Bolta Gilgit News

  • Home
  • Bolta Gilgit News

Bolta Gilgit News informative videos
https://youtube.com/channel/UCuORDn-KUeMOC4u8oH1YeJg
watsapp 03498875854
WhatsApp 03408160186

یکم نومبر 1947 کو بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ نے گلگت سکاؤٹس کے صوبیدار میجر بابر خان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور اپنا ذاتی پ...
23/10/2025

یکم نومبر 1947 کو بریگیڈیئر گھنسارا سنگھ نے گلگت سکاؤٹس کے صوبیدار میجر بابر خان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور اپنا ذاتی پستول حوالے کر دیا۔ اس طرح مقامی باشندوں کی طرف سے طویل گوریلا جنگ کے بعد گلگت بلتستان میں برطانوی سرپرستی میں ڈوگرہ راج کا باقاعدہ خاتمہ ہوا۔ بعد میں جی بی نے پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور اب یہ ملک کا سب سے اہم جغرافیائی حکمت عملی والا علاقہ ہے.

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ سے برناڈ کا نمائندہ وفد ملاقات کررہے ہیں۔
23/10/2025

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ سے برناڈ کا نمائندہ وفد ملاقات کررہے ہیں۔

:گلگت جوتل کے مقام پر پیش آنے والے ایک حادثے میں غلمت نگر کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق، پی ایچ کیو ہسپت...
23/10/2025

:
گلگت جوتل کے مقام پر پیش آنے والے ایک حادثے میں غلمت نگر کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق، پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں سی ٹی اسکین مشین کئی ماہ سے خراب ہونے کے باعث بروقت تشخیص نہ ہوسکی، جس سے قیمتی جان ضائع ہوگئی۔ عوامی حلقوں نے ہسپتال میں سہولیات کی کمی اور ہیلتھ فنڈز کے غلط استعمال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

گلگت:الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد سے ان کی رہ...
23/10/2025

گلگت:الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے امیر اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور حالیہ قاتلانہ حملے پر دکھ کا اظہار کیا اور علاقے میں امن امان کے فضاء برقرار رکھنے کیلئے پرامن پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

واسا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرارگلگت واسا ڈیپارٹمنٹ پر پائپوں کی چوری سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہو...
22/10/2025

واسا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرار
گلگت واسا ڈیپارٹمنٹ پر پائپوں کی چوری سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ واسا ذرائع کے مطابق جن پائپوں کی چوری کا الزام لگایا گیا تھا وہ تمام پائپ واسا کے گودام میں محفوظ موجود ہیں
انچارج واسا نے بتایا کہ تمام پائپ اُن کی اپنی نگرانی میں بسین واسا گودام میں رکھے گئے ہیں، جن کی تصاویر سے بھی واضح ثبوت موجود ہیں۔ واسا انتظامیہ نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ بے بنیاد خبروں اور الزامات سے گریز کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی فرد تسلی کرنا چاہے، وہ واسا گودام آ کر اپنی آنکھوں سے صورتحال دیکھ سکتا ہے۔ واسا ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ادارے کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔

گلگت بلتستان کے لیے اعزاز چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے آصف علی منوا آئس لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے۔یہ کامیابی ن...
22/10/2025

گلگت بلتستان کے لیے اعزاز
چھلت نگر سے تعلق رکھنے والے آصف علی منوا آئس لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے۔
یہ کامیابی نہ صرف آصف علی منوا اور ان کے خاندان بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

21/10/2025

گلگت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پریس ریلیز*ڈی جی جی ڈی اے کا جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ, منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت*گلگت: ڈائ...
21/10/2025

پریس ریلیز

*ڈی جی جی ڈی اے کا جاری سیوریج منصوبے کا تفصیلی جائزہ, منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت*

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ، متعلقہ ٹھیکیدار اور کنسلٹنٹس کی ٹیم کے ہمراہ سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔اے ڈی پی پورشن کے تحت جاری سیوریج منصوبے کے دورے کے دوران گریوٹی مین ٹرنک لائن کے آئی یو برچ کے قریب واقع سائٹ کا معائنہ کیا، جہاں منصوبے کی رفتار، معیار اور مجموعی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا. بعد ازاں ڈی جی جی ڈی اے نے پارشل ایریا جٹیال کے کلیکشن سسٹم کے مقام کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مین ہولز سمیت سیوریج انفراسٹرکچر کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار و رفتار میں مزید تیزی لاکر مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے این سٹریٹ جٹیال کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کے میعار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

20/10/2025

سریلی آواز اور خوبصورت دل کے مالک گلگت بلتستان کے معروف گلوکار مبارک علی ساون خصوصی بچوں کو گانا سناتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھوں سے اشک برس پڑے۔

گلگت:وزیر برائے آئی ٹی گلگت بلتستان ثریا زمان کی چیئرمین بائنری حب تحسین عباس سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستا...
20/10/2025

گلگت:
وزیر برائے آئی ٹی گلگت بلتستان ثریا زمان کی چیئرمین بائنری حب تحسین عباس سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبے کو نکھارنے، نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے مستفید کرنے اور ایک جامع آئی ٹی پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر آئی ٹی ثریا زمان نے چیئرمین بائنری حب تحسین عباس کے اقدامات اور نوجوانوں کے لیے فراہم کردہ مواقع کو سراہا۔

20/10/2025

اسسٹنٹ کمشنر سکردو جناب احسان الحق نے اسسٹنٹ کمشنر گمبہ کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolta Gilgit News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share