
02/05/2025
دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر لٹک رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے ، جبکہ دوسرے کو پکنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ قدرت ان امرودوں کے ذریعے ہمیں ایک اہم سبق دیتی ہے۔
۔
جب ہم اپنے اردگرد دوسروں کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں اور ہم ابھی کامیاب نہیں ہوئے ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں۔ یہ صرف اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارا وقت ابھی نہیں آیا۔
لہٰذا ، ہمیں صبر کرنا چاہیے ، انتظار کرنا چاہیے اور مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ شاید ہم بھی اپنے پکنے کے مقام سے صرف چند دن دور ہوں۔
۔
یاد رکھیں ، ہمارا وقت بھی آئے گا لیکن اس کے لیے صبر اور محنت کی ضرورت ہے۔