31/10/2025
ضلع گلگت: محکمہ خوراک کی میٹنگ
Assistant Director Food / District Food Controller گلگت محترمہ تسنیم کوثر کی زیر صدارت آج فیلڈ اور مانیٹرنگ اسٹاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں BAS آن لائن حاضری سسٹم، آٹے کی کوالٹی و مقدار، فلور ملز پر ڈیوٹی کی نگرانی، اور ڈیلرز کے ذریعے عوام تک شفاف طریقے سے آٹا پہنچانے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
محترمہ تسنیم کوثر نے ہدایت کی کہ تمام افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں اور معیار کے مطابق آٹا دستیاب ہو۔