبہ افراد گرفتا،///
!
دیامر پولیس اور خیبرپختونخوا پولیس کی مشترکہ اور بروقت کارروائی میں چلاس کے داخلی راستے پر ایک بڑی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔!!!

ذرائع کے مطابق، ناران سے آنے والی ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا، جس میں سوار چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔!!!

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات اور دونوں اضلاع کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ کاری کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کو تھانہ جل کے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔!!!

مزید تہلکہ خیز انکشاف یہ ہوا کہ گرفتار شدگان میں سے دو افراد کے خلاف تھانہ مانسہرہ (خیبرپختونخوا) میں مقدمات درج ہیں، جن کی بنیاد پر ان کی نقل و حرکت پر پہلے ہی نظر رکھی جا رہی تھی۔!!!

پولیس ذرائع کے مطابق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش دونوں اضلاع کی پولیس کے باہمی تعاون سے جاری ہے،!!!

اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گرفتاری کسی بڑی مجرمانہ سرگرمی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔!!!

عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف مزید مؤثر اقدامات اٹھائیں گے،!!!

19/07/2025

سابق رُکن اسمبلی عمران ندیم پر انڈین خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لینے کا سنگین الزام،

عمران ندیم کا طاہر شگری کو لیگل نوٹس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع،ذرائع

یہ بچی صبح سے استور بازار میں ہے اور یہ اپنی کوئی شناخت نہیں بتا سکتی ہے ۔بچی کے والدین کی تلاش ہے ۔کسی کو کچھ معلوم ہوا...
19/07/2025

یہ بچی صبح سے استور بازار میں ہے اور یہ اپنی کوئی شناخت نہیں بتا سکتی ہے ۔
بچی کے والدین کی تلاش ہے ۔
کسی کو کچھ معلوم ہوا تو ان نمبروں پر رابطہ کریں
Contact number
03175873731
03554244622

15/07/2025

گلگت بلتستان کوئی بھی صحافی نہیں رپورٹر ہیں انکے پاس صحافت کا ضابطہ اخلاق موجود ہی نہیں ہے ۔تجزیہ نگار

14/07/2025

ڈاکٹر اقبال گلگت بلتستان حکومت کے ملازم ہیں اور باقاعدہ تنخواہ لیتے ہیں ۔
تفصیل پہلے کمنٹس میں

گیلے کپڑوں سے سولر پلیٹس کو صاف کرتے ہوئے نوجوان جابحقسولر بجلی سے زیادہ طاقتور ہے اس لیے کچھ رحم کھائیں اور  اپنی بھی ا...
14/07/2025

گیلے کپڑوں سے سولر پلیٹس کو صاف کرتے ہوئے نوجوان جابحق
سولر بجلی سے زیادہ طاقتور ہے اس لیے کچھ رحم کھائیں اور اپنی بھی احتیاط کریں
👇👇👇
Follow For latest news and info.

゚viralシfypシ゚

Gb ka hero
14/07/2025

Gb ka hero

کینسر کی بڑھتی ہوٸی تباہی کے وجوہات حل اور اقدماتتحریر۔یاسر دانیال صابریگلگت بلتستان وہ خطہ ہے جہاں کے برف پوش پہاڑ، گلی...
06/06/2025

کینسر کی بڑھتی ہوٸی تباہی کے وجوہات حل اور اقدمات
تحریر۔یاسر دانیال صابری

گلگت بلتستان وہ خطہ ہے جہاں کے برف پوش پہاڑ، گلیشیئرز اور شفاف ندیاں ظاہری طور پر تو جنت کا منظر پیش کرتی ہیں، مگر اس جنت کے سینے میں ایک خاموش آفت پنپ رہی ہے، جس کا نام ہے کینسر۔ ایک ایسا موذی مرض جس کا ذکر سن کر ہی دل دہل جاتا ہے، اور جب یہ حقیقت بن کر کسی کے گھر دستک دیتا ہے تو صرف ایک فرد نہیں بلکہ پوری فیملی کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں گلگت بلتستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نہ صرف عمر رسیدہ افراد بلکہ نوجوان، خواتین اور حتیٰ کہ بچے بھی اس خطرناک بیماری کی زد میں آ رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس علاقے میں اچانک یہ اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ وہ کون سے عوامل ہیں جو بظاہر صاف ستھرے اور صحت افزا ماحول میں پرورش پانے والے لوگوں کو بھی اس مہلک مرض کا شکار بنا رہے ہیں؟

سب سے پہلی اور اہم وجہ پانی کا آلودہ ہونا ہے۔ سکردو، گلگت اور دیگر علاقوں میں پانی کے جو ذخائر استعمال کیے جا رہے ہیں، ان میں مضر صحت دھاتوں کی مقدار عالمی معیار سے کہیں زیادہ پائی گئی ہے۔ کروم، نِکل، آرسینک، سیسہ اور کیڈمیم جیسی بھاری دھاتیں نہ صرف جگر اور گردوں کو متاثر کرتی ہیں بلکہ طویل مدتی استعمال سے جسم میں رسولیوں اور کینسر جیسے امراض کو جنم دیتی ہیں۔ گلیشیئرز کے نیچے پگھلنے والے پانی میں شامل ہونے والے سیاہ ذرات، صنعتی فضلہ اور ناقص نکاسی نظام اس عمل کو مزید سنگین بناتے جا رہے ہیں۔ یہ پانی نہ صرف گھریلو استعمال بلکہ زراعت کے لیے بھی استعمال ہو رہا ہے جس سے سبزیاں، پھل اور فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

دوسری اہم وجہ ناقص غذائیت اور مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی ہے۔ گلگت بلتستان کے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں خوراک کی فراہمی کا نظام پہلے ہی کمزور ہے۔ زیادہ تر لوگ بنیادی غذائی ضروریات سے محروم ہیں، جن میں فولاد، کیلشیم، زنک، وٹامن ڈی اور سیلینیم جیسے عناصر شامل ہیں۔ ان اجزاء کی مسلسل کمی جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتی ہے اور کینسر جیسے امراض کے حملے کو آسان بنا دیتی ہے۔ ساتھ ہی یہاں کے لوگ عموماً محدود خوراک استعمال کرتے ہیں، اور جسمانی مشقت کرنے کے باوجود متوازن غذا نہ ملنے کے باعث جسمانی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔

تیسری اور نہایت خطرناک وجہ نشہ آور اشیاء کا بڑھتا استعمال ہے۔

ضمانت تو دور کی بات ہے، اگر عوامی فیصلہ صادق و شفاف ہو، تو ڈاکٹر اقبال اپنے چند قریبی رشتہ داروں سے بھی ووٹ حاصل نہ کر س...
06/06/2025

ضمانت تو دور کی بات ہے، اگر عوامی فیصلہ صادق و شفاف ہو، تو ڈاکٹر اقبال اپنے چند قریبی رشتہ داروں سے بھی ووٹ حاصل نہ کر سکیں۔کپٹن ر محمد شفیع۔
اس نے ماضی میں بیوروکریسی کے سائے میں، چیف سیکرٹری کے ماتحت رہتے ہوئے جس طریقے سے ووٹنگ کے عمل کو متاثر کیا گیا اور سلیکشن کے ذریعے عوامی فیصلے پر اثر ڈالا گیا، وہ دور اب ختم ہو چکا ہے۔ اب عوامی عدالت لگے گی اور سچ سامنے آئے گا۔
کپٹن ر محمد شفیع خان

میں اپنی جماعت کا ادنیٰ کارکن ہوں، لیکن اس جماعت کی لاج رکھنا جانتا ہوں۔ انشاءاللہ حلقہ تین سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ میرا ہوگا، اور میں اس امانت کو دیانتداری سے نبھاؤں گا۔

جہاں تک بات ہے ڈاکٹر اقبال کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی، تو یہ بات بھی عوام جانتے ہیں کہ کیسے اورنگزیب نے حفیظ الرحمن پر دباؤ ڈال کر انہیں ن لیگ میں شامل کروایا۔ اگر میرے خلوص، قربانی، اور عوامی وابستگی کے باوجود کچھ لوگ میرے خلاف حسد یا بغض رکھتے ہیں، تو میرا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتا ہے، اور حاسدوں کو ناکامی نصیب ہوتی ہے۔

جرمن ایرو اسپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے پاناما کے ساحل پر ایک زیر آب کیپسول میں 120 دن تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکار...
27/01/2025

جرمن ایرو اسپیس انجینئر روڈیگر کوچ نے پاناما کے ساحل پر ایک زیر آب کیپسول میں 120 دن تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کی۔

59 سالہ نے امریکی جوزف ڈٹوری کے 100 دن کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوچ اپنے 30 مربع میٹر کے کیپسول سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے فیصلہ کنندہ کی موجودگی میں نکلا، جس نے کیریبین سمندر میں چھلانگ لگانے سے پہلے شیمپین اور سگار کے ساتھ اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

کوچ کا پانی کے اندر کیپسول ضروری سہولیات سے لیس تھا، بشمول ایک بستر، ٹوائلٹ، ٹیلی ویژن، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایک ایکسرسائز بائیک۔ خوراک اور طبی سامان لہروں کے اوپر ایک اور چیمبر سے منسلک ٹیوب کے ذریعے پہنچایا گیا۔ سولر پینل بجلی فراہم کرتے ہیں، جبکہ بیک اپ جنریٹر بلاتعطل بجلی کو یقینی بناتا ہے، حالانکہ کیپسول میں شاور کی سہولت نہیں تھی۔

اپنے تجربے پر غور کرتے ہوئے، کوچ نے پانی کے اندر پرسکون اندھیرے کی خوبصورتی اور اس کے بعد آنے والی چمک کو بیان کیا۔ غیر معمولی سنگ میل کو حاصل کرنے کے باوجود، اس نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس کا پانی کے اندر ایڈونچر ختم ہو گیا، اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ اس نے سمندر کے نیچے اپنے وقت کا کتنا لطف اٹھایا۔

پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال سے ہر عازمین حج کے لیے 40 ہزار روپے کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔وزیر چوہدری سالک ...
27/01/2025

پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال سے ہر عازمین حج کے لیے 40 ہزار روپے کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ریفنڈز کیٹیگریز کی بنیاد پر قدرے مختلف ہوں گے، سب کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سال کے عازمین کے لیے، بہتر سہولیات موجود ہیں، بشمول منی میں ایئر کنڈیشنڈ رہائش، پچھلے ایئر کولڈ خیموں کی جگہ۔

مزید برآں، رہائش کی جگہوں پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد حج کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے جبکہ پچھلے سال کے اخراجات کو برقرار رکھتے ہوئے، عقیدت مندوں کو بہتر آرام اور خدمات فراہم کرنا ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Startup Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Startup Gilgit Baltistan:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share