17/05/2022
برف باری سے بند ہونے والے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے آفیشل نوٹیفکیشن جاری کرکے بابوسر کاغان روڈ کو آمد و رفت کیلئے کھولنے کی باقاعدہ اجازت دے دی۔شاہراہ بابوسر کاغان پر صبح 6 سے شام 6 بجے تک آمد و رفت کی اجازت ہوگی,روڈ پر ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی امسال بھی برقرار رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بابوسر ٹاپ پر ایس پی دیامر شیر خان اور ونگ کمانڈر جی بی سکاوٹس پختون ولی کے ہمراہ خصوصی پیغام میں ملک کے طول و ارض سے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ دیامر کے لوگ محب وطن اور مہمان نواز ہیں,سیاح علاقے کے کلچر اور روایات کا خیال رکھتے ہوئے یہاں کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کریں,گلگت بلتستان حکومت سیاحوں کی تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر قسم کے اقدامات اٹھارہی ہے۔